وزارت اطلاعات ونشریات

اینی میشن فلم سازی میں سب سے بڑا سدا بہار رجحان جذباتی کہانی پیش کرنا ہے: افی 53 ماسٹر کلاس میں کنگ فو پانڈا کے خالق مارک اوسبورن


'اینی میشن کے منصوبوں کو اسکرپٹ کی شکل میں حتمی شکل نہیں دی جاسکتی کیونکہ یہ ہمیشہ ارتقا پذیر رہتا ہے'

Posted On: 22 NOV 2022 4:01PM by PIB Delhi

#IFFIWood، 22 نومبر 2022

کنگ فو پانڈا اور دی لٹل پرنس جیسی فلموں کے لیے مشہور امریکی فلم ساز اور اینیمیٹر مارک اوسبورن نے کہا کہ اگرچہ اسٹریمنگ پلیٹ فارمز اینی میشن فلموں کے لیے ایک نعمت ہیں لیکن اینی میشن فلم سازی میں سب سے بڑا سدا بہار رجحان جذباتی کہانی پیش کرنا ہے۔ وہ بھارت کے 53 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے موقع پر 'اظہار کے آلے کے طور پر اینی میشن' کے موضوع پر ماسٹر کلاس سیشن کی قیادت کر رہے تھے۔

"او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے ابھرنے کے ساتھ، عالمی سامعین کے لیے مواد تیار کرنا ایک معمول بننے جا رہا ہے۔ لیکن بہرحال فلم کو لوگوں سے جڑنا اور ان کے دلوں کو چھونا ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے مواد کو تخلیق کرنے کے لیے، یہ جاننا واقعی ضروری ہے کہ آپ کے لیے کیا بامعنی ہے۔ " اگر یہ آپ کے لیے اہم ہے اور آپ اس کے بارے میں ایماندار ہیں، تو آپ اپنے سامعین کو تلاش کرلیں گے۔ ایمانداری ایک نیا نقطہ نظر پیدا کرتی ہے" انھوں نے وضاحت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/22-1-1Y921.jpg

اینیمیشن کی طاقت پر زور دیتے ہوئے مارک نے کہا کہ اینیمیشن ایک متنوع اور وسیع میڈیم ہے جو کسی بھی کہانی کو بتا سکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا، "کسی کو کسی ایسی چیز کے بارے میں احساس دلانا جو موجود ہی نہیں ہے، واقعی شاندار ہے۔ یہ باز تحریر، باز تعمیر اور تجربات کے ایک مسلسل عمل کا نتیجہ ہے۔ ہم اینی میشن کا جادو تب محسوس کرتے ہیں جب آپ دیکھتے ہیں کہ یہ شرمدہ تعبیر ہوگئی ہے۔

مارک اوسبورن نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی اسکرپٹ کی شکل میں اینی میشن کے منصوبے کو حتمی شکل نہیں دے سکتا۔ "جہاں تک اینی میشن کا تعلق ہے، اسکرپٹ لاک نہیں ہے۔ آخری لمحے تک اصلاح کی ہمیشہ گنجائش ہوتی ہے۔ یہ ترقی اور ارتقا کرتا رہتا ہے. بصری میڈیم ہونے کے ناطے، ہمیں بصری میڈیم کو اس منصوبے پر بہت زیادہ کام میں لانے کی ضرورت ہے۔

سوالات کا جواب دیتے ہوئے ماسٹر اینیمیٹر نے کہا کہ ہر اینیمیٹر کو اپنے اندر کی کہانیوں کو سامنے لانے کے لیے ایک سپورٹ سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے۔ "فنکاروں اور تخلیق کاروں کی حمایت کرنے سے معجزات کے ظہور میں مدد مل سکتی ہے۔ فنکاروں کو اینی میشن بنانے کے لیے ایک محفوظ جگہ کی ضرورت ہے"، انھوں نے زور دے کر کہا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/22-1-2HSE7.jpg

اینی میشن میں کیریر بنانے والوں کو ایک احتیاطی مشورہ دیتے ہوئے مارک نے کہا کہ اگرچہ ماسٹرز سے تحریک لینا ضروری ہے، لیکن اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ان کے کام کی نقل نہ کریں۔ "آپ کو اپنے خیالات کو تلاش کرکے ایک توازن تلاش کرنا ہوگا۔ ہر شخص کا ایک مختلف نقطہ نظر اور زندگی کا تجربہ ہوتا ہے۔ اس ذاتی سفر اور تجربے کو فلم سازی میں لانا سب سے اہم ہے۔ مارک اوسبورن نے انٹوئن ڈی سینٹ ایکسپری کے لکھے ہوئے ناول کو اپناتے ہوئے فلم دی لٹل پرنس بنانے میں اپنے سفر کی تفصیلی پریزنٹیشن بھی دی۔ سیشن کی نظامت پرسنجیت گنگولی نے کی۔

ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ (ایس آر ایف ٹی آئی)، این ایف ڈی سی، فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی) اور ای ایس جی مشترکہ طور پر ماسٹر کلاسز اور اِن کنورسیشن سیشنز کا انعقاد کر رہے ہیں۔ فلم سازی کے ہر پہلو میں سنیما کے طالب علموں اور شائقین کی حوصلہ افزائی کے لیے اس سال ماسٹر کلاسز اور ان گفت و شنید پر مشتمل مجموعی طور پر 23 سیشن منعقد کیے جارہے ہیں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 12812



(Release ID: 1878037) Visitor Counter : 121