وزارت اطلاعات ونشریات

’’ماضی کو  حال کے ساتھ جوڑنا  ایک ایسا عنصر ہے جسے ہم تلاش کرنا چاہتے ہیں‘‘: ڈائریکٹر اینڈریا براگا


ہسپانوی فلم ’سیلف ڈیفنس‘ کا مرکزی موضوع زراعت میں زہریلے اور جراثیم کش ادویات کا مسئلہ ہے

Posted On: 25 NOV 2022 7:31PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/self-1C351.jpg

گوا میں 53ویں ہندوستانی بین الاقوامی فیسٹیول’ایفی ٹیبل ٹاکس‘  کے دوران 'سیلف ڈیفنس' کی کاسٹ اور عملہ

گوا میں جاری 53ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پی آئی بی کے زیر اہتمام’ آئی ایف ایف آئی ٹیبل ٹاکس‘ کے دوران فلم سیلف ڈیفنس کے بارے میں ہدایت کار، فلم ساز ، اور اسکرین پلے رائٹر اینڈریا براگا نےبات کرتے ہوئے کہا، "فلم کا مرکزی موضوع، ہمارے زرعی شعبے میں زہریلے مادوں اورجراثیم کش ادویات کا استعمال ہمارے زمانے کا عکاس ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/self-2KR0Y.jpg

’ایفی ٹیبل ٹاکس ‘ میں ہدایت کار اینڈریابراگا

فلم کے سب سے یادگار منظر کے بارے میں پوچھے جانے پر، کثیر جہت صلاحیت کے حامل فنکار نے کہا، ’’یہ فلم  کلائمکس کے وقت کا منظر پیش کرتا ہے جب فلم کا مرکزی کردار، کئی سالوں کے بعد، گھر لوٹتا ہے۔ ماضی کی یادیں اس کی آنکھوں کے سامنے چمک  جاتی ہیں۔  ماضی کو حال کے ساتھ جوڑنا ایک ایسا عنصر  ہے جسے ہم تلاش کرنا چاہتے ہیں۔

فلم سازی کی دنیا میں قدم رکھنے والے فلمساز نے سامعین کے ساتھ یہ بھی اشتراک کیا کہ مکمل طوالت کی فیچر فلم کی شوٹنگ مختصر فلموں کی شوٹنگ سے زیادہ مختلف نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ آلات اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت میں بہتری آئی ہے لیکن بطور ہدایت کار جب پروجیکٹ سامنے آتا ہے تو مجھے کہانی کے ساتھ انصاف کرنا ہوتا ہے۔

فلم کے ایڈیٹر ماریشیو ہیلک نے اپنا تجربہ بتاتے ہوئے سامعین کو بتایا کہ ”چونکہ ہم دوست ہیں اس لیے اس پروجیکٹ پر کام کرنے کا شاندار تجربہ رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہم ہندوستان میں کوئی فلم پیش کر رہے ہیں۔اس پر ردعمل حیرت انگیز رہا ہے۔‘‘

https://iffigoa.org/wp-content/uploads/2022/11/Self-Defense.jpg

گوا میں جاری 53 ویں ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں’ہدایت کار کی بہترین پہلی فیچر فلم‘ کے زمرے کے تحت  ہسپانوی فلم ’سیلف ڈیفنس‘ کی نمائش کی گئی۔پہلی بارنمائش کی گئی سات بین الاقوامی اور ہندوستانی فکشن فیچر فلموں کا ایک مجموعہ جو پردے پر فلم سازوں کی آئندہ نسل کے تصور کی مثال پیش کرتی ہے،اس زمرے کے تحت مقابلہ کر رہی ہے۔

 

خلاصہ:

ماضی کےلاینحل مسائل کے ساتھ ،ایک پراسیکیوٹر ایڈورڈومتعدد قتل کے سلسلے کی تحقیقات کے لیے اپنے آبائی شہر واپس آنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ کچھ پرانے دوستوں،شہر کے کمشنر پاؤلا اور رامیرو کی بنائی گئی ٹیم  کے ذریعہ اس کا استقبال کیا جاتا ہے۔ جیسے جیسے تحقیقات میں پیش رفت ہوتی ہے، تینوں دوستوں  مقامی لوگوں کی قیمت پر زرعی کیمیکل کے غلط استعمال پر مبنی ایک کرپٹ ماحولیاتی نظام کا انکشاف کرنا شروع کرتے ہیں۔ یہ مقامی لوگ ناگفتہ بہ حالات میں گزر بسر کرتے ہیں۔ ان نتائج سے کارفرما، ایڈورڈو صدمے پر قابو پانے کی کوشش کرتا ہے۔ حالانکہ وہ اکیلا نہیں ہے، وہ جہاں بھی دیکھتا ہے، وہاں  بکھری ہوئی زندگیوں کی کہانیاں نظر آتی  ہیں۔

 

 

کاسٹ اور عملہ:

ڈائریکٹر: اینڈریا براگا

پروڈیوسر: اینڈریا براگا

اسکرین پلے: اینڈریا براگا

سینماٹوگرافر: گل مرو ’’گوری‘‘ اسپوسنک

ایڈیٹر: موریسیو ہیلک

کاسٹ: الفانسو ٹورٹ (ایڈوارڈو پاسٹر)، جیویر ڈرولس (رامیرو سارتوری)، وایلیٹ ارٹیزبوریا (پاؤلا پیناٹی)

2022  | ہسپانوی | 97 منٹ | رنگین

 

ڈائریکٹر کے بارے میں:

اینڈریا براگا 1986 میں بریشیا، اٹلی میں پیدا ہوئے۔ وہ ایک پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی ڈیل سیکوکیور ڈی بریشیا سے ادب اور فلسفہ میں ڈگری حاصل کی ہے اور اسکوئلا پروفیشنل ڈی سینے ڈے ایلسیو سوبیلا (بیونس آیرس) سے سنیماٹوگرافی میں ڈگری حاصل کی ہے۔ یہاں وہ بحیثیت ایک استاد کے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سال  2014 سے، وہ فلم اور میوزک ویڈیو پروڈکشن میں کام کر رہے ہیں۔ بطور ہدایت کار اور اسکرین رائٹر ان کے کیریئر کا آغازمختصر افسانوی  فلم ایولین (2015) اور میموریا انٹرنا (2017) سے ہوا۔ ان دونوں فلموں کو ایوارڈز اور عالمی سطح پر پہچان ملی۔سال 2021 میں، انہوں  نے اپنی پروڈکشن کمپنی، کومو سینے کی بنیاد رکھی، اور اپنی پہلی فلم ’’سیلف ڈیفنس‘‘کی شوٹنگ کی، جو پینسا اور روکا سینے کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن ہے۔

مکمل بات چیت یہاں دیکھیں:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

12977



(Release ID: 1879089) Visitor Counter : 132