وزارات ثقافت

سنگیت ناٹک اکادمی  نے آزادی کا امرت مہوتسو ( اے کے اے ایم ) کے تحت ون-ٹائم سنگیت ناٹک اکادمی امرت ایوارڈ کا اعلان کیا


ان ایوارڈ کے لئے پرفارمنگ آرٹ کے شعبے سے ملک کے 86 فنکاروں کو منتخب کیا گیا

Posted On: 25 NOV 2022 6:18PM by PIB Delhi

اہم باتیں :

سنگیت ناٹک اکادمی امرت ایوارڈ میں تامرپتر اور انگوسترم کے علاوہ  1,00,000/- (ایک لاکھ روپئے) نقد رقم دی جاتی ہے۔

سنگیت ناٹک اکادمی نے ہندوستان کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے تحت 86 فنکاروں کے لئے ون-ٹائم سنگیت ناٹک اکادمی امرت ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل اکیدمک آف میوزک، ڈانس اور ڈرامہ اکادمی – سنگیت ناٹک اکادمی ،   نئی دہلی  کی جنرل کونسل نے  نئی دہلی میں 6 سے 8 نومبر 2022 کو منعقد اپنی میٹنگ میں متفقہ طور پر اس ون –ٹائم ایوارڈ کے لئے 86 فنکاروں کا انتخاب کیا ہے۔ ان میں ایسے فنکار شامل ہیں جن کی عمر 75 سال سے زیادہ ہے اور جنہیں ہندوستان کے پرفارمنگ آرٹ کے شعبے میں اب تک اپنے کیریر میں کوئی قومی اعزاز  نہیں ملا ہے۔

 اس طرح   منتخب کئے گئے ایوارڈ یافتہ پورے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے جڑے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ، یہ فنکار ہندوستان کے پرفارمنگ آرٹس کی مختلف صنفوں کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

سنگیت ناٹک اکادمی امرت ایوارڈ میں تامرپتر اور انگوسترم کے علاوہ  1,00,000/- (ایک لاکھ روپئے) نقد رقم دی جاتی ہے۔

 

Click here for complete list

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 12962)



(Release ID: 1879011) Visitor Counter : 93