وزارت اطلاعات ونشریات
جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی فلم مارکیٹ - فلم بازار کا افتتاح مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کیا
فلم بازار کے افتتاح کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ہندوستان، دنیا میں فلم بنانے والے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے، اور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفّی) ایشیا کا سب سے بڑافلمی میلہ ہے۔ لہذا اِفّی کو فلم بازار کی پہل کے لیے صحیح پلیٹ فارم بناتے ہوئے پروڈیوسر بھارت میں فلم سازوں کے ساتھ مصروفیت اور تعاون کرنے کے لیے یہاں آتے ہیں۔
مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر آج گوا میں فلم بازار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
ہندوستان کو فلم انڈسٹری کے لیے ایک بڑا بازار بننے کے اپنے ویژن کا اشتراک کرتے ہوئے، مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ اِفّی میں فلموں کے لیے معاون پروڈیوسر اور تعاون کرنے والوں کو تلاش کرنے کے کافی مواقع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک بڑا بازار بننا ہے، جہاں فلمیں بنائی اور فروخت کی جا سکیں۔
وزیر موصوف نے اس سال کے آئی ایف ایف آئی میں تبدیلیاں لانے اور نئے اقدامات متعارف کرانے میں، وزارت اطلاعات و نشریات کے این ایف ڈی سی اور اسٹیئرنگ کمیٹی کی کوششوں کو بھی تسلیم کیا۔ انہوں نے افی کو مزید بڑا اور بہتر بنانے کے لیے تجاویز اور خیالات پیش کرنے کی دعوت دی۔
مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر آج گوا میں فلم بازار کا افتتاح کر رہے ہیں
فلم بازار، جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے فلم بازار کا آج گوا میں مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے افتتاح کیا۔ 53 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفّی) کے ضمن میں منعقد کی گئی پہل، جنوبی ایشیائی اور بین الاقوامی فلمی برادریوں کے درمیان تخلیقی اور مالی تعاون کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن، وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری اپوروا چندرا کے ساتھ نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی)، فلم انڈسٹری کے نمائندوں اور دیگر شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی۔
فلم بازار:
نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے ذریعہ تخلیق اور منظم کیا گیا، فلم بازار 2007 میں اپنی عاجزانہ شروعات سے جنوبی ایشیا کی عالمی فلم مارکیٹ میں تبدیل ہوگیا ہے۔ ہر ایڈیشن نے قومی اور بین الاقوامی شرکت میں اضافے کا مشاہدہ کیا ہے۔ پچھلے کئی سالوں میں لنچ باکس، مارگریٹا وِد اے اسٹرا، چوتھی کوٹ، قصہ، شِپ آف تھیسس، تتلی، کورٹ، اِنھے گھوڑے دا دان، مس لولی، دم لگاکے ہیشا، لائرس ڈائس اور تھیٹھی جیسی فلمیں ایک یا ایک سے زیادہ بار بازار کے پروگرام سے گزر چکی ہیں۔
پانچ دنوں کے دوران، فلم بازار دنیا بھر سے فلموں کے خریداروں اور فروخت کنندگان کے لیے ایک کنورجنگ پوائنٹ بن گیا ہے۔ فلم سازی، پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن میں جنوبی ایشیائی مواد اور ٹیلنٹ کی دریافت، حمایت اور نمائش پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ یہ بازار جنوبی ایشیائی خطے میں عالمی سنیما کی فروخت میں بھی سہولت فراہم کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اک- ق ر)
U-12837
(Release ID: 1878195)
Visitor Counter : 192