وزارت اطلاعات ونشریات

مڈ فیسٹ فلم کے تحت دکھائی جانے والی ’’ فکسیشن ‘‘ سگمنڈ فرائیڈ اور کوریائی  ورائے حقیقت پسندانہ فلموں سے متاثر ہے : ڈاکٹر مرسڈیز برائس مورگن


’فکسیشن‘ تجربے پر مبنی فلم اور کمرشل بلاک بسٹر کے بیچ ایک اچھا توازن پیش کرتی ہے :  لیڈ پروڈیوسر میکس ٹاپلن

Posted On: 25 NOV 2022 4:37PM by PIB Delhi

53 ویں  بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں مرسڈیز برائس مورگن  کی  ’فکسیشن ‘ کو مڈ فیسٹ فلم  کے طور پر  بین الاقوامی پریمیر کا موقع دیا گیا ہے۔بطور ہدایت کار مرسڈیز برائس مورگن کی یہ پہلی فلم ہے۔ فلم ایک ورائے حقیقت پسند نفسیاتی تھریلر ہے، جو معاشرے کی حقیقتوں اور اس کی جابرانہ قوت کے ڈھانچے کو اجاگرکرتی ہے،جس سے زیادتی کرنے والے مضبوط ہوتے ہیں اور زیادتی برداشت کرنے والوں کو ہی جواب دینے کے لئے مجبور ہونا پڑتا ہے۔ فلم فیسٹیول کے دوران پی آئی بی کے زیر اہتمام آئی ایف ایف آئی ’ٹیبل ٹاکس‘ میں میڈیا  اور نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ’ فکسیشن‘ کی ڈائریکٹر مرسڈیز برائس مورگن نے کہا کہ ان کی فلم سگمنڈ فرائیڈ اور ان کی مشہور مریض ڈورا کے کیس اسٹڈی سے متاثر ہے۔ انہوں نےکیا کہ ایک ورائے حقیقت پسندانہ فلم ہونے کی وجہ سے، فکسیشن نے یورپی اور کوریائی فلموں سے بھی تحریک لی ہے ، کیونکہ امریکی فلموں میں زیادہ ورائے حقیقت پسندی نہیں  ہوتی ہے۔

فلم کی ابتدا کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے، ہدایت کار نے کہا کہ یہ کہانی ان کے لیے اور  کئی دیگر خواتین کے لیے بہت ہی ذاتی ہے، جنہیں  وہ جانتی ہیں۔ انہوں نے کہا،’’میری پرورش  بہت ہی چھوٹے شہر میں ہوئی ہے، جہاں لوگ الگ تھلگ جگہوں پر رہتے ہیں اور آپ صرف  کچھ  لوگوں کو جانتے ہیں۔ جب کوئی کہتا ہے کہ یہ سچ ہے تو ہم یہ بھی نہیں جان پاتے ہیں کہ یہ سچ ہے یا جھوٹ۔ آپ حقیقت کی اس  صورتحال میں پھنس جاتے ہیں۔ ہمیں ان باتوں پر شبہ ہوتا ہے، جنہیں ہم یقینی طور پر نہیں جانتے ہیں اور ہم خود سے اور اپنے آس پاس کے لوگوں سے سوال کرنے لگتے ہیں۔ بطورفلم ساز میں اپنے ناظرین کو  اس طرح کےورائے حقیقت  پسندتجربے سے روبرو کرنا چاہتی ہوں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/midfest-16CRG.jpg

نفسیاتی  فلموں کے تئیں اپنی محبت کو اجاگر کرتے ہوئے، مرسڈیز برائس مورگن نے کہا کہ وہ ناظرین کو ہر وقت اندازہ لگاتے رہنے دینا اور انہیں کرداروں کے ساتھ رہنے کے لئے ترغیب دیتا چاہتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس فلم میں ہر کردار  مختلف طریقہ سے اپنی موجودگی  درج  کراتا ہے۔

اس بات چیت میں شامل ہوتے ہوئے فلم کے چیف پروڈیوسر میکس ٹوپلن نے کہا کہ فکسیشن ایک تجربے پرمبنی فلم اورکمرشل طور پر ہالی ووڈ کی ایک بے حد کامیاب فلم کا بہترین  امتزاج ہے۔ "یہ اپنے  موضوع کے لحاظ سے ایک تجربے پر مبنی فلم ہو سکتی ہے۔ لیکن ساتھ ہی اس میں مارکیٹ پر مبنی ایک کامیاب کمرشل فلم کے تمام عنصر موجود ہیں۔ اس میں بہت زیادہ  جوش و خروش،  ویزوئل  اور آڈیو  کے ذریعہ  پیدا کیا جانے والا ہیجان اور  شانداراداکاری ہے جسے کوئی بھی نظر انداز نہیں کرسکتا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/midfest-26BTG.jpg

حالانکہ  میکس ٹوپلن نے اس حقیقت کو تسلیم  کیا کہ  آزاد فلم سازی انتہائی مشکل ہے، لیکن وہ اس بارے میں زیادہ مایوسی کا شکار نہیں ہیں۔ اس  معنی میں ، حقیقت کے قریب  ہونے پر تھوڑی عجیب اور لیک سے ہٹ کر موضوع والی فلموں کو بھی ناظرین مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ لیکن آزاد فلم سازوں کو یہ  پتہ لگانا ہوگا کہ پیسہ کیسے اکٹھا کرنا ہے اور انہیں دیگر لوگوں کو یہ یقین دلانا ہوگا کہ ان کی فلم بنانے لائق ہے۔‘‘

اس فلم کی  پروڈیوسر کٹرینا کُڈلک اور مایا ہیبل نے بھی بات چیت میں حصہ لیا۔

خلاصہ

ایک غیر معمولی قتل کے مقدمے میں سزا سنائے جانے سے پہلے ایک نوجوان خاتون کے دماغی مرض کی جانچ  کی جاتی ہے۔ لیکن جیسے جیسے جانچ زیادہ ذاتی اور خطرناک ہوتی جاتی ہے، وہ اپنے ڈاکٹروں کے اصل ارادوں  پر سوال اٹھانا شروع کر دیتی ہے۔ میڈی ہسون نے  ایک نوجوان ڈورا کا کردار ادا کیا ہے جو ایک غیر روایتی ادارے  کے لئے پرعزم ہے اور وہ ایک جرم کرتی ہے جسے وہ یاد نہیں رکھ سکتی۔مسلسل نشے کی عادت اور سخت نفسیاتی تشخیص کے تحت، ڈورا کو اس کے پراسرار اغوا کاروں کی طرف سے ایک سخت سچائی کا سامنا کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔ لیکن کیا ان پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے؟

ڈائریکٹر کے بارے میں

مرسڈیز برائس مورگن ایک ایوارڈ یافتہ لاطینی ڈائریکٹر ہیں۔ مرسڈیز کی پہلی فیچر فلم ’فکسیشن‘  کا پریمیر  ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوا۔ اے ایم سی کے شوڈر کے ساتھ ان کی دوسری فیچر فلم ’اسپون فُل آف شوگر‘ کا پریمیر امریکہ کے ٹیکساس  میں فینٹاسٹک فیسٹ میں ہوا۔ مرسڈیز نے ایم جی ایم، فیس بک واچ، اسنیپ چیٹ، نیو فارم، ایکو اور پروجیکٹ گرین لائٹ/اڈاپٹیو جیسے اسٹوڈیوز کے لیے ایپیسوڈک سیریز کی ہدایت کاری کی ہے۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 12953)



(Release ID: 1879039) Visitor Counter : 120