وزارت اطلاعات ونشریات

آئی ایف ایف آئی 53 میں ’بیٹس اینڈ ردم‘ پر ماسٹر کلاس کا انعقاد


میوزک اسکور ایسا ہو جو کہانی بتائے، کردار کی ایک تصویر کھینچے اور  حالات کی معنویت ثابت کرے: جی وی پرکاش کمار

اگر آپ اپنے تجربات، ماحول اور ثقافت کی بنیاد پر موسیقی تخلیق کرتے ہیں تو یہ بنیادی ہوگا: اسنیہا کھان ولکر

Posted On: 25 NOV 2022 8:36PM by PIB Delhi

 

موسیقی ہمیشہ بے دھڑک ہوتی ہے۔ کسی فلم کے لیے اسے تیار کرنے کا کوئی ٹھوس اور ایک جیسا  اصول نہیں ہے۔ گوا میں آج 53ویں ہندوستانی بین الاقوامی فیسٹیول میں ’بیٹس اینڈ ردم‘ پر ایک ماسٹر کلاس سے خطاب کرتے ہوئے  مشہور و معروف نغمہ نگار اور گلوکار جی وی پرکاش کمار نے کہا کہ فلم کے لیے موسیقی تیار کرنا کہانی اور ہدایت کار کی مانگ پر منحصر  ہوتا ہے۔

جی وی نے کہا کہ موسیقی میں کوئی  تسلسل نہیں ہوتا ہے، یہ ہمیشہ حالات کے مطابق اور  متحرک ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’میوزک اسکور کو کہانی کہنی چاہیے، کردار کو تصویر سامنے رکھنی چاہیے اور حالات کی معنویت سمجھنی چاہیے۔ یہ ایک طرح سے کہانی بیان کرنے کے عمل کے پورے تجربہ کو مضبوط کرتاہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/beats-1VC9R.jpg

جی وی نے آگے کہا کہ موسیقی ہماری زندگی اور ثقافت کا ایک لازمی حصہ ہے اور یہ شروع سے ہی ہمارے ساتھ ہے۔ کئی فلموں کے لیے موسیقی تیار کرنے کے اپنے تجربہ کو شیئر کرتے ہوئے  ایوارڈ یافتہ نغمہ نگار نے کہا کہ ہدایت کار اور موسیقار کے درمیان اعتماد اور محبت ایک اہم پہلو ہے۔ موسیقی کا طریقہ کار ہر فلم میں الگ الگ ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا، ’’کبھی کبھی موسیقی فلم میں کہانی کو مضبوط بناتی ہے اور کبھی کبھی اس کی ضرورت ہی نہیں ہوتی ہے کیوں کہ خاموشی حالات کو بیاں کر جاتی ہے۔‘‘

فوک میوزک کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے جی وی نے کہا کہ فوک میوزک،  آواز اور الفاظ کا استعمال مقام، ثقافت اور کہانی کے  متن کو سمجھانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’موسیقار کو کسی کہانی کے لیے موسیقی تیار کرنے سے پہلے جغرافیائی اور ثقافتی منظرنامے کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔‘‘

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے میوزک ڈائرکٹر اسنیہا کھان ولکر نے کہا کہ موسیقی کی تخلیق ایک جامع اور پیچیدہ عمل ہے، جس کے لیے دل میں جنون کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک ابھرتے ہوئے موسیقار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اسنیہا نے کہا کہ اگر کوئی اپنے تجربہ، ماحول اور ثقافت کی بنیاد پر موسیقی تخلیق کرے گا تو وہ ہمیشہ بنیادی اور انوکھا ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/beats-2LTCU.jpg

اجلاس کی نظامت قومی انعام یافتہ فلم تجزیہ کار بارادواج رنگن نے کی۔

آئی ایف ایف آئی 53 میں ماسٹر کلاس اور  مذاکرہ کے اجلاس کا انعقاد مشترکہ طور پر ستیہ جیت رے فلم اور ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ (ایس آر ایف ٹی آئی)، این ایف ڈی سی، ہندوستانی فلم اور ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ (ایف ٹی آئی آئی) اور ای ایس جی کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ اس سال کل 23 اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں جس میں ماسٹر کلاس اور بات چیت کے اجلاس شامل ہیں، جس سے فلم سازی کے ہر پہلو میں طلباء اور سنیما میں دلچسپی رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 12974



(Release ID: 1879125) Visitor Counter : 113