وزارت اطلاعات ونشریات

پبلی کیشنز ڈویژن نے 53ویں افّی میں اپنا ادبی خزانہ پیش کیا


بھارت کی جدوجہد آزادی اورمجاہدین آزادی کی تاریخ سے متعلق کتابوں نے میلہ دیکھنے آنے والے ناظرین اورتقریب میں شرکت کرنے والے افراد کے ذہنوں کو مسحور کردیا

Posted On: 22 NOV 2022 8:46PM by PIB Delhi

اطلاعات ونشریات کی وزارت کا پبلی کیشنز ڈویژن ، ملک کے انتہائی مقبول ، بھارت کے 53ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول –افّی میں اپنی کتابوں اورجریدوں اوررسائل کی شان  کے ساتھ نمائش کررہاہے۔ یہ فلم فیسٹول گوامیں 20سے 28نومبر تک منعقد ہورہاہے ۔ پبلی کیشنز ڈویژن ، گوامیں آئینو کس  کے مقام پرمنعقد ہونے والی اس عظیم تقریب میں ایک نمائش کارکے طورپر شرکت کررہاہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ پبلی کیشنز ڈویژن ‘‘فلم بازار’’ میں بھی حصے لے رہاہے ۔ افّی کے دوران این ایف ڈی سی کے زیراہتمام اس فلم بازار میں بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں ۔ بازار میں پبلی کیشنز ڈویژن نے فروخت نیز نمائش کار کے طورپر اپنا کاؤنٹرلگایاہے ۔

آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ، پبلی کیشنز ڈویژن ، بھارت کی جدوجہد آزادی اورمجاہدین آزادی کی تاریخ کے بارے میں اپنی کتابوں کے مجموعے  کی نمائش کررہاہے ۔ جس سے فلم فیسٹول  اورفلم بازار دیکھنے آنے والے شائقین کے ذہن مسحور ہورہے ہیں ۔ فلم شائقین کو اس موقع پر بھارتی سنیما ، فن اور ثقافت ، ممتاز اورسرکردہ شخصیات اوربچوں کے ادب کے ساتھ ساتھ راشٹرپتی بھون سے متعلق کمیاب کتابوں  اوروزیراعظم کی تقاریر سے متعلق پبلی کیشنز ڈویژن کی کتابوں سےمستفید ہونے کا موقع  بھی ملے گا۔ پبلی کیشنز ڈویژن  نے ان کتابوں کو خصوصی طورپر شائع  کیاہے ۔

پبلی ڈویژن کی اس نمائش کی ایک اورخصوصیت ، اطلاعا ت ونشریات کی وزارت اور زنگا کے ذریعہ تیارکردہ ، ‘آزادی کویسٹ، اور گیمس کا آغاز کیاجانا ہے ۔دی میچ -3اوربھارت  کے ہیروز گیمس ، تفریحی اور معلومات دونوں ہیں ۔ جس سے گیمس کھیلنے والوں کوبھارت کی جدوجہدآزادی کی تحریک اورحوصلہ مند اور بہادر  مجاہدین آزادی کے بارے میں مفید معلومات حاصل ہوتی ہیں ۔نمائش دیکھنے آنے والے شائقین کو ان گیمس کو کھیلنے اور انھیں ڈاؤن لوڈ کرنے اورنہایت دلچسپ  انعامات جیتنے کا بھی موقع فراہم ہوگا۔

پبلی کیشنز ڈویژن ، گوامیں ‘‘آئی نوکس ’’ کے مقام پرافّی کے فلم بازار میں ای آئی پویلین ، پرومینیڈ میں اپنی اشاعتوں کی نمائش کررہاہے ۔ یہ نمائش 20نومبر سے 24نومبر 2022تک جاری رہے گی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PD-1AK4M.jpg

 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PD-2VAIM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PD-3ZN9N.jpg

 

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -12838



(Release ID: 1878202) Visitor Counter : 142