وزارت اطلاعات ونشریات

انڈین پینورما (فیچر فلمز) کے جیوری ممبران  کی میڈیا  کے ساتھ بات چیت


ہندوستانی پینورما کی 25فیچر فلمیں،افّی-53میں نمائش کے لیے منتخب کی گئیں

فلمیں،  ہندوستانی سینما کے تنوع اور خوبصورتی کی عکاسی کرتی ہیں

ارولا زبان کی فلم، پہلی بار افّی میں،دکھائی جائے گی

Posted On: 21 NOV 2022 11:15PM by PIB Delhi

#افّی وڈ، 21 نومبر 2022

انڈین پینورما (فیچر فلمز) کے جیوری ممبر کے چیئرمین ونود گناترا نے بتایا کہ تریپن (53)ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (افّی) میں، انڈین پینوراما کے تحت نمائش کے لیے400 فلموں میں سے،5 مین اسٹریم فلموں سمیت، کل 25 فیچر فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/jury-16MUR.jpg

گوا میں آج ایک افّی ٹیبل ٹاک‘ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ تمام فلموں کا انتخاب، انتہائی جمہوری اور شفاف عمل کے ذریعے کیا گیا ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ’’جیوری کے اراکین نے ایک ماہ تک ہندوستانی سنیما کے تنوع، خوبصورتی اورشائستگی کی نمائندگی کرنے والی تقریباً 400 سو فلمیں دیکھی تھیں۔ ہم نے فلمساز کے دل و دماغ، دونوں پر غور کیا ہے اور فلموں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیا ہے‘‘۔

جیوری کے رکن اور تیلگو فلم ہدایت کار وی این آدتیہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ’’سینما تمام رکاوٹوں اور امتیازات کو عبور کرتے ہوئے اپنی زبان بولتا ہے۔ ہم نے تمام اراکین کے تاثرات اور فیصلے پر مبنی فلموں کا انتخاب کیا ہے اور انتخاب کے عمل میں اظہار رائے کی آزادی کو جائز قرار دیا گیا ہے‘‘۔

جیوری کے رکن اشوک کیشپ نے کہا کہ اراکین کا مقصد، ہندوستان اور ہماری زبان، ثقافت، فن اور ورثے کے تنوع کو ظاہر کرنا  ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’فلمیں افّی میں ایک منی انڈیا کی نمائش کریں گی۔ دوسروں کے علاوہ، پہلی بار، ارولازبان کی ایک فلم - کیرالہ کی قبائلی زبان -کو بھی افّی میں نمائش کے لیے منتخب کیا گیا ہے‘‘۔

جیوری کے ایک اور رکن وشنو شرما نے کہا کہ تمام اراکین کے لیے یہ ایک روشن خیال ذاتی اور اجتماعی، دونوں طرح کا تجربہ تھا کہ انہیں فلمیں دیکھنے اور فیصلہ کرنے کا موقع ملا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/jury-206SQ.jpg

فیچر فلم جیوری، تیرہ ارکان پر مشتمل ہے، جس کے سربراہ ونود گناترا  ہیں، جو ایک نامور فلم ساز اور ایڈیٹر اور 9 قومی اور 36 بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں۔ فیچر جیوری مندرجہ ذیل ممبران پر مشتمل ہے جو انفرادی طور پر، مختلف مشہور فلموں، فلمی اداروں اور پیشوں کی نمائندگی کرتے ہیں، جبکہ اجتماعی طور پر گراں قدر اور متنوع ہندوستانی فلمی برادری کی نمائندگی کرتے ہیں:

۱۔         ونود گناترا (چیئرمین)

2۔      اے کارتھک راجا

3۔      ڈاکٹر انورادھا سنگھ

4۔      آنند جیوتھی

5۔      اشوک کیشپ

6۔      انمولا پریم راج

7۔      ایم گیتا گرپّا

8۔      جگل دیباتا

9۔      سیلیش دوے

10۔    شیبو جی سوسیلان

11۔    وشنو شرما

12۔    وی این آدتیہ

13۔    امو سنگھ

افّی کے دوران نمائش کے لیے، 5 مین اسٹریم فلموں سمیت، مجموعی طور پر 25 فیچر فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ تقریباً 400 ہم عصر ہندوستانی فلموں کے وسیع پول سے منتخب کردہ فیچر فلموں کا یہ پیکیج، ہندوستانی فلمی صنعت کی گوناگونیت اور تنوع کی عکاسی کرتا ہے۔

یہاں مکمل ٹیبل ٹاک دیکھیں:

*****

U.No.12845

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1878323) Visitor Counter : 164


Read this release in: Hindi , English , Marathi , Tamil