شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت میں یوم آئین کی تقریب کا اہتمام کیا گیا

Posted On: 26 NOV 2022 9:25AM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت نے یوم آئین کے موقع پر ایک روزہ تقریب کا اہتمام کیا ہے۔

پروگرام کا آغاز ہندی اور انگریزی میں آئین کادیباچہ پڑھنے کے ساتھ ہوا۔

اس سال کے یوم آئین  کے موضوع  یعنی ’’ انڈیا – دی مدر آف ڈیموکریسی/بھارت لوک تنتر کی جننی‘‘ پر مبنی نعرہ  نویسی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے افسران نے اس مقابلے کے بعد وزارت کے دیگر اہلکاروں کے ساتھ ہندوستان کے آئین کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کی طرف سے ہندوستان اور ہندوستانی آئین پر مبنی کوئز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تمام افسران اور عملے نے دن بھر کی تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے پورے احاطے میں نمایاں طور پر پوسٹرلگائے گئے ہیں۔

 

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 12981)



(Release ID: 1879041) Visitor Counter : 95