جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کو اعلیٰ ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عزم کے حصے کے طور پر ملک بھر میں 45 مقامات پر روزگار میلوں کا اہتمام کیا گیا
وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ71 ہزار نئے بھرتی کئے گئے افراد کو تقرر نامے تقسیم کئے
بجلی اور این آر ای کے مرکزی وزیر آر کے سنگھ نے سونی پت کے کھیوڑا میں 81 نوجوانوں کو مختلف عہدوں کے لئے تقرر نامے سپرد کئے
Posted On:
22 NOV 2022 4:53PM by PIB Delhi
ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کو اعلیٰ ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عزم کے حصے کے طور پر آج ملک بھر میں 45 مقامات پر روزگار میلوں کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ71 ہزار نئے بھرتی کئے گئے افراد کو تقرر نامے تقسیم کئے۔
بجلی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے سونی پت کے سینٹر ل ریزرو پولیس فورس ، سینٹر کھیوڑا میں منعقد روزگار میلے کے دوران مہمان خصوصی کی حیثیت سے 81 نوجوانوں کو مختلف عہدوں کے لئے تقرر نامے سپرد کئے ۔روزگار میلے کا اہتمام قومی سطح پر کیا گیا ہے جس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا ۔ا س پروگرام کو کھیوڑا میں سی آر پی ایف سینٹر میں براہ راست نشر بھی کیا گیا تھا جہاں بجلی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے ایک تقریب سے خطاب کیا تھا۔
بجلی اور نئی قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب راج کمار سنگھ 22 نومبر 2022 کو ہریانہ کے سونی پت میں روزگار میلے سے خطاب کرتے ہوئے۔
نئی تقرری پانے والے افراد حکومت میں ملازمت پاکر ملک کی خدمت کریں گے وہ ملک کی تعمیر نو میں ایک اہم رول ادا کریں گے اور انڈیا@47 کے گواہ بنیں گے۔یہ تقریب اس سیریز میں دوسری سیریز ہے پہلی تقریب 50 مقامات پر 22 اکتوبر 2022 کو ہوئی تھی اس کا مقصد اگلے ایک سال کے دوران دس لاکھ تقرریاں فراہم کرنی ہیں جس کا تصور وزیر اعظم نے کیا تھا۔
بجلی اور نئی قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب راج کمار سنگھ 22 نومبر 2022 کو ہریانہ کے سونی پت میں روزگار میلے کے دوران نئے بھرتی کئے گئے افراد کو تقرر نامے پیش کرتے ہوئے۔
جناب سنگھ نے کہا کہ ملک معاشی ترقی کے راستے پر گامزن ہے ، ملک میں سرکاری سیکٹر کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے گئے ہیں۔مرکزی حکومت نے سرکاری سطح پر دس لاکھ روزگار فراہم کرنے کا نشانہ رکھا ہے اس کے تحت وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بین الاقوامی سطح پر روزگار میلوں کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔آج دوسرے روزگار میلے میں 71 ہزار تقرر نامے ملک بھر میں سپرد کئے گئے ریاستی حکومتیں خالی اسامیوں پُر کرنے کے کام کی حوصلہ افزائی کررہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اب توجہ روزگار پر ہے۔
جناب سنگھ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ 2027-28 کے آکر تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معاشی قوت بن کر ابھرے گا ۔ہماری معاشی ترقی کی شرح تقریباً 7 فیصد ہے جو کہ بہت اچھی ہے ،ترقی کی یہ شرح اگلے بیس سال تک جاری رہے گی ، نئے بھرتی کئے گئے نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی وزیر جناب آرکے سنگھ نے ان سے کہا کہ وہ روزگار کو ایک مشن کے طور پر اپنا کر ملک کی ترقی میں تعاون کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ملک کو ترقی کے راستے پر لے جائیں اور اس کی تعمیر نو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔جوکوئی بھی نوجوان امیدوار کوئی بھی رول نبھارہا ہےاسے چاہئے کہ وہ ملک کی یکجہتی اور اتحاد کو مستحکم کرنے کے لئے کام کرے۔
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ بینکس ہمارے ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور وہ ملک کی معاشی ترقی کی مضبوط کڑی ہیں۔ان کی مدد سے اسٹارٹ اپس کو نئی سمت دی گئی ہیں ۔انہوں نے بینکنگ سیکٹر کے افسروں اور ملازمین سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی نوجوان کے نئے اسٹارٹ اپ کو مالی مدد فراہم کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک آگے بڑھ رہا ہے جس کے لئے مناسب توانائی بھی ضروری ہے اس کے لئے مضبوط کوششیں کی گئی ہیں۔
مرکزی وزیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے نارتھ ویسٹن ریجن کے سی آر پی ایف کے انسپیکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) مولچند پوار نے نئے بھرتی کئے گئے نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری نوکری ایک بہت اہم موضوع بن چکی ہے ۔اس سمت میں ایک نئی پہل شروع کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے دس لاکھ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں ۔نئی تقرریاں پانے والے افراد کو کرم ویر کا نام دیا گیا ہے جو حکومت ہند کے ایک نمائندے کے طور پر سرکاری ملازمی کی حیثیت سے کام کریں گے۔ معاشرے اور شہریوں کے تئیں حکومت کے سیکٹر کی ذمہ داریاں بڑھ رہی ہیں جو مکمل لگن اور ایمانداری کے ساتھ ادا کی جانی چاہئں۔
اسی دوران سینٹرل ریزرو پولیس فورس ،سینٹر کھیوڑا کے ڈپٹی انسپیکٹر جنرل ڈی آئی کومل سنگھ نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا ۔ روزگار حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرم یوگی پرارمبھ نام کی ایک اسکیم ان کے لئے خصوصی طور پر شروع کی گئی ہے جس کے ذریعہ بھرتی کئے گئے نئے نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی ۔اس موقع پر کرم یوگی پرارمبھ یوجنا اور روزگار میلوں کے تناظر میں مختصر فلموں کی بھی نمائش کی گئی ہے۔رینج کے ڈپٹی انسپیکٹر جنرل مہیندر سنگھ اور سی آر پی ایف کے دیگر افسران او ر ملازمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
***********
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.12832
(Release ID: 1878181)