وزارت اطلاعات ونشریات

ریہرسل، سینٹر اسٹیج پر ایک مافوق البشر اور اداکار کے درمیان تضاد کو ظاہر کرتی ہے: ڈائریکٹر خسنورا روزماتووا


مافوق البشر کی دانش کمال کی تلاش ہے

Posted On: 24 NOV 2022 8:21PM by PIB Delhi

#اِفی ووڈ، 24 نومبر 2022

 

مشہور جرمن فلسفی فریڈرک نیتشے کے مطابق، مافوق البشر (سپر ہیومن) مستقبل میں انسان کا ایک تسلسل ہے جو ایک حقیقت پسندانہ ہدف کی بجائے ایک مثالی شئے ہے۔ اسی فلسفے کو صوفی فلسفہ میں بھی قبول کیا گیا ہے۔ انسان ہمیشہ عارضی ہوتا ہے، جس پر قابو پانے کی ضرورت  ہوتی ہے۔ مافوق الفطرت کی دانش کمال کی جستجو ہے۔

گوا میں 53 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے انٹرنیشنل پینورما سیکشن کے تحت دکھائی جانے والی فلم ’ریہرسل‘ کا پلاٹ اسی بنیادی فلسفے کے گرد گھومتا ہے۔

آج ’’ اِفی ٹیبل ٹاکس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے، ہدایت کار خسنورا روزماتووا نے کہا کہ یہ فلم مشرق اور مغرب دونوں کے مافوق البشر کے فلسفے سے متاثر ہے۔ ’’ریہرسل‘‘ ایک تھیٹر میں کام کرنے والے مرکزی کردار اُورزو کے ذریعے مافوق الفطرت کی حرکیات کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ان کا ڈرامہ ایک اعلیٰ انسان کی پیدائش کے بارے میں بتاتا ہے، کیونکہ جب کوئی اعلیٰ انسان پیدا ہوتا ہے تو لوگ ظلم اور تکالیف سے نجات پاتے ہیں اور خالق کے ساتھ جڑ جاتے ہیں۔‘‘

ہندوستانی سنیما سے متعلق ایک سوال کے جواب میں خسنورا نے کہا کہ راج کپور کی فلموں کے گانے ازبکستان میں بہت مقبول ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ازبکستان میں خواتین فلم سازوں کی تعداد زیادہ نہیں ہے اور حالیہ دنوں میں یہ رجحان آہستہ آہستہ تبدیل ہو رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Rehearsal-1U0M5.jpg

ڈائریکٹر خسنورا روزماتووا ’اِفی ٹیبل ٹاکس‘ سے خطاب کرتے ہوئے)

انٹرنیشنل پینورما فلم ’’ریہرسل‘‘ کی نمائش گزشتہ روز اِفی ۔ 53 میں ہوئی۔

 

ریہرسل فلم کے بارے میں

اصل عنوان: ریپی ٹٹسیا

ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر: خسنورا روزماتووا

پروڈیوسر: رستم جامیلوف

ڈی او پی: اسلام رسولوف

ایڈیٹر: تیمور کیاسوف

کاسٹ: طاہر سعیدوف، ایلمیرا رحیم جونووا، ظریفہ غفوروا، مسلمہ محمدی ییوا

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Rehearsal-2PD5D.jpg

خلاصہ: اُورزو تھیٹر میں کام کرتا ہے۔ فلم کا آغاز ایک ایسے منظر سے ہوتا ہے جہاں ہدایت کار ایک پرانی عبادت گاہ (سینیگاگ) میں اپنے بیٹے کا ختنہ کرتا ہے، اس مذہبی بیانیے کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں ابراہیم نے اسماعیل کی قربانی دی تھی۔ ایک نیا ڈرامہ ایک اعلی انسان کی پیدائش کے بارے میں بات کرتا ہے، کیونکہ جب ایک اعلی انسان پیدا ہوتا ہے، لوگ ظلم اور مصیبت سے بچ جاتے ہیں، اور خالق کے ساتھ جڑ جاتے ہیں۔ اُورزو مرکزی کردار ہے، لیکن یہ واضح ہے کہ ابھی اعلیٰ انسان کے خیال کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ لوگ ابھی تیار نہیں ہیں۔

مکمل تبادلہ خیال یہاں دیکھیں:

******

شح۔ مم۔ م ر

U-NO. 12920



(Release ID: 1878730) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil