کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اکتوبر میں کوئلے کی پیداوار 18 فیصد اضافے کے ساتھ 448 ملین ٹن تک پہنچ گئی


کوئلہ کی وزارت کا مقصد مارچ 2023 تک پاور پلانٹس کے ساتھ 45 ملین  ٹن سٹاک ہے

بلارکاوٹ کوئلے کی نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے دیگر وزارتوں کے ساتھ مل کرکام  کیا جارہا ہے

Posted On: 24 NOV 2022 11:43AM by PIB Delhi

اکتوبر 2022 تک ملک میں کوئلے کی کل پیداوار 448 ملین ٹن (ایم ٹی) ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی پیداوار سے 18 فیصد زیادہ ہے۔ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) سے کوئلے کی پیداوار کی شرح بھی 17 فیصد سے زیادہ ہے۔ کوئلہ کی وزارت نومبر 2022 کے آخر تک گھریلو کوئلے پر مبنی پلانٹس میں 30 ملین ٹن کا اسٹاک تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس کا منصوبہ ہے کہ 31 مارچ 2023 کے آخر تک سٹاک کی تیاری جاری رہے گی۔ تھرمل پاور پلانٹس (ٹی پی پی) کا ذخیرہ 45 ملین ٹن تک پہنچ گیا ہے۔ اہم ذخائر کے حصوں  پر کوئلے کے ذخیرے کو مزید بڑھانے کا منصوبہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001W6MM.jpg

رواں سال کے پہلے سات مہینوں کے دوران، اوسطاً ریک کی یومیہ دستیابی میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے کوئلے کی زیادہ مقدار میں نقل و حمل اور پاور پلانٹس میں اسٹاک تیار کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ بجلی کی وزارت ریل اور سڑک پر چلنے والی موٹر گاڑیوں کے ذریعے زیاد ہ سے زیادہ کوئلے کی نقل و حمل کو بھی بڑھا رہی ہے۔ سی آئی ایل نے اگلے آٹھ مہینوں کے لیے تمام بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو آر سی آر موڈ لفٹنگ کے لیے کوٹہ سے مطلع کیا ہے۔ اس سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو ٹرانسپورٹیشن لاجسٹکس کی پیشگی منصوبہ بندی کرنے میں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020TPR.jpg

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، بجلی ، ریلوے اور کوئلہ کی وزارت سمندری راستے سے کوئلے کی نقل و حمل کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں۔ اب تک ایم سی ایل سے پارا دیپ تک ریل کے ذریعے اور اس کے بعد مشرقی ساحل پر واقع پاور پلانٹس تک کوئلے کی نقل و حمل سمندری راستوں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ حکومت ملک کے مشرقی حصوں میں کوئلے کی کانوں سے مغربی ساحل یا ملک کے شمالی حصوں پر واقع پاور پلانٹس تک کوئلے کی نقل و حمل کو فروغ دے رہی ہے۔ اسی مناسبت سے پارا دیپ تک کوئلے کی نقل و حمل کی گنجائش کو بڑھایا جا رہا ہے۔  اگلے سال کے اوائل تک آر ایس آر کے ذریعے مغربی ساحلی پلانٹس کے لیے کوئلے کی منتقلی شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ حکومت تینوں ممکنہ طریقوں سے کوئلے کی نقل و حمل کو فروغ دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

 کوئلہ کی وزارت گھریلو کوئلے کی پیداوار، نقل و حمل اور معیار سے متعلق امور پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع ح۔

 (U: 12891)


(Release ID: 1878479) Visitor Counter : 139