وزارت اطلاعات ونشریات
اِفّی کی انٹرنیشنل کمپیٹیشن جیوری کی پریس اور مندوبین سے ملاقات
فلم فیسٹیول کا مقصد مختلف قسم کے متبادل لانا ہے: انٹرنیشنل کمپیٹیشن جیوری کے چیئرپرسن ناداو لاپیڈ
بڑی اسکرینوں پر فلمیں دیکھیں: جیوری ممبر جیویئر انگولو بارچرن
اِفّی کے لیے دنیا بھر سے بہترین فلمیں لانے کے لیے مستقل پروگرامر کی ضرورت ہے: جیوری ممبر سدیپتو سین
فلموں میں خواتین کو دیے گئے کردار اتنے قابل احترام نہیں ہیں: جیوری ممبر پاسکیل چوانس
#IFFIWood، 27 نومبر 2022
53 ویں بین الاقوامی فلمی میلہ میں اسرائیلی ہدایت کار، مصنف اور انٹرنیشنل کمپیٹیشن جیوری کے چیئرپرسن ناداو لاپیڈ نے کہا کہ فلم فیسٹیول کا بنیادی خیال سنیما کا ایک ہی نقطہ نظر پیش کرنا نہیں، بلکہ مختلف قسم کے متبالد لانا ہے۔ وہ فلم فیسٹیول کے موقع پر پی آئی بی کے زیر انعقاد اِفّی ٹیبل ٹاکس میں میڈیا اور مندوبین سے گفت و شنید کررہے تھے۔
اگرچہ بہت سے فلمی فیسٹیول اب ہائبرڈ موڈ میں منعقد کیے جاتے ہیں، لیکن بڑے پردے پر فلمیں دیکھنا بہتر تجربہ فراہم کرتا ہے، نادیو لاپیڈ نے کہا۔ انھوں نے مزید کہا کہ بڑی اسکرین پر ایک ساتھ اچھی فلمیں دیکھنا انسانیت کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔
اِفّی کا دیگر فلمی میلوں سے موازنہ کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ناداو لاپیڈ نے کہا کہ چونکہ ہر فلم فیسٹیول اپنے طریقے سے منفرد اور مختلف ہوتا ہے، اس لیے ان کا موازنہ کرنا مشکل ہے۔ جیوری نے بین الاقوامی مقابلہ سیکشن میں فلموں کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا، لیکن اس بات پر اتفاق کیا کہ انتخاب میں بہتری کی ہمیشہ گنجائش موجود ہے۔
فرانس سے تعلق رکھنے والے جیوری ممبر اور دستاویزی فلم ساز جیویئر انگولو بارٹورن نے اِفّی کے پرہجوم آڈیٹوریم اور بہت سے لوگوں کو سنیما کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ لوگوں کو فلمیں دیکھنے کے لیے بڑی اسکرینوں پر جانا چاہیے۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے جیوری ممبر، مصنف اور ہدایت کار سدیپتو سین نے سفارش کی کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ فیسٹیول میں بہترین فلمیں آئیں، مستقل پروگرامر کی تقرری کی شکل میں سال بھر کے عمل کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اِفّی کے منتظمین کو اس سال مجموعی طور پر 360 ڈگری فلم فیسٹیول کا انعقاد کرنے پر مبارکباد دی۔ "یہ بہترین منظم اِفّی ہے جو میں نے اب تک دیکھا ہے۔ ایک ملک کے طور پر بھارت کا تنوع، رنگ اور پیش کش سب بہت اچھی تھی۔ فیسٹیول کے مختلف پہلوؤں کے تناظر میں، میں یقینی طور پر کہہ سکتا ہوں کہ اِفّی بہت سے بین الاقوامی فلمی میلوں کے برابر ہے۔ اِفّی ایک فیسٹیول کے طور پر بالغ ہو گیا ہے، "سدیپتو سین نے کہا۔ انھوں نے آنے والے برسوں میں اِفّی میں ماحولیات اور آب و ہوا کی تبدیلی پر ایک سیکشن کی بھی وکالت کی۔
فلموں میں خواتین کی نمائندگی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے فرانس سے تعلق رکھنے والی جیوری ممبر اور فلم ایڈیٹر پاسکیل چوانس نے کہا کہ اگرچہ انھوں نے بہت سی اچھی خواتین اداکاراؤں کو دیکھا ہے، لیکن انھیں جس طرح کے کردار دیے گئے ہیں وہ اتنے قابل احترام نہیں ہیں۔ انٹرنیشنل کمپیٹیشن جیوری میں امریکہ سے تعلق رکھنے والی اینیمیشن فلم پروڈیوسر جنکو گوتوہ بھی شامل تھیں۔ این ایف ڈی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر رویندر بھاکر نے گفتگو میں حصہ لیا اور کہا کہ اِفّی ساحل سمندر کی صفائی مہم سے بھی وابستہ ہے جو پنجی کی میرامار بیچ پر 28 نومبر 2022 کی صبح سے شروع ہورہی ہے۔
اس سال اِفّی میں بین الاقوامی مقابلہ میں گولڈن پیکاک کے لیے پندرہ فلمیں مقابلہ کر رہی ہیں۔ بہترین فلم کے علاوہ انٹرنیشنل کمپیٹیشن جیوری بہترین ہدایت کار، بہترین اداکار (مرد)، بہترین اداکار (خاتون) اور خصوصی جیوری ایوارڈز کا انتخاب کرے گی۔ جیوری 7 بین الاقوامی اور بھارتی فکشن فیچر ڈیبیو کے مجموعے میں سے کسی ہدایت کار کی بہترین ڈیبیو فیچر فلم کا انتخاب بھی کرے گی۔
***
(ش ح-ع ا-ع ر)
U.No. 13025
(Release ID: 1879386)
Visitor Counter : 191