وزارت اطلاعات ونشریات

 53ویں ایفی انڈین پینورما فلم ‘میجر’ نے این ایس جی اسپیشل ایکشن گروپ کمانڈو اور 26/11 دہشت گردانہ حملے کے شہیدوں کو دلی خراج عقیدت پیش کیا


سندیپ کے والدین پہلے سامعین تھے، یہ ان کا ردعمل ہے جو واقعی ہمارے لیے اہمیت رکھتا ہے۔ وہ واقعی متاثر  تھے: ڈائریکٹر سشی کرن ٹِکا

ہم این ایس جی کمانڈوز کے ہوٹل پہنچنے کے بعد ساتھی شہریوں کی جان بچانے والے نیشنل سیکیورٹی گارڈز کی سچی کہانی کہنا چاہتے تھے: مرکزی اداکار اور اسکرین رائٹر آدیوی سیش

Posted On: 27 NOV 2022 8:59PM by PIB Delhi

26 نومبر 2008 ایک ایسا دن جسے کوئی ہندوستانی کبھی نہیں بھول سکتا۔ اس دن ہندوستان دہشت گردانہ حملوں سے ہل گیا تھا جس نے اس کے تجارتی دارالحکومت ممبئی کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایک ایسا منحوس دن، جب میجر سندیپ انّی کرشنن، انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے سربراہ ہیمنت کرکرے، سینئر پولیس انسپکٹر وجے سالسکر اور بہت سے دوسرے سیکورٹی اہلکاروں نے ہمارے ساتھی شہریوں کی حفاظت کے لیے جنگ میں قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

جب ہم ممبئی دہشت گرد حملوں کی 14 ویں برسی کا مشاہدہ کر رہے ہیں، شہید میجر سندیپ انی کرشنن کے بارے میں ایک ہندی فلم نے 53ویں ایفی میں شرکت کرنے والے ہندوستانی اور بین الاقوامی مندوبین کو قوم کی دل دہلا دینے والی اذیت اور ڈیوٹی پر موجود ہمارے بھائیوں کی ہمارے ساتھی  کو بچانے کے لئے بہادری سے آگاہ کیا۔ تیلگو ڈائریکٹر سشی کرن ٹِکا کی انڈین پینورما فلم میجر کو آج انڈیا کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں دکھایا گیا، جس میں ملک کے بہادر بیٹوں کو دل کو چھو لینے والا خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پی آئی بی کے زیر اہتمام ایفی ٹیبل ٹاکس میں میڈیا اور مندوبین سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر نے کہا کہ فلم سندیپ کی کہانی سنانے کا ارادہ رکھتی ہے، جو سپاہی کے پیچھے عظیم انسان ہے۔ "فلم کے لیے، ہم نے وسیع تحقیق کی۔ یہ تحقیق بنیادی طور پر میجر سندیپ کے والدین کی طرف سے تھی۔ ہم نے نیشنل سیکورٹی گارڈ اور ساتویں بہار رجمنٹ میں سندیپ کے ساتھیوں سے ملاقات کی۔ ہم اس اسکول میں بھی گئے جہاں سندیپ  تعلیم حاصل کرتے تھے اوربینچ پر بیٹھے تھے۔میں نے سندیپ کو ایک شخص کے طور پر جتنا زیادہ تلاش کرنا شروع کیا، میں اس شخص کے ساتھ اتنا ہی بہتر رابطہ قائم کرنے میں کامیاب ہوا۔

ہدایت کار اور ان کی ٹیم کے لیے اصل پرکھ ان کے لیے اب تک کی سب سے مشکل اسکریننگ تھی - بنگلور میں کسی اور کے نہیں بلکہ مرحوم میجر کے والدین کے سامنے فلم کی اسکریننگ۔ "یہ ایک جذباتی لمحہ تھا۔ سندیپ کے والدین فلم کے پہلے سامعین تھے، یہ ان کا ردعمل ہے جو واقعی ہمارے لیے اہمیت رکھتا ہے۔ وہ واقعی فلم سے متاثر ہوئے۔

