وزارت اطلاعات ونشریات

او ٹی ٹی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی بدولت  اداکاری کے شعبہ میں مواقع میں اضافہ ہوا ہے: کاسٹنگ ڈائرکٹر مکیش چھابڑا


کاسٹنگ ڈائرکٹر مکیش چھابڑا اور شتج مہتہ نے 53ویں آئی ایف ایف آئی کے ’’ان کنورسیشن‘‘ اجلاس میں شرکت کی

Posted On: 25 NOV 2022 6:50PM by PIB Delhi

مشہور کاسٹنگ ڈائرکٹر مکیش چھابڑا نے کاسٹنگ ڈائرکٹر  کے رول کے فروغ اور ہندوستانی فلم صنعت میں کاسٹنگ کے عمل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاسٹنگ ایک بہت پرانا طریقہ ہے، حالانکہ، ایک الگ شعبہ کے طور پر کاسٹنگ ڈائرکشن نئی بات ہے۔ کاسٹنگ ڈائرکٹر، اداکار اور ہدایت کار کے درمیان ایک کڑی کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہدایت کار اور فلم ساز جو بھی دستیاب ہوتا تھا، اسے کاسٹ کر لیتے تھے، لیکن اب یہ طریقہ زیادہ پیشہ ورانہ بن چکا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/casting-18CGN.jpg

مکیش چھابڑا 53ویں آئی ایف ایف آئی کے ’’ان کنورسیشن‘‘ اجلاس میں ’کاسٹنگ ان نیو انڈین سنیما‘ موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

53ویں ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے دوران آج کے ’’ان کنورسیشن‘‘ اجلاس میں ہندوستانی فلم صنعت میں کاسٹنگ کے شعبہ کو منظم کرنے کی علامتی طاقت مکیش چھابڑا اور ہندوستان میں کاسٹنگ کے شعبہ کی ایک دیگر مشہور ہستی شتج مہتہ نے شرکت کی۔ ان دونوں نے ’کاسٹنگ ان نیو انڈین سنیما‘ موضوع پر اپنی بات رکھی۔ انہوں نے کاسٹنگ کے عمل کے فروغ، ہندوستانی فلم صنعت میں کاسٹنگ صنعت پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے اثرات اور کسی مخصوص رول کے لیے اداکاروں کی کاسٹنگ میں سوشل میڈیا کے اثرات کے بارے میں اپنے خیالات  سامنے رکھے۔

ہندوستان میں فلم صنعت میں کاسٹنگ پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم اور ڈیجیٹل دنیا کے اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے مکیش چھابڑا نے کہا کہ او ٹی ٹی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے شروع ہونے سے اداکاری کے شعبہ میں مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نے تجربہ کے امکانات کو جنم دیا ہے۔

مکیش چھابڑا کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے شتج مہتہ نے کہا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارموں نے کاسٹنگ کے عمل کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جو اداکار فلموں میں بہت چھوٹے رول نبھایا کرتے تھے، وہ اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ویب سیریز اور شو میں اہم رول نبھاتے نظر آتے ہیں۔ شتج نے کہا کہ اس کے علاوہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دباؤ کم ہے، اس کی بدولت کاسٹنگ آسان ہو گئی ہے اور اس نے اس عمل کو مزید کھلا بنا دیا ہے۔

اداکاروں کے لیے ورکشاپ منعقد کرنے کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مکیش چھابڑا نے کہا کہ یہ ورکشاپ فلم کے پس منظر کو ذہن میں رکھتے ہوئے منعقد کیے جاتے ہیں اور نئے اداکاروں کو ان کے رول کے لیے  تیار کرنے میں بڑی کارگر ہوتی ہے۔ یہ ورکشاپ اداکاروں کو آگے تیار کرنے اور سنوارنے میں مدد کرتی ہیں۔ ورکشاپس کو لے کر اپنے خیالات شیئر کرتے ہوئے شتج مہتہ نے کہا کہ اگر کوئی  پروسیس سے گزرے بنا کامیابی حاصل کرتا ہے، تو اسے اس سے گزرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی، لیکن اگر وہ ان میں حصہ لیتے ہیں تو انہیں فرق ضرور محسوس ہوگا۔ لمبی مدت میں اس سے فرق پڑے گا۔

کیا سوشل میڈیا پر مقبولیت کا کاسٹنگ کے عمل پر کوئی اثر پڑتا ہے، اس سوال کے جواب میں مکیش چھابڑا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مقبول ہونے اور ایک اداکار کے طور پر کاسٹ کیے کے درمیان کوئی رشتہ نہیں ہے۔ متعلقہ رول کے لیے سبھی کو آڈیشن دینا ہوتا ہے۔ مکیش نے کہا، اداکاری کرنی ہے تو سیکھو اور ٹریننگ حاصل کرو،  پروسیس کی تعمیل کرو، اپنا 100 فیصد دو۔ شتج مہتہ نے اس موضوع پر مکیش چھابڑا کے خیالات کی حمایت کی۔

ہندوستانی فلم صنعت میں بھائی بھتیجہ واد کے مدعے پر مکیش چھابڑا اور شتج مہتہ نے اپنے خیالات اور رائے شیئر کیے۔ اسی موضوع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راج کمار راؤ، آیوشمان، فاطمہ شیخ، رسیکا دگل، سانیا ملہوترا، مرنال ٹھاکر جیسے  باصلاحیت لوگوں کو مواقع مل رہے ہیں اور وہ فلم صنعت میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 12969



(Release ID: 1879013) Visitor Counter : 140