کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

اسٹارٹ اپ انڈیا نے  مارگ پورٹل  کے لئے اسٹارٹ اپ ایپلی کیشنز کا آغاز کیا

Posted On: 23 NOV 2022 2:57PM by PIB Delhi

 تجارت اور صنعت کی وزارت کے تحت  صنعت اور  داخلی تجارت کے فروغ کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی ) نے اسٹارٹ اپ انڈیا کے ذریعہ  نیشنل مینٹرشپ پلیٹ فارم، مارگ پورٹل پر رجسٹریشن کے لیے اسٹارٹ اپ  درخواستوں کے لئے ایک کال لانچ کیا ہے۔

ہندوستانی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ، جو اس وقت عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہے، کو مزید فروغ دینے کے لئے اسٹارٹ اپ انڈیا کی توجہ اسٹارٹ اپ روایت کو متحرک کرنے اور ہندوستان میں اختراع اور انترپرینیورشپ کے لیے ایک مضبوط اور جامع ماحولیاتی نظام کی تعمیر  کرنےپر مرکوز ہے۔ اس تناظر میں، ایم اے اےآر جی (مارگ) پورٹل - مینٹرشپ، ایڈوائزری، اسسٹنس، ریجیلینس اور گروتھ، مختلف سیکٹروں، تقاریب، مرحلوں، جغرافیہ اور پس منظر میں اسٹارٹ اپس کے لیے تحفظ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ایک ون اسٹاپ پلیٹ فارم ہے۔مارگ پورٹل کے مقاصد مندرجہ ذیل ہیں –

•  اسٹارٹ اپس کو ان کی  لائف سائکل کے لئے سیکٹر فوکسڈ رہنمائی، ہینڈ ہولڈنگ اور تعاون فراہم کرنا

• ایک باضابطہ اور منظم پلیٹ فارم قائم کرنا جو مینٹیز اور ان کے متعلقہ صلاح کاروں کے درمیان انٹیلی جینٹ میچ میکنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

•اسٹارٹ اپس کے لیے موثر اور ایکسپرٹ مینٹرشپ کی سہولت فراہم کرنا اور ایک نتیجہ پر مبنی  نظام وضع کرنا  جو مینٹر-مینٹی  تعاون کو بروقت ٹریک کرنے  کا اہل بناتا ہے۔

اسٹارٹ اپ اب ترقی اور حکمت عملی پر ذاتی رہنمائی حاصل کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی میچ میکنگ کے ذریعے مؤثر طریقے سے دنیا بھر کے دیگر ماہرین تعلیم، صنعت کے ماہرین، کامیاب بانیوں، تجربہ کار سرمایہ کاروں اور دیگر ماہرین کے ساتھ جڑسکتے ہیں۔

پورٹل کی اہم خصوصیات میں ماحولیاتی نظام کو فعال کرنے والوں کے لیے  کسٹمائزیبل مینٹرشپ پروگرام، موبائل فرینڈلی یوزر انٹرفیس، تعاون کرنے والے مینٹرز کی عزت افزائی ، ویڈیو اور آڈیو کال  کے متبادل وغیرہ شامل ہیں۔

مارگ پورٹل کو تین مرحلوں میں فعال بنایا جارہا ہے،

1۔پہلا مرحلہ: مینٹور آن بورڈنگ

کامیابی کے ساتھ لانچ اور عمل میں لایا گیا، 400سے زیادہ  ایکسپرٹ مینٹور تمام شعبوں میں شامل ہیں۔

2۔فیز II: اسٹارٹ اپ آن بورڈنگ

ڈی پی آئی آئی ٹی  14 نومبر 2022 سے مارگ پورٹل پر اسٹارٹ اپس کی آن بورڈنگ کا آغاز کر رہا ہے۔

3.  تیسرا مرحلہ : مارگ پورٹل لانچ اور مینٹور میچ میکنگ

آخری لانچ جہاں مینٹور کو اسٹارٹ اپس کے ساتھ میچ  کیا جائے گا۔

ڈی پی آئی آئی ٹی نے دوسرے مرحلے کے تحت اسٹارٹ اپس کی آن بورڈنگ کا عمل شروع کیا ہے۔ تمام  دلچسپی رکھنے والے اسٹارٹ اپس کوhttps://maarg.startupindia.gov.in  پر درخواست دینے کے لئے ترغیب دی جاتی ہے۔

اختراعات کسی ملک کے لیے ترقی کا ناگزیر انجن ہوتے ہیں، اور صرف ہندوستان ہی 82,000سے زیادہ اور ڈی پی آئی آئی ٹی تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس اور 107 سے زیادہ یونیکورنز ہیں۔ انٹرپرینیورشپ ہماری عظیم ملک کی اقتصادی دولت اور خوشحالی کی بنیاد ہے، اور ہم تیزی سے روزگار چاہنے والے ملک سے بدل کر روزگار پیدا کرنے والے ملک کے طور پر تبدیل ہو رہے ہیں۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 12858)


(Release ID: 1878365) Visitor Counter : 175


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu