وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان نے ماریشس، تنزانیہ، زمبابوے اور گھانا کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ سلسلہ وار دو طرفہ میٹنگیں کیں، تعلیم اور ہنر مندی میں تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا

Posted On: 24 NOV 2022 5:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 24نومبر، 2022/ تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ کے  مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی میں ماریشس، تنزانیہ، زمبابوے اور گھانا کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں کی۔

111.jpg 1.22.jpg

ماریشس کی نائب وزیر اعظم اور ثانوی تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزیر محترمہ لیلا دیوی ڈوکون- لوچومن کے ساتھ میٹنگ کے دوران، جناب پردھان نے کہا کہ بھارت اور ماریشس کے درمیان خصوصی تعلقات ہیں اور تاریخ، ثقافت، زبان اور بحر ہند کے تعلق سے متحد ہیں۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماریشس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کو اعلی ترین ترجیح دی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بھارت ماریشس کے ساتھ مل کر کام کرنے اور تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے تمام شعبوں میں صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ جناب پردھان نے مزید کہا کہ بھارت کو افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیا کے علم اور ہنر کے مرکز کے طور پر قائم کرنے کے لیے ماریشس کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔ دونوں ممالک نے علم کے شعبے میں اپنی مصروفیات کو مزید گہرا کرنے اور ہماری شراکت داری کو مزید فعال بنانے کے لیے پوری طرح متحرک بنانے کے لیے  مل کر کام کرنے سے  اتفاق کیا۔

2.1.jpg 2.2.jpg

زنزیبار کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزیر محترمہ لیلیٰ محمد موسی کے ساتھ میٹنگ کے دوران، جناب پردھان نے کہا کہ بھارت آئی آئی ٹی پروجیکٹ کے ساتھ تنزانیہ کی مدد کرنے پر خوشی محسوس کرتا ہے۔ تنزانیہ میں آئی آئی ٹی افریقہ میں ٹیکنالوجی کی تعلیم کا مرکز بن سکتا ہے۔ انہوں نے پروجیکٹ کے نفاذ کے لیے درکار تعاون کو آگے بڑھایا اور زنزیبار میں 21ویں صدی کے ہنر مندی کا مرکز قائم کرنے کے لیے بھارت کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ این ای پی بھارت میں تعلیم کے لیے نئی راہیں پیدا کر رہا ہے۔ جناب پردھان نے تنزانیہ اور افریقی طلباء کو بھارت میں تعلیم حاصل کرنے کی دعوت دی۔ محترمہ لیلی محمد موسیٰ نے تعلیم اور ہنر کے تعاون کو مزید متحرک بنانے اور تنزانیہ اور زنزیبار کی خوشحالی کے لیے تمام ضروری تعاون کا یقین دلایا۔ دونوں وزراء نے ہمارے روایتی طور پر قریبی اور خوشگوار تعلقات کو مضبوط بنانے اور علم و ہنر کی شراکت داری کو ہمارے دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم ستون بنانے پر بامعنی گفتگو کی۔

3.1.jpg 3.2.jpg  

جناب پردھان نے آج ان کے دفتر میں اعلیٰ اور ثانوی تعلیم کی وزارت، اختراع، سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی، زمبابوے کی وزارت کے نائب وزیر جناب ریمور مچنگورا کے ساتھ آج اپنے دفر میں ملاقات کی۔ انہوں نے تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی میں ہماری شراکت کو تیز کرنے پر مفید تبادلۂ خیال کیا۔ بھارت اور افریقہ، دونوں نے باہمی ترجیحات اور امنگوں کے بارے میں بات چیت کی۔ جناب پردھان نے بھارت اور زمبابوے کے درمیان تعلیم، ہنرمندی کے فروغ اور صلاحیت سازی پر ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا مشورہ دیا۔ جناب مچنگورا نے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل کے لیے اپنی رضامندی کا بھی اظہار کیا۔ دونوں وزراء نے باہمی خوشحالی اور ترقی کے لیے اسکول سے تحقیق تک ہماری مصروفیات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔  بھارت کو زمبابوے اور افریقہ کا قابل اعتماد شراکت دار ہونے پر فخر ہے۔

4.2.jpg4.1.jpg 

جناب دھرمیندر پردھان نے گھانا کے نائب وزیر تعلیم جناب جان اینٹیم فورڈجور کے ساتھ میٹنگ کے دوران، باہمی ترجیحات کو حاصل کرنے کے لیے پری اسکول سے تحقیق تک بھارت اور گھانا کے درمیان ادارہ جاتی میکانزم اور مشترکہ ورکنگ گروپس قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔ جناب جان نے اس خیال سے اتفاق کرتے ہوئے تعلیمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ دونوں  وزراء نے ہمارے گرمجوشی اور دوستانہ تعلقات کو مزید متحرک بنانے اور تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے شعبوں میں دو طرفہ مصروفیات کو مضبوط بنانے پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔

ماریشس، تنزانیہ، زمبابوے اور گھانا کے وزراء یہاں یونیسکو انڈیا افریقہ ہیکاتھون میں شرکت کے لیے آئے ہیں، جو اس وقت جاری ہے۔

اے آئی ایس ایچ ای کے اعداد و شمار (20-2019) کے مطابق، بھارت میں کل 11083 افریقی طلباء زیر تعلیم ہیں۔

  ۔۔۔

                  

ش ح ۔ و ا۔ ع ا ۔                                                

U 12908



(Release ID: 1878666) Visitor Counter : 87