وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مویشی پروری اورڈیری کی صنعت کے محکمے کے مرکزی سکریٹری نے گوا میں ایک علاقائی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
24 NOV 2022 6:05PM by PIB Delhi
مویشی پروری اورڈیری کی صنعت کے محکمے (اے ایچ ڈی ) کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش کمارسنگھ کی صدارت میں آج گوا میں ایک علاقائی جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی ۔ جنوبی اورمغربی ریاستوں کے مویشی پروری اورڈیری کی صنعت کے محکمے کے سینئرعہدیداروں نے محکمے کے مختلف پروگراموں کے نفاذ اورعمل آوری کی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ ٔخیال کیا۔
سکریٹری (اے ایچ ڈی ) نے اس بات کو نمایاں کیاکہ مویشیوں سے متعلق شعبہ ، 15-2014سے 21-2020تک کی مدت کے دوران 7.93 فیصدکی اعلیٰ کمپاؤنڈ سالانہ شرح نمو کے ساتھ مسلسل ترقی کررہاہے (مسلسل قیمتوں پر)۔اس کے علاوہ مویشیوں سے متعلق شعبہ نے زراعت اوراس سے وابستہ پورے شعبے جی یواے نے سال 21-2020کے دوران لگ بھگ 30فیصدکا تعاون کیاہے (لگاتارقیمتوں پر)۔
میٹنگ میں مرکزی سکریٹری جناب راجیش کمارسنگھ نے ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں حکومت ہند کے ذریعہ نافذ کی جارہی مویشی پروری اورڈیری کی صنعت سے متعلق سبھی اسکیموں کی مادّی اورمالی ترقی کا جائزہ لیا۔ انھوں نے ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس بغیرخرچ کی گئی اوربچی ہوئی رقم کو خرچ کردینے کی ضرورت پرزوردیا۔ مرکزی سکریٹری نے اس بات پربھی زوردیاکہ واحد نوڈل کھاتے ، مرکزی نوڈل ایجنسی کے کھاتے کھولنے ، پی ایف ایم ایس کے ساتھ ان کی نقش بندی ، بغیر خرچ ہوئی رقومات پرسود وغیرہ سے متعلق امور کو ترجیحی بنیاد پر حل کئے جانے کی ضرورت ہے ، تاکہ حکومت ہند ، رواں مالی سال کے دوران ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو فنڈ س جاری کرسکے ۔ انھوں نے پورے ملک میں ایف ایم ڈی اورمویشیوں میں مالٹا بخار کے خلاف ٹیکے لگانے ٹیکہ کاری کی صورت حال ، مویشیوں کی بیماریوں اورعلاج معالجہ سے متعلق چلتے پھرتے یونٹوں (ایم یو یوایس ) کو فعال بنانے ، دودھ کی صورت حال ، مویشیوں کے لئے چارے کی قلت اوران کی قیمتوں وغیرہ سے متعلق صورتحال کابھی جائزہ لیا۔
انھوں نے کہاکہ حفظان صحت نظام کا بندوبست کرکے مویشیوں کا تحفظ اوران کی نگہداشت کرنا محکمے کی ایک اوراہم ذمہ داری ہے ۔ حال ہی میں ملک میں جانوروں میں کھُراور جلد کی بیماری اوردیگر سنگین قسم کی بیماریاں پھیلی تھیں ۔ اس لئے ملک میں مویشیوں سے متعلق بیماریوں کو قابو میں رکھنے ، ان کی روک تھام اوران بیماریوں کے مکمل خاتمہ کی غرض سے ، محکمے نے دسمبر 2022تک ایف ایم ڈی کے خلاف ٹیکہ کاری کے اہداف طے کردیئے ہیں۔ اس کے علاوہ فروری 2023تک کھُراورجلد کی بیماری کی روک تھام اور مکمل طورپر جڑسے ختم کردینے کے اہداف بھی مقررکئے گئے ہیں ۔انھوں نے اس بات پربھی اصرار کیاکہ سبھی ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں مرکزی حکومت ، ریاستی سرکاروں اورضلع عہدیداروں کی سرگرمی سے شرکت کے ساتھ بیداری سے متعلق مہمات کابھی انعقاد کیاجاناچاہیئے ، تاکہ مویشیوں اورڈیری کی صنعت سے وابستہ کسانوں کی سرکاری اسکیم کے فائدوں تک رسائی حاصل ہوسکے ۔
***********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -12932
(Release ID: 1878769)
Visitor Counter : 90