وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

شالیمار ورکس لمیٹڈ، کولکتہ میں ساتویں 250 افراد کی صلاحیت والے فیری کرافٹ، ”منجولا“ (یارڈ 786) کا آغاز

Posted On: 23 NOV 2022 6:22PM by PIB Delhi

فیری کرافٹ ’منجولا‘ (یارڈ 786) کو جناب بنود کمار، آئی اے ایس، پرنسپل سیکریٹری ٹرانسپورٹ، مغربی بنگال نے 23 نومبر 22 کو میسرز شالیمار ورکس لمیٹڈ، کولکتہ، مغربی بنگال میں کمانڈر اندرجیت داس گپتا، وار شپ پروڈکشن سپرنٹنڈنٹ (کولکتہ) کی موجودگی میں لانچ کیا۔ مقامی مینوفیکچررز سے حاصل کردہ تمام بڑے اور معاون آلات/نظاموں کے ساتھ، یہ فیری کرافٹ وزارت دفاع کے ”میک ان انڈیا“ اقدام کا قابل فخر پرچم بردار ہے۔

سات 250 افراد کی صلاحیت والے فیری کرافٹ کی تعمیر اور فراہمی کا معاہدہ حکومت ہند کے ”آتم نربھر بھارت“ کے اقدامات کے مطابق میسرز شالیمار ورکس لمیٹڈ، کولکتہ کے ساتھ طے پایا۔ سات فیری کرافٹ میں سے چھ پہلے ہی پورٹ بلیئر، وشاکھاپٹنم اور ممبئی میں پہنچائے جا چکے ہیں۔ یہ فیری کرافٹ 25 سال کی سروس لائف کے ساتھ بنائے جا رہے ہیں۔ فیری کرافٹ ہندوستانی بحریہ کی آپریشنل اور لاجسٹک ضروریات کو تقویت فراہم کرے گا۔

                                               **************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 12860


(Release ID: 1878414) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali