وزارت اطلاعات ونشریات
آئی ایف ایف آئی -53 میں ’ اکیڈمی کلر انکوڈنگ سسٹم‘ کے بارے میں ماسٹر کلاس کا انعقاد
اکیڈمی کلر انکوڈنگ سسٹم (اے سی ای ایس) اپنی پوری لائف سائکل میں پروڈکشن کے رنگ کی درستی کو برقرار رکھتے ہوئے کلر مینجمنٹ کو معیاری اور سہل بناتا ہے
اکیڈمی کلر انکوڈنگ سسٹم (اے سی ای ایس ) کے نائب صدر اور ایچ ڈی آر کنٹینٹ ورک فلو جوآچم زیل اور گلوبل اے سی ای ایس ایڈاپشن کے لیڈاسٹیو ٹوبین کن نے 26 نومبر 2022، کو گوا میں منعقد ہندوستان کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے 53 ویں ایڈیشن میں ’اکادمی کلر انکوڈنگ سسٹم (اے سی ای ایس ) ‘ پر ایک ماسٹرکلاس کو خطاب کیا۔
جوآچم زیل گوا میں جاری 53 ویں ایفّی میں ’ اکیڈمی کلر انکوڈنگ سسٹم‘کے بارے میں ماسٹر کلاس سے خطاب کرتے ہوئے
سیشن کے دوران، جوآچم زیل نے ’ اے سی ای ایس ورک فلو ڈسکشن ‘ کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے اس بارے میں تفصیل سے جانکاری دی کہ اے سی ای ایس کلر اسپیس کس طرح سے وسیع رنگ رینج اور ڈائنامک رینج کے ایک عام کلر اسپیس کی وضاحت کرتا ہے۔ انہوں نے اے سی ای ایس سسٹم سے متعلق ٹیکنالوجیز جیسے ریفرنس رینڈرنگ ٹرانسفارم (آر آر ٹی)، اےسی ای ایس کلر انکوڈنگ، اے سی ای ایس ورچوئل پروڈکشن، وال کیلیبریشن، انٹر- کٹنگ کنٹینٹ وغیرہ کے بارے میں تفصیل سے جانکاری دی ۔
اکیڈمی کلر انکوڈنگ سسٹم (اے سی ای ایس ) ایک موشن پکچر یا ٹیلی ویژن پروڈکشن کی پوری لائف سائیکل کے دوران کلر مینجمنٹ کے لیے صنعتی معیار ہے۔ ایڈیٹنگ، وی ایف ایکس، ماسٹرنگ، پبلک پرزنٹیشن، آرکائیونگ اور فیوچر ری ماسٹرنگ کے ذریعے امیج کیچر کرنے سے اے سی ای ایس یکساں رنگ کے تجربے کو یقینی بناتے ہیں جس سے فلم پروڈیوسر کا مثبت نقطہ نظر محفوظ ہوتاہے۔ مثبت فوائد کے علاوہ، اے سی ای ایس کئی اہم پروڈکشن، پوسٹ پروڈکشن، سپلائی اور آرکائیونگ جیسے مسائل سے نمٹ کر انہیں حل کرتا ہے جو مختلف ڈیجیٹل کیمروں اور استعمال ہونے والی فارمیٹس کی بڑھتی ہوئی قسموں کے ساتھ ساتھ مشترک ڈیجیٹل امیج فائل کا استعمال اور عالمگیر تعاون پر انحصار کرتے ہوئے پروڈکشن کی تعداد میں اضافے کے سبب پیدا ہوئی ہے۔
اسٹیو ٹوبینکن گوا میں 53ویں ایفّی میں ’ اکیڈمی کلر انکوڈنگ سسٹم ‘ پر ایک ماسٹر کلاس سے خطاب کرتے ہوئے
اسٹیو ٹوبینکن نے اے سی ای ایس پر اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی کلر انکوڈنگ سسٹم (اے سی ای ایس ) ڈیجیٹل امیج فائل کو انٹرچینج کرنے ، کلر ورک فلو کا بندوبست کرنے، اور سپلائی اور آرکائیونگ کے لیے ماسٹرز بنانے کا عالمی معیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے سی ای ایس اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کی سائنس اور ٹیکنالوجی کونسل کے زیر اہتمام سینکڑوں پیشہ ور فلم پروڈیوسر اور کلر سائنٹسٹ کے ذریعہ ڈیولپ ایس ایم پی ٹی ای معیارات، بہترین روایات اور انتہائی جدید کلر سائنس کا ایک مجموعہ ہے۔
سنیماٹوگرافی میں اے سی ای ایس کی اہمیت کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے، اسٹیو نے کہا کہ یہ پروڈکٹ پروڈکشن، پوسٹ پروڈکشن اور آرکائیونگ کے دوران اعلی سطح پر آپ کے پروڈکشن کے رنگ کی درستی کو برقرار رکھتے ہوئے کلرمنیجمنٹ کو معیاری اور سہل بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رنگ اور ورک فلو کمیونیکیشن کو بھی بہتر بناتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ رنگ دیکھنے والی پائپ لائن میں اعتماد کو بڑھاتے ہوئے آؤٹ پٹ کی تخلیق کوسہل اور ’’ فیوچر پروفس ‘‘ بناتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ آرکائیونگ کے لیے ’نوکوانٹیٹی ‘ ماسٹر کی تخلیق کرنے میں بھی مددگار ہوسکتا ہے۔
سیشن کے دوران اسٹیو ٹوبینکن نے کہا کہ یہ اہم ہے کہ اے سی ای ایس ایک آزاد اور کھلا ذریعہ ہے ، اس لیے درجنوں کمپنیوں نے اسے اپنے ٹولز میں شامل کیا ہے اور یہ اپنے معیاری فریم ورک پر مسلسل اختراع کرتا ہے۔
آخر میں مقررین نے حاضرین کے بیچ فلم پروڈیوسر ، سینما آٹوگرافرس اور دیگر لوگوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔
سیشن کی نظامت آسکر اکیڈمی کے رکن اور ایس ایم پی ٹی ای-انڈیا کے چیئرمین، اجول نیرگوڈکر نے کی۔
ایفّی-53 کی ماسٹر کلاس اور ان کنورسیشن اجلاس کا انعقاد مشترکہ طور پر ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ (ایس آر ایف ٹی آئی) ، این ایف ڈی سی، فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی ) اور ای ایس جی کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔ اس سال ماسٹرکلاس اور ان کنورسیشن سمیت کل 23 اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ فلم سازی کے ہر پہلو کے بارے میں طلبا اورپرجوش لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔
******
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 13013)
(Release ID: 1879413)
Visitor Counter : 168