زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے بتایا کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں ربیع کے علاقے کی کوریج میں 24.13 لاکھ ہیکٹر کا اضافہ ہوا ہے


سینئر عہدیداروں کے ساتھ ربیع کی فصلوں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں ربیع کی فصلوں کے رقبے کی کوریج میں مزید تیزی آنے کی توقع ہے

گیہوں کے تحت رپورٹ کردہ علاقہ کی کوریج پچھلے سال کی اسی مدت کے 138.35 لاکھ ہیکٹر کے مقابلے میں 152.88 لاکھ ہیکٹر ہے

جناب تومر نے بتایا کہ ملک بھر میں پانی ذخیرہ کرنے کی بہتر پوزیشن  ہے اور وافر کھادیں بھی دستیاب ہیں

Posted On: 26 NOV 2022 3:04PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود جناب نریندر سنگھ تومر نے بتایا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں ربیع کے علاقے کی کوریج میں 24.13 لاکھ ہیکٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

سینئر عہدیداروں کے ساتھ ربیع کی فصلوں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے جناب تومر نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اب تک گیہوں کے تحت 152.88 لاکھ ہیکٹر رقبے کی اطلاع دی گئی ہے جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں یہ رقبہ 138.35 لاکھ ہیکٹر تھا۔ گندم کے لیے، گذشتہ سال کے مقابلے میں رقبے کی کوریج میں 14.53 لاکھ ہیکٹر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ گذشتہ چار برسوں میں اب تک کی سب سے زیادہ کوریج ہے۔

25 نومبر 2022 تک ربیع کی فصلوں کے تحت بوائی کا کل رقبہ 358.59 لاکھ ہیکٹر (جو عام ربیع علاقے کا 57 فیصد ہے) تھا جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں یہ رقبہ 334.46 لاکھ ہیکٹر تھا۔ اس طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں ربیع کے علاقے کی کوریج میں 24.13 لاکھ ہیکٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ (تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں)

جناب تومر نے امید ظاہر کی کہ مٹی کی نمی کی سازگار صورتحال، بہتر زندہ پانی ذخیرہ کرنے کی صورتحال اور ملک بھر میں کھادوں کی آرام دہ دستیابی کے ساتھ، آنے والے دنوں میں ربیع فصلوں کے علاقے کی کوریج میں مزید تیزی آنے کی توقع ہے اور ربیع کی اچھی فصل کی توقع کی جاسکتی ہے۔

ملک بھر کے 143 اہم آبی ذخائر میں پانی کا موجودہ ذخیرہ 149.49 ارب مکعب میٹر (24 نومبر کو ختم ہونے والا ہفتہ) جو گذشتہ سال کی اسی مدت کا 106 فیصد اور اسی مدت کے آخری 10 برسوں کے اوسط ذخیرہ کا 119 فیصد ہے۔ 15-21 نومبر، 2022 کے دوران مٹی کی نمی کی حالت زیادہ تر اضلاع میں اسی مدت کے پچھلے 7 برسوں کے اوسط سے زیادہ ہے۔ ربیع کے موسم کے لیے ضرورت کے مطابق کھادوں کی دستیابی بھی ملک بھر میں آرام دہ اور پرسکون ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NNGI.jpg

***

(ش ح-ع ا-ع ر)

U. No. 12988



(Release ID: 1879135) Visitor Counter : 93