فلم کے اسکرین رائٹر آدیوی سیش نے فلم میں سندیپ کا  بھی کردار ادا کیا ہے۔ انہیں اس کردار کے لیے کیوں چنا گیا؟ ایفی ٹیبل ٹاک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے، آدیوی سیش نے انکشاف کیا کہ میجر سندیپ اننی کرشنن کے ساتھ ان کے چہرے اور جسمانی مشابہت کی ایک وجہ سندیپ کے والدین نے ایسی فلم بنانے کی اجازت دی تھی۔ "اس عظیم انسان کی زندگی کو خراج تحسین پیش کرنے کا اس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں ہے۔ ملیالم میں ڈب شدہ ورژن تجارتی وجوہات کی بجائے سندیپ کے خاندان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

سوالوں کا جواب دیتے ہوئے، آدیوی سیش نے وضاحت کی کہ یہ فلم 26/11 کے واقعے پر نہیں ہے، بلکہ میجر سندیپ کی کہانی پر ہے، جو ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو سامنے لاتی ہے۔ "ہم نے میجر سندیپ کے سفر پر توجہ مرکوز کی، اس  کی سادہ وجہ یہ  ہے کہ ہم این ایس جی کمانڈوز کے ہوٹل پہنچنے کے بعد، ساتھی شہریوں کی جان بچانے والے نیشنل سیکیورٹی گارڈز کی سچی کہانی کہنا چاہتے تھے۔ بہت سی فلموں نے عقلی وجوہا ت فراہم کرنے کی کوشش میں  دہشت گردوں کے پہلو کو لیا ہے ۔ وہ جسے  محسوس کرتے ہیں، اس پر بات کرتے ہیں۔

ہدایت کار نے ہوٹل ممبئی جیسی فلموں سے اپنا اختلاف ظاہر کیا جس میں 'این ایس جی کو ایسے لوگوں کے طور پر دکھایا گیا ہے جو حملے کے اختتام پر آئے تھے'۔

آدیوی سیش نے مزید وضاحت کی کہ اس کا مقصد ناظرین کو میجر سندیپ کے بارے میں غمگین کرانا نہیں ہے، بلکہ ان جذبات کی امتزاج کو جینا اور تجربہ کرنا تھا جو انھوں نے اپنی زندگی کے آخری لمحات میں محسوس کیے ہوں گے، جب انھوں نے دہشت گردوں کے خلاف ملک کا دفاع کیا تھا۔ اور اس طرح قوم میں اپنا ایک اہم مقام بنایا تھا۔

فلم کا خلاصہ

فلم میجر ،میجر سندیپ انی کرشنن کی زندگی سے متاثر ایک فلم ہے، جو 2008 میں ممبئی پر 26/11 کے حملوں کے دوران دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان گنوائی تھی۔ انہوں نے نیشنل سیکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کے ایلیٹ اسپیشل ایکشن گروپ میں خدمات انجام دیں اور متعدد شہریوں کی ، جو تاج محل پیلس ہوٹل  میں حملوں کے دوران یرغمال بنالئے گئے تھے ، کی جان بچائی۔

فلم میں خوفناک دہشت گردانہ حملے اور کس طرح اس نے بہادری سے جانیں بچائی ، کو دکھایا گیا ہے۔ بدقسمتی سے انہیں  اس عمل   میں  اپنی جان  بھی گنوانی پڑی۔

ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے بارے میں

سشی کرن ٹِکا ایک ہندوستانی فلم ڈائریکٹر ہیں، جو بنیادی طور پر تیلگو فلم انڈسٹری کے ہیں۔ ان کی ہدایت کاری کی پہلی فلم سنسنی خیز فلم گوڈا چاری( (2018 تھی۔

سونی پکچرز انٹرنیشنل پروڈکشنز سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ کے موشن پکچر گروپ کا مقامی زبان کا پروڈکشن بازو ہے جو دنیا بھر کے 13 عالمی خطوں میں سالانہ 30 سے ​​زیادہ فلمیں ریلیز کرتا ہے۔

*****

ش ح۔ ا  ک - ج

Uno-13032



(Release ID: 1879460) Visitor Counter : 209


Read this release in: Marathi , Tamil , English , Hindi