وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner

میتھلی فیچر فلم ’لوٹس بلومس‘ اشاروں کے ذریعے ایک ماں اور بچے کے رشتے کی کہانی پیش کرتی ہے


سنیما صرف کاروباریت ہی نہیں ہے، بلکہ یہ  ان جذبات کے بارے میں ہے جو ناظرین سے جڑتے ہیں: ہدایت کار پرتیک شرما

یہ کائنات کسی کے لیے جو منصوبہ بناتی ہے وہ ہمیشہ پورا ہوتا ہے: اسکرپٹ رائٹر اسمیتا شرما

علاقائی فلمیں ہی زیادہ تر  ہندوستان کی روح کو دکھاتی ہیں: اداکار اکھلیندر چھترپتی مشرا

اپنی میتھلی فیچر فلم ’لوٹس بلومس‘ کے ذریعے اخذ کردہ اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہدایت کار پرتیک شرما نے کہا کہ اس کے پیچھے کا خیال تھا  فطرت کے ساتھ ایک انسان کی زندگی  کے جذباتی سفر کو دکھانا  جس کے گواہ لوگ ہیں۔ لیکن وہ اس پیغام کو تفریحی طریقے سے پہنچانا چاہتے تھے۔ اسکرپٹ رائٹر اسمیتا شرما نے ’لوٹس بلومس‘ کے مرکزی موضوع کے بارے میں بتایا کہ یہ کائنات کسی کے لیے جو منصوبہ بناتی ہے، وہ ہمیشہ پورا ہوتا ہے اور کبھی کبھی  غیر متوقع طریقے سے۔ جب کہ انسان کے بنائے منصوبے کبھی کبھی ناکام ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’کبھی کبھی زندگی کا سفر مشکل ہو جاتا ہے، لیکن جب آپ خود کو فطرت اور اس کی سپریم طاقت کے سامنے وقف کر دیتے ہیں، تو یہ مسائل  کرشمائی طریقے سے حل ہو جاتے ہیں۔‘‘ فلم ’لوٹس بلومس‘ کے اداکاروں اور عملہ نے پی آئی بی کے ذریعے منعقد آئی ایف ایف آئی ’’ٹیبل ٹاکس‘‘ کے حصہ کے طور پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔

مشہور و معروف اداکار اکھلیندر چھترپتی مشرا نے کہا، ’’میں نے اس پروجیکٹ میں کام کرنا اس لیے منتخب کیا کیوں کہ یہ پیغام کے اظہار کے لیے ’سنیما کی زبان‘ کا استعمال کرتا ہے۔‘‘ اس فلم کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دکھاتی ہے کہ ’’زندگی بھی کمل کے پھول کی طرح ہے، جو طلوع آفتاب کے ساتھ کھلتا ہے اور غروب آفتاب کے ساتھ مرجھا جاتا ہے۔‘‘ انہوں نے اس فلم میں اس لیے بھی کام کیا کیوں کہ یہ میتھلی زبان کو فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہندوستان کی روح زیادہ تر علاقائی فلموں میں جھلکتی ہے، حالانکہ علاقائی زبانوں میں زیادہ فلمیں نہیں بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی زبانوں میں مزید فلمیں بنائی جانی چاہئیں اور دکھائی جانی چاہئیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سنیما  زندگی کی ہی توسیع ہے۔ ’’اسے ’لارجر دین لائف‘ کہا جاتا ہے کیوں کہ یہ ثقافت، زبان اور روحانی نقطہ نظر کو  اپنے میں شامل  کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جو نو رس ہوتے ہیں وہ ہی سنیما کی زبان گڑھتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/lotus-1SKIO.jpg

53ویں آئی ایف ایف آئی کے ریڈ کارپیٹ پر ٹیم لوٹس بلومس

اکھلیندر چھترپتی مشرا نے جو کہا، اسے آگے بڑھاتے ہوئے، ہدایت کار پرتیک شرما نے واضح کیا، ’’سنیما کاروباریت کے بارے میں نہیں ہے، یہ جذبات کے بارے میں ہے، جو ناظرین سے رابطہ قائم کرتے ہیں۔‘‘ پرتیک شرما سماجی طور پر معنی خیز فلمیں بنانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’میں اپنی فلموں کے ذریعے سماج کو کچھ واپس دینے کی کوشش کرتا ہوں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/lotus-2I1IF.jpg

آئی ایف ایف آئی میں 23 نومبر، 2022 کو فیچر فلم ’لوٹس بلومس‘ کے اداکاروں اور عملہ کے ممبران کے ساتھ ہدایت کار پرتیک شرما، فلم ساز اور اسکرپٹ رائٹر اسمیتا شرما، اداکار اکھلیندر چھترپتی مشرا اور ماسٹر اتھ شرما کو اعزاز سے نوازا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/lotus-3F137.jpg

پریس کانفرنس میں اداکار اکھلیندر چھترپتی مشرا اور ہدایت کار پرتیک شرما

میتھلی فیچر فلم ’لوٹس بلومس‘ کو 53ویں ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) کے ہندوستانی پینوروما زمرہ میں دکھایا گیا۔ یہ فلم پیغام دینے کے لیے اشاروں کا استعمال کرکے ایک ماں اور بچے کے آپسی رشتے پر مبنی کہانی پیش کرتی ہے۔ فلم میں ڈائیلاگ بہت کم ہے۔ اسے بہار کے دیہی علاقوں میں شوٹ کیا گیا ہے۔

فلم، فطرت اور انسانیت کی بنیادی خوبی پر اعتماد، کے بارے میں ہے۔ دانشمندی کا کمل تبھی کھلتا ہے، جب وہ فطرت ماں اور انسان کی اندرونی فطرت – روح – سے جڑا ہوتا ہے۔ ہیرو (سرسوتی) محبت سے بھری فطرت  ماں کی علامت ہے، جس میں قبول کرنے کی بے پناہ طاقت ہے، وہ کچھ دینے کے جذبہ سے سرابور ہے اور اس لیے معاشرے کی بے حسی اور خوشامدانہ حرکتیں بھی اس کی نرمی اور سادگی کو ختم نہیں کر پاتی ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 12907

iffi reel

(Release ID: 1878639) Visitor Counter : 226