وزارت خزانہ
بہار میں محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے تلاشی اور ضبطی کی کارروائی
Posted On:
22 NOV 2022 2:14PM by PIB Delhi
محکمہ انکم ٹیکس نے سونے اور ہیرے کے زیورات اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں مصروف چند گروہوں کے خلاف 17.11.2022 کو تلاشی اور ضبطی کی کارروائی شروع کی۔ تلاشی کی کارروائی پٹنہ، بھاگلپور، ڈیہری آنسون، لکھنؤ اور دہلی میں پھیلے 30 سے زیادہ مقامات پر چلائی گئی۔
تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں آمدنی کی چوری کو ظاہر کرنے والے مجرمانہ دستاویزات اور ڈیجیٹل شواہد ملے ہیں جنہیں ضبط کر لیا گیا ہے۔
سونے اور ہیروں کے زیورات کے کاروبار میں مصروف گروہوں میں سے ایک میں، ضبط شدہ شواہد کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ اس گروپ نے اپنی بے حساب آمدنی کو زیورات کی نقد خریداری، دکانوں کی تزئین و آرائش اور غیر منقولہ جائیدادوں میں لگایا ہے۔ اس گروپ نے صارفین سے ایڈوانس کی آڑ میں اپنے بہی کھاتے میں 12 کروڑ روپے سے زائد کی بے حساب رقم درج کی ہے۔ مزید برآں، اسٹاک کی فزیکل تصدیق پر، تلاشی کی کارروائی کے دوران، 12 کروڑ روپے سے زیادہ کا بے حساب اسