دیہی ترقیات کی وزارت

سارس کی فروخت41ویں ہندبین الاقوامی تجارتی میلے میں ریکارڈ بلندی کو چھو ا، جس نے 6 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا


سارس آجیویکا میلے میں 26 ریاستوں کے 300 سے زیادہ کاریگروں نے اپنی مصنوعات کی نمائش کی

Posted On: 27 NOV 2022 8:57PM by PIB Delhi

سارس آجیویکا میلہ  2022 آج اختتام پذیر ہوا۔ اس میں پچھلے  14 دنوں میں  تمام پرانے  ریکارڈ کو  توڑتے ہوئے  6  کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا۔ 41  ویں ہند بین الاقوامی تجارتی میلے (آئی آئی ٹی ایف) پرگتی میدان، نئی دہلی  میں  دیہی  ترقی کی وزارت  اور  دیہی  ترقی  و پنچایتی راج  کے قومی ادارے  (این آئی آر   ڈی پی آر )  کی جانب سے  منعقد ہونے والے سارس  (ایس اے آر اے ایس) آجیویکا میلہ – 2022   میں دیہی  ہندوستان کے  دور دراز  علاقوں سے  آنے والی  بہترین دستکاری اور  ہینڈلوم مصنوعات  کی  نمائش  کی گئی۔

اس نمائش  میں  300  سے زیادہ  کاریگروں نے حصہ لیا  اور  ڈیڑھ سو  اسٹالوں کے توسط  سے  انہوں نے  اپنی  مصنوعات کی نمائش کی۔ ان اسٹالوں  پر  26  ریاستوں  سے آنے والی  اپنی مدد آپ  کرنے والے  گروپوں کی  تقریبا  300  خواتین نے  دستکاری  ‘ہینڈ لوم اور قدرتی  کھان پان ’کی  نمائش کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VKIP.jpg

پرگتی میدان میں  تجارتی میلے کے دوران  بڑی تعداد میں  لوگوں نے  سارس  آجیویکا میلے  کا دورہ کیا۔ سجے سجائے  اسٹالوں  ‘مخصوص  نوعیت  کے موضوعاتی  پویلین اور  شام میں ہونے والے  ثقافتی  پروگراموں کے سبب ناظرین کے لئے سارس  ایک  پسندیدہ انتخاب رہا۔

معروف  سارس (ایس اے آر اے ایس)  آجیویکا میلہ ، جو کہ  ‘روایت ، آرٹ ، دستکاری  اور ثقافت’ کے موضوع پر  مبنی تھا۔ سرکار کی  ایک انتہائی  اہم پہل ہے، جو نہ صرف  بہترین  ثقافتی  ورثہ پیش کرتا ہے، بلکہ  وہ ان دیہی خواتین  کی کہانیاں بھی  بیان کرتا ہے، جو  اب قومی سطح کے پلیٹ فارم پر  کاروباری  کی حیثیت سے  ابھر کر سامنے آئی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H2TD.jpg

سارس آجیویکا میلہ 2022  میں  26  ریاستوں کی  گونا گوں مصنوعات کی  فروخت کے لئے  نمائش کی گئی۔ سارس آجیویکا میلہ  ہندوستان بھر کی  مختلف ریاستوں  سے  آنے والے  ہینڈ لوم  ساڑیوں ،  ملبوسات  دیگر  اشیاء اور  نامیاتی  دستکاری ، مصنوعات  کے اجتماع کی  ایک نمائش تھی۔ ہر اسٹال ، ہر مصنوعات اور  اپنی مدد آپ کرنے والی  شرکاء دیہی خواتین  کے پاس  ایسی  کہانی تھی، جسے  شیئر  کیا جانا ضروری تھا۔ اس نمائش  میں سارس نے اپنی مصنوعات کی ایک متوع  فہرست  پیش کی۔

دستکاری: آسام سے  بانس آرٹ اور  پانی کی آمیزش سے تیار کی گئی مصنوعات ،  بہار سے  مدھوبنی پینٹنگ  اور  سکّی دستکاری، چھتیس گڑھ سے  موم بتیاں، صابن، لکڑی کی بنی ہوئی ناموں کی تختیاں، گوا اور گجرات سے  لکڑی کے کھلونے،  آرائشی  آئٹم، ہریانہ سے  دھات آرٹ، ٹیراکوٹا آئٹم، دستکاری نمونے، شمال مشرقی خطے سے  مصنوعی پھولوں کا آرٹ، کرناٹک سے زیورات، مہاراشٹر سے فوٹ ویئر، اڈیشہ سے  سبائی دستکاری ، پیتل کی اشیاء، سنہری  گھاس کی مصنوعات، بہار سے کنگن، مغربی بنگال کے جوٹ کے جھولے، کچھ ایسی اہم مصنوعات ہیں، جن کی نمائش  کی گئی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WL1C.jpg

ہینڈلوم: اڈیشہ، بہار اور چھتیس گڑھ   سے سلک  ساڑی،  سوتی ساڑی، ہاتھ سے بنے ہوئے کپڑے، سوتی سوٹ۔ اترپردیش  سے بیڈ شیٹ، مغربی بنگال سے  کانتھا کام والی ساڑیاں اور  کپڑے کی دیگر  مصنوعات ، تلنگانہ اور کیرالہ کی  مخصوص  ساڑیاں ، جموں وکشمیر سے  اونی  اور پشمینہ  شالیں، اترا کھنڈ سے ڈریس میٹریل، اونی شالیں اور جیکیٹ،  ہماچل پردیش  سے اونی  شالیں، ہاتھ سے تیار کردہ جوٹی اور موجریاں، راجستھان کی چمڑے کی اشیاء، چمڑے کے لیمپ شیڈاور آندھرا پردیش کی پینٹنگ اور لکڑی کا دستکاری۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ZKLW.jpg

کھانے کی اشیاء: قدرتی کھانے کی اشیاء، چنے کا آٹا، چاول، کاجو،نامیاتی دالیں، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ سے ، کیرالہ سے مسالے اور کافی، سکم سے چائے کی پتی، اتراکھنڈ سے آرگینک سبزیاں اور مصالحے؛ اتر پردیش سے  جڑی بوٹی کی دوائیں ،چاول اور شہد اور چھتیس گڑھ سے مہوا کے لڈو وغیرہ۔

سارس آجیویکا میلے نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’ووکل فار لوکل، لوکل ٹو گلوبل‘ کے ویژن کو وسعت دینے میں مدد کی ہے۔

سارس آجیویکا میلہ کے بارے میں:

سارس میلہ دین دیال انتودیا یوجنا-قومی دیہی روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی – این آر ایل ایم)،  دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی)، حکومت  ہند کی  ایک پہل ہے۔ جس کا مقصد ڈی اے وائی – این آر ایل ایم کے تحت تشکیل دی گئی، دیہی خواتین کے ایس ایچ جی ممبران کو ایک پلیٹ فارم کے تحت لانا، اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے، فروخت کرنے اور مارکیٹ کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ساتھ مناسب قیمت پر روابط قائم کرنے کے لیے مواقع  فراہم کرنا ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ق ج- ق ر)

U-13034



(Release ID: 1879480) Visitor Counter : 152


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Punjabi