وزارت دفاع
این سی سی کا 74واں یوم تاسیس؛ وزیر دفاع نے نیشنل وار میموریل پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا
Posted On:
26 NOV 2022 10:52AM by PIB Delhi
دنیا کی سب سے بڑی یونیفارم نوجوانوں کی تنظیم نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کا قیام 1848 میں ہوا تھا۔ تنظیم 27 نومبر 2022 کو اپنا 74 واں یوم تاسیس منائے گی۔ اسی سلسلے میں، دفاعی سکریٹری جناب گردھر ارمانےنے آج 26 نومبر 2022 کو نئی دہلی واقع نیشنل وار میموریل میں پوری این سی سی کمیونٹی کی طرف سے قربانی دینے والے جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دفاع کے سیکرٹری نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں این سی سی نے کافی پیش رفت کی ہے۔ یونیفار میں ملبوث نوجوانوں نے ملک کی تعمیر سے متعلق ہر سرگرمی میں تعاون دینے کے لئے کندھے سے کندھا ملا یا ہے۔ این سی سی کا یوم تاسیس سبھی ریاستوں کی راجدھانی میں منایا جارہا ہے، جہاں کیڈٹس مارچ -پاسٹ، ثقافتی سرگرمیوں اور سماجی ترقی کے پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں۔
پونیت ساگر ابھیان، جیسی قومی سطح کی مہم سے ایک تنظیم کے ذریعہ چلائے جانے والے سب سے بڑے سوچھتا ابھیان کی طرح ملک گیر سرگرمیوں سے لے کر ، ایک بھارت شریشٹھ بھارت کیمپ، سوچھ بھارت ابھیان، ہر گھر ترنگا اور ایکس یوگ دان (کووڈ سے متعلق راحت مہم) تک میں، این سی سی کیڈٹس نے ہر جگہ اپنی کبھی نہ میٹنے والی چھاپ چھوڑی ہے۔ حال ہی میں ایک لاکھ سے زیادہ کیڈٹوں کو تنظیموں سے جوڑنے کے بعد این سی سی کی توسیع ملک کے ساحلی اور سرحدی علاقوں تک ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں کے نوجوان کو مسلح فورسز میں شامل ہونے اور ملک کی تعمیر میں تعاون کرنے کی تحریک ملی ہے۔
این سی سی چار دہائیوں سے بین الاقوامی تعلقات کو بڑھانے کا ایک پلیٹ فارم رہا ہے۔ این سی سی نے اپنے کیڈٹوں کو 25 سے زیادہ ممالک میں یوتھ ایکسچینج پروگرام (وائی ای پی) کے تحت امن و اتحاد کا سفیر بنا کر بھیجا ہے۔ این سی سی نے گزشتہ برسوں وائی ای پی کے تحت 30 سے زائد دوست بیرون ملکوں کے کیڈٹوں کی میزبانی کی ہے۔
این سی سی کی کثیر جہتی سرگرمیاں اور متنوع نصاب خود -ترقی کے لئے نوجوانوں کو منفرد مواقع فراہم کرتے ہیں۔ کئی کیڈٹوں نے کھیلوں اور مہم جوئی کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرکے ملک اور ادارے کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 12980)
(Release ID: 1879073)
Visitor Counter : 138