امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
ہندوستان نے 2023 سے 2025 کی مدت کے لئے انٹرنیشنل الیکٹرو ٹیکنیکل کمیشن (آئی ای سی) کی نائب صدارت اور اسٹریٹجک مینجمنٹ بورڈ (ایس ایم بی) کی چیئر پر کامیابی حاصل کی
Posted On:
25 NOV 2022 10:33AM by PIB Delhi
ہندوستان نے 25-2023 کی مدت کے لئے انٹرنیشنل الیکٹرو ٹیکنیکل کمیشن (آئی ای سی) کی نائب صدارت اور اسٹریٹجک مینجمنٹ بورڈ(ایس ایم بی) کی چیئر پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔
حال ہی میں، انٹرنیشنل الیکٹرو ٹیکنیکل کمیشن (آئی ای سی) سان فرانسسکو، یو ایس اے میں منعقدہوئی، اس کی جنرل میٹنگ کے دوران، مکمل اراکین کی طرف سے ڈالے گئے ووٹوں میں سے 90 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے، ہندوستان کے نمائندے، بین الاقوامی الیکٹرو ٹیکنیکل کمیشن (آئی ای سی) کی ہندوستانی قومی کمیٹی کے رکن اور بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز(بی آئی ایس –انڈیا) کی مختلف تکنیکی کمیٹیوں کا انتخاب کیا گیا۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن (آئی ایس او) اور آئی ای سی کی پالیسی اور گورننس باڈیز میں بی آئی ایس (انڈیا) کی نمائندگی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ اہم اسٹریٹجک اور پالیسی معاملات پر ہندوستانی نقطہ نظر کو پیش کیا جائے اور یہ قومی معیار سازی کی ترجیحات کو بین الاقوامی بہترین طریقوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔
کامرس اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے وزیر جناب پیوش گوئل کی طرف سے فراہم کردہ ترقی کے منتر پر کام کرتے ہوئے بی آئی ایس مسلسل اپنے بین الاقوامی اقدامات میں اضافہ کر رہا ہے۔ فی الحال، بی آئی ایس (انڈیا) کی نمائندگی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن (آئی ایس او) اور آئی ای سی کے مختلف پالیسی اور گورننس اداروں جیسے آئی ایس او کونسل، آئی ایس او ٹیکنیکل مینجمنٹ بورڈ (ٹی ایم بی)، آئی ای سی ایس ایم بی، آئی ای سی مارکیٹ اسٹریٹجی بورڈ (ایم ایس بی)، آئی ای سی بزنس ایڈوائزری کمیٹی ( بی اے سی ) وغیرہ میں کی جاتی ہے
انٹرنیشنل الیکٹرو ٹیکنیکل کمیشن (آئی ای سی) ایک بین الاقوامی معیار کی ترتیب دینے والا ادارہ ہے جو تمام الیکٹریکل، الیکٹرانک اور متعلقہ ٹیکنالوجیز کے لیے بین الاقوامی معیارات شائع کرتا ہے۔ اسٹینڈرڈائزیشن مینجمنٹ بورڈ (ایس ایم بی) تکنیکی پالیسی کے معاملات کے لئے ذمہ دار آئی ای سی کا ایک اعلی گورننس ادارہ ہے۔
شری ویمل مہندرو آئی ای سی کے نائب صدر ہوں گے جو ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔
***
ش ح۔ ش ت۔ ک ا
(Release ID: 1878758)
Visitor Counter : 122