وزارت اطلاعات ونشریات

مراٹھی غیر فیچر فلم ’ریکھا‘سڑکوں پر رہنے والوں کے حفظان صحت کے مسائل کو اجاگر کرتی ہے اور ان کے بارے میں معاشرے کے ناپاک رویے پر سوال کرتی ہے

Posted On: 25 NOV 2022 5:51PM by PIB Delhi

 

جمعرات کو 53 ویں  ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول  (ایفی)میں انڈین پنوراما غیر فیچر زمرے کے تحت سڑکوں پر رہنے والوں کی روزمرہ کی جدوجہد، ان کے حفظان صحت اور صفائی کے مسائل اور ان کے تئیں معاشرے کےرویے پر ایک فلم کی نمائش کی گئی۔ ایک مراٹھی غیر فیچر فلم ریکھا کے ڈائریکٹر شیکھر باپو رنکھمبے نے کہا کہ ’’ہم سڑکوں پر رہنے والوں کے لیے اپنے دروازے بند کر دیتے ہیں ۔ لیکن ہم ایسا کیوں کرتے ہیں؟ سڑ کوں پر رہنے والوں کی اس بدنصیبی اور معاشرے کے ذریعہ انہیں نظر انداز کرنے کی وجہ جاننے کی جستجو نے مجھے ڈیڑھ سال تک اس پروجیکٹ پر تحقیق کرنے پر مجبور کیا۔ سڑکوں پر رہنے والی خواتین کی زندگیوں میں مشکلات کو پیش کرتے ہوئے، یہ فلم ان کی ماہواری کی صفائی کی خراب حالت پر بھی توجہ مرکوز کرتی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا ’’ اس موضوع پر تحقیق کرتے ہوئے، میں ان کی حقیقت کے بارے میں جان کر حیران رہ گیا۔ وہ مہینوں تک نہانہیں پاتی ہیں۔ ‘‘

فلم کی مرکزی کردار ریکھا سڑک کے کنارے رہتی ہے۔ جلد کے فنگل انفیکشن میں مبتلا ریکھا کو ڈاکٹر نہانے اور دوا لگانے کا مشورہ دیتا ہے۔ لیکن اس کا شوہر اسے روکتا ہے اور اس کے ساتھ برا سلوک کرتا ہے۔ ریکھا نہانے کی کوشش کرتی ہے لیکن حیران رہ جاتی ہے جب اس کی برادری کی خواتین اسے نہ کرنے کی وجہ بتاتی ہیں اور اسے ایک مخمصے میں ڈال دیتی ہیں۔ وہ اپنے شوہر کو چھوڑنے کا فیصلہ کرتی ہے تاکہ وہ انفیکشن سے نمٹنے کے لیے نہا سکے۔ فلم میں صاف ستھرے رہنے کے لیے اس کی مشکلات کو دکھایا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/rekha-19WSA.jpg

فلم کی کاسٹ مہاراشٹر کے واگا (تھیٹر) فنکاروں پر مشتمل ہے جنہوں نے پہلے کبھی کیمرے کا سامنا نہیں کیاتھا۔ اس لیے انہیں کیمروں کے سامنے اداکاری کی تربیت دینے کے لیے دو ماہ طویل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاتھا۔ اسکرپٹ اور شوٹنگ دوسرے لاک ڈاؤن مرحلے کے دوران کی گئی تھی۔ سانگلی کے رہائشی شیکھر باپو رنکھمبے نے آج پی آئی بی کے زیر اہتمام ’’آئی ایف ایف آئی ٹیبل ٹاک‘‘ سیشن میں خطاب کرتے ہوئے اس پروجیکٹ میں معاونت کرنے کے لیے مراٹھی کے نامور ہدایت کار روی جادھو کےتئیں اظہار تشکر کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/rekha-2FRX2.jpg

یہ فلم صفائی کے تصور کی مختلف جہتوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے، ساتھ ہی یہ بھی بتاتی ہے کہ معاشرے کوسڑکوں کے رہنے والوں کے تئیں صاف ستھرا رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ ہمارے معاشرے کی خواتین کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’اعلیٰ معاشرے کے ساتھ ساتھ کچی آبادیوں میں بھی خواتین کو ایک ہی ذہنیت کا سامناکرنا پڑتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/rekha-3AMGK.jpg

فلم میں اہم کردار ادا کرنے والی مایا پوار اور تمنا پوار نے فلم میں اداکاری کا موقع ملنے اور آئی ایف ایف آئی میں نمائش میں شامل ہونے پر شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ تماشا فنکار ہیں، لیکن سینما کے ذریعہ  انہیں مزیدشناخت  ملی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

12978

 



(Release ID: 1879096) Visitor Counter : 152