وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کل نئی دہلی میں سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے کے ذریعہ منعقد ہونے والے مسلح افواج فلیگ ڈے سی ایس آر کنکلیو کو رونق بخشیں گے
Posted On:
28 NOV 2022 12:17PM by PIB Delhi
مسلح افواج فلیگ ڈے سی ایس آر کنکلیو کا چوتھا ایڈیشن کل نئی دہلی میں سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے ، وزارت دفاع (ایم او ڈی) کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اس میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت فرمائیں گے۔ اس انعقاد کا مقصد سابق فوجیوں کی بہبود سے متعلق محکمے کے ذریعہ سابق فوجیوں ، ان کی بیواؤں اور ان کے پسماندگان کی باز آباد کاری اور بہبود کے لئے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالنا اور ان کوششوں کے لئے سی ایس آر کی حمایت حاصل کرنا ہے۔
اس موقع پر وزیر دفاع کے ذریعہ مسلح افواج فلیگ ڈے فنڈ (اے ایف ایف ڈی ایف) کے لئے ایک نئی ویب سائٹ کا لانچ کیا جائے گا، نئی ویب سائٹ اے ایف ایف ڈی ایف میں آن لائن تعاون کو بڑھا وا دینے کے لئے ترقی یافتہ ، ایک سرگرم اور استعمال کنندہ کے لئے سود مند پورٹل ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ مسلح افواج کے فلیگ ڈے کے لئے اس سال کی تشہیری مہم کے لئے نغمہ بھی جاری کریں گے اور فنڈ میں اہم سی ایس آر تعاون کنندگان کا اعزاز کریں گے۔ مسلح افواج فلیگ ڈے فنڈ میں کارپوریٹ تعاون کمپنی ایکٹ 2013 کی دفعہ 135 کے تحت سی ایس آر ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے اہل ہے۔
وزیر مملکت برائے دفاع جناب اجے بھٹ ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان ، دفاعی سکریٹری جناب گردھر ارامانے اور وزارت دفاع کے دیگر اعلیٰ حکام بھی تقریب میں موجود رہیں گے۔ سی ایس آر برادری دیگر معززین اور دفاعی خدمات کے ممبران بھی اس کنکلیو میں شرکت کریں گے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ق ج- ق ر)
U-13045
(Release ID: 1879489)
Visitor Counter : 145