وزارت اطلاعات ونشریات

یونانی فلم بیہائنڈ دا ہے اسٹیکس نے  2015 کے تارکین وطن کے بحران کے حقائق کو اجاگر کیا ہے


’’فلم میں اس بات کو دکھایا ہے کہ کس طرح لوگ روزانہ بدعنوان نظام میں پھنس جاتے ہیں"؛ ڈائریکٹر اسمینا پروڈرو

Posted On: 24 NOV 2022 5:57PM by PIB Delhi

نئی دلی، 24نومبر، 2022/ بیہائنڈ دا ہے اسٹیکس ایک سماجی ڈرامہ ہے جو یونان کے 2015 کے تارکین وطن کے بحران کے پس منظر میں مرتب کیا گیا ہے اُس وقت  یورپی ممالک نے اپنی سرحدیں بند کر دی تھیں، جس کی وجہ سے مہاجرین اور تارکین وطن یونان کی شمالی سرحد پر جمع ہو گئے تھے۔ اس فلم نے بین الاقوامی پریمیئر بھارت کے 53 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول (ایفی) میں کیا گیا۔

ہدایت کار اور اسکرین پلے رائٹر اسیمینا پروڈرو نے پی آئی بی کے زیر اہتمام ’ایفی کی ٹیبل ٹاکس‘ میں بتایا کہ کہانی کو ایک خاندان کے تینوں مرکزی کرداروں – ایک باپ، ماں اور ایک بیٹی کے تناظر میں بیان کیا گیا ہے۔ ان تینوں مختلف لوگوں کو بدعنوان نظام میں دھکیل دیا گیا ہے۔ اسمینا پروڈرو نے کہا  کہ "فلم کے تین ابواب میں سے ہر ایک اس بات کی کھوج ہے کہ وہ شخص اس طرح کا برتاؤ کیوں کر رہا ہے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میں ہر ایک مرکزی کردار کے قریب جانا چاہتا تھا۔ اگرچہ آخر میں، تینوں کرداروں کے محرکات سامنے آتے ہیں، لیکن شروع میں ہم نے سامعین کو یہ سوچنے پر مجبور کیا تھا کہ کردار عجیب و غریب سلوک کیوں کر رہے ہیں۔"

اسیمینا پروڈرو کا خیال ہے کہ بین الاقوامی ناظرین اس فلم سے جڑیں گے کیونکہ یہ ایک خاندان کے گرد گھومتی ہے اور خاندان کا تصور عالمگیر ہے۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ مہاجرین کا بحران کہانی کا ایک اہم حصہ ہے، کیونکہ یہ مرکزی کرداروں کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں تارکین وطن کے مصائب کو دکھایا گیا ہے اور یونانی آبادی نے تارکین وطن کے بحران سے کیسے نمٹا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "مدد کرنے کے لیے لوگ موجود تھے، کچھ نے ان سے پیسے لینے کی کوشش کی اور چرچ کا کردار بھی تھا، جو عام طور پر کافی قدامت پسند تھا، لوگوں کو بتاتا تھا، زیادہ تر یہ مہاجر خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔ یہ سب فلم میں دکھایا گیا ہے۔" اس طرح، یہ فلم دکھاتی ہے کہ کس طرح لوگ روزانہ بدعنوان نظام میں پھنس جاتے ہیں۔

بیہائنڈ دا ہے اسٹیکس ایک ادھیر عمر کے قرض میں پھنسے ہوئے ماہی گیر کہانی بیان کرتی ہے جو یونان کی شمالی سرحد پر رہتا ہے،  جو موٹی رقم کے عوض تارکین وطن کو سرحدی جھیل کے پار اسمگل کرنا شروع کر دیتا ہے۔ اس کی بیوی، ایک مذہبی عورت ہے جو مستقل چرچ جاتی ہے اور خدا کے خوشنودی کی تلاش میں ہے، جب کہ ان کی بیٹی اپنی زندگی کا خود تعین کرنے کی کوشش کرتی ہے، یہاں تک کہ خاندان کو ایک المناک حادثے سے دوچار ہونا پڑتا ہے ، جس کی وجہ سے ، تینوں ہیروز کو اپنی غلطیوں اور کمزوریوں کا احساس ہوتا ہے اور وہ زندگی میں پہلی مرتبہ اپنے عمل کی قیمت ادا کرنے پر غور کرنے کے لیے مجبور ہوتے ہیں۔

اداکارہ ایوجینیا لاوڈا نے، جنہوں نے اس فلم میں بیٹی کا رول ادا کیا ہے، پہلی مرتبہ کام کیا ہے،  کہا ’’اگرچہ میں نے فلم میں اپنی عمر کا کوئی کردار ادا نہیں کیا لیکن میں نے اس کردار میں پورے جذبات کوشامل کرنے کی کوشش کی ہے‘‘۔

 *****

ش ح ۔ و ا۔ ع ا ۔ 

U 12909



(Release ID: 1878712) Visitor Counter : 136


Read this release in: Marathi , Tamil , English , Hindi