وزارت خزانہ
وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے ریاستوں کے وزرائے خزانہ کے ساتھ بجٹ سے قبل مشاورت کی سربراہی کی
Posted On:
25 NOV 2022 5:39PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر خزانہ نے آج یہاں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے خزانہ (مقننہ کے ساتھ) کے ساتھ بجٹ سے قبل مشاورت کی۔ اجلاس میں مرکزی وزرائے مملکت (خزانہ)، وزرائے اعلیٰ، نائب وزرائے اعلیٰ، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر، وزرائے خزانہ، وزرا اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی حکومت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمے کے سکریٹری نے اجلاس میں تمام شرکا کا خیرمقدم کیا اور آئندہ بجٹ کے لیے اس خصوصی مشاورت کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
زیادہ تر شرکا نے قرض لینے کی حد میں اضافہ کرکے، دو اعلی درجے کی منتقلی کی قسطیں فراہم کرکے اور سرمائے کے اخراجات کے لیے خصوصی امداد کے ذریعہ اپنی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مالی مدد کرنے کے لیے مرکزی وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔ شرکا نے بجٹ تقریر میں شامل کرنے کے لیے مرکزی وزیر خزانہ کو متعدد تجاویز بھی دیں۔ مرکزی وزیر خزانہ نے بجٹ 2023-24 کے بارے میں ان کی رائے اور تجاویز کے لیے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور ہر تجویز کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی۔
***
(ش ح-ع ا-ع ر)
U. No. 12957
(Release ID: 1878907)
Visitor Counter : 133