وزارت اطلاعات ونشریات
فلم ’دی ینگ آرسنسٹس‘ میرے بچپن سے متاثر ہے: ہدایت کار شیلا پائی
’بصری فن سے متعلق میرا کام کینیڈیائی گوتھک ادب سے متاثر ہے‘
کینیڈا میں ایک الگ تھلگ سے کھیتی باڑی کی کمیونٹی والے علاقے میں چار نوعمر لڑکیاں اپنی ویران زندگی سے باہر نکلنے کے لیے ساتھ آتی ہیں۔ ایک سنسان فارم ہاؤس میں رہائش اختیار کرکے وہ چاروں ایک گہرا اور جنونی رشتہ قائم کرتی ہیں۔ یہ انہیں زندگی کے ایسے اندھیرے کونوں میں لے کر جاتا ہے جہاں ان کے اندر خوف اور آرزوئیں ان کی اکلوتی محفوظ جگہ کو بھی برباد کر دیتی ہیں۔ 53ویں ہندوستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے ’ورلڈ آف سنیما‘ سیکشن میں دکھائی جانے والی فلم ’دی ینگ آرسنسٹس‘ کی ہدایت کاری کینیڈا کی وژوئل آرٹسٹ شیلا پائی نے کی ہے۔ ان کی یہ فلم ان طریقوں کی جھلکی پیش کرتی ہے، جن میں یہ لڑکیاں ایک اجتماعی پنرجنم میں کے طور پر اپنی مایوسی کو ظاہر کرتی ہیں۔ آئی ایف ایف آئی-53 میں پی آئی بی کے زیر اہتمام میڈیا اور وفود کی بات چیت میں بولتے ہوئے، فلم کی ہدایت کار شیلا پائی نے کہا کہ اس کہانی نے ان کے بچپن سے بہت زیادہ اثر لیا ہے اور اس کے زیادہ تر کردار وہ حقیقی لوگ ہیں جنہیں وہ اپنی زندگی میں جانتی تھیں۔
فلم میں استعمال کیے گئے ویران فارم ہاؤس کی تصویروں کے حوالے سے شیلا پائی نے کہا کہ ایک بچہ کے طور پر ان کا شوق سنسان چھوڑ دیے گئے گھروں میں جانا تھا۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے خوف، جوش، حیرت اور چیزوں کی کھوج کے اس احساس کا تجربہ کرنا پسند ہے۔ میری پہلی شارٹ فلم اس وقت بنی جب میں 18 سال کی تھی اور میں کچھ شوٹ کرنے کے لیے اپنے ٹرائی پوڈ کے ساتھ ایک لاوارث گھر میں گئی تھی۔ اس طرح کے تجربات نے میری فلموں کے لیے لاشعوری الہام میں بہت زیادہ تعاون کیا ہوگا۔‘‘
شیلا پائی نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان کے بہت سے بصری فن کا کام یقینی طور پر کینیڈیائی گوتھک ادب سے متاثر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ انداز ان کی فلموں میں جبلی طور پر آ گیا ہوگا۔ سوالات کا جواب دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ معاشی حقائق یقینی طور پر مرکزی کردار کی زندگی کا حصہ بنتے ہیں۔
فلم میں لڑکیوں کے کردار جو اپنی زندگی کے بے شمار مسائل سے پریشان ہو کر ایک فارم ہاؤس میں بھاگ جاتی ہیں، لیکن پھر بھی تنازعات ان کا پیچھا نہیں چھوڑتے ہیں، جیسے ان کے لیے بوجھ سے نجات پانا مشکل ہو گیا ہو۔ آخر میں ’ینگ آرسونٹس‘ نے اس محفوظ گھر میں بھی آگ لگا دی جسے وہ اپنی جاگیر سمجھتی تھیں۔ کیا دنیاوی زندگی میں کچھ زیادہ امید یا رجائیت کی گنجائش نہیں ہے؟ شیلا پائی کے مطابق، فلم میں آگ کا جو بصری استعارہ استعمال کیا گیا ہے وہ کوئی تباہ کن قوت نہیں ہے، بلکہ ایک ایسا عنصر ہے جو زیادہ بوجھ سے لدی اور اداس زندگی کو پاک کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’جب مرکزی کردار آخر میں گھر کو جلا دیتی ہے، تو میرا ارادہ اسے منفی چیز کے طور پر نہیں بلکہ ایک مثبت چیز کے طور پر دکھانے کا تھا۔ اسے آخر کار آزادی مل گئی، حقیقت کا سامنا کرنا پڑا اور آگے بڑھنے کے لیے تیار ہو گئی۔ زندگی ضروری تضادات سے بھری ہوئی ہے۔ میں اپنی فلم کا لازمی طور پر خوش یا غمناک انجام نہیں چاہتی تھی۔ میں نے بہت امیدیں دیکھی ہیں۔‘‘
فلم وژوئل آرٹس میں مہارت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی؟ اس پر، شیلا پائی نے جواب دیا کہ اسکرپٹ لکھنے سے پہلے ہی انہوں نے اپنی اہم خصوصیات کو مخصوص رنگ دیا تھا – ایک لڑکی سرخ ہے، ایک لڑکی زرد ہے، ایک لڑکی نیلی ہے اور ایک لڑکی سبز ہے۔ نو عمر لڑکیوں کی تلاش شروع کرنا میرا اصول بن گیا۔ مختصر فلموں سے فیچر فلموں کی طرف جانے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ عمل دلچسپ، چیلنجنگ اور ناقابل یقین تھا۔ فلم سازاگاتھا ڈیلسوربو نے بتایا کہ آئی ایف ایف آئی کے بعد ’دی ینگ آرسنسٹس‘ کو قاہرہ فلم فیسٹیول میں دکھایا جائے گا۔
’دی ینگ آرسنسٹس‘ جس کا آئی ایف ایف آئی 53 میں ایشیائی پریمیئر ہوا، کا اس سے قبل ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2022 میں ورلڈ پریمیئر ہوا تھا۔
تلخیص
1980 کی دہائی کے دیہی کینیڈا پر مرکوز، ہدایت کار اور بصری فنکار شیلا پائی کی یہ یادگار پہلی فیچر نوعمر لڑکیوں کے ایک گروپ کی کہانی ہے، جس میں ہر ایک لڑکی کسی نہ کسی خاندانی صدمے کا شکار ہوتی ہے اور جن کے ایک دوسرے کے ساتھ رشتے گرمی کے ایک موسم کے دوران مضبوط ہوتے ہیں اور ان کے رشتوں کی آزمائش ہوتی ہے
ہدایت کار کے بارے میں
شیلا پائی ایک بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ بصری فنکار ہیں اور ان کی مختصر فلمیں لوکارنو اور ٹی آئی ایف ایف سمیت باوقار فلم فیسٹیولز میں دکھائی گئی ہیں۔ ان کی مختصر فلم ’دی ریڈ ورجن‘ کا پریمیئر 2011 میں ٹی آئی آئی ایف میں ہوا تھا اور اس فلم نے اسپین میں ولاڈولڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نائٹ آف دی اسپینش شارٹ فلم کا ایوارڈ جیتا تھا۔
حوالہ جات:
https://letterboxd.com/film/the-young-arsonists/
https://thefilmstage.com/tiff-review-the-young-arsonists-shows-unique-beauty-and-style/
https://iffigoa.org/cinema-of-the-world/the-young-arsonists/
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 12904
(Release ID: 1878601)
Visitor Counter : 316