عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
انوبھو ایوارڈیز اسپیک پر ملک گیر ویبینار کا انعقاد
Posted On:
23 NOV 2022 4:08PM by PIB Delhi
بھارت کے وزیر اعظم کی ہدایت پر پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمہ نے مارچ 2015 میں ’ انوبھو‘ کے عنوان سے ایک آن لائن پلیٹ فارم شروع کیا جس کا مقصد حکومت کے ساتھ کام کرنے کے دوران ریٹائرہونے والے سرکاری ملازمین کے تجربات کو مشترک کرنا ہے۔ محکمہ کے انوبھو پورٹل سے مجموعی طور پر 92 تنظیمیں منسلک ہیں اور 8778 انوبھو تحریریں شائع ہو چکی ہیں۔ محکمہ نے 2016 سے اب تک 50 انوبھو ایوارڈ سے نوازا ہے۔
پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمہ نے ملک گیر ماہانی ویبینیار سیریز کے ذریعہ انوبھو ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ ملک کے ساتھ اپنے تجربات مشترک کرسکیں۔ ان کا تجربہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ان کی تنظیم اور دیگر سرکاری ملازمین کی صلاحیت سازی میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس سے ریٹائر ہونے والے دوسرے سرکاری ملازمین کو بھی حوصلہ ملے گا کہ وہ محکمہ کے انوبھو پورٹل میں سرکاری خدمات کے اپنے تجربات پیش کریں ۔
اسی مناسبت سے اس محکمے نے انوبھو ایوارڈ یافتہ کے ذریعے کام کرنے کے تجربے کو ملک کے ساتھ مشترک کرنے کے لیے انوبھو ویبینار سیریز کا آغاز کیا ہے سکریٹری (پی اینڈ پی ڈبلیو) کی صدارت میں 22.11.2022 کو’’انوبھو ایوارڈیز اسپیک‘‘ پر ایک افتتاحی ملک گیر ویبنار منعقد کیا گیا ۔ اہم مقررین میں ڈاکٹر ہیلن باسل، ریٹائرڈ سینئر انجینئر/سائنٹسٹ، وکرم سارابھائی اسپیس سینٹر ( وی ایس ایس سی)، اسرو اور جناب کے سنتیپا، ، ریٹائرڈ سائنٹسٹ- ایچ ڈی آر ڈی او نے اپنے تجربات مشترک کئے۔
ویبینار کے شرکاء میں اگلے ایک سال میں ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین، وزارت/محکمہ/تنظیموں ، پنشنرز ایسوسی ایشن کے افسران، انوبھو ایوارڈ یافتگان شامل تھے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 12863)
(Release ID: 1878288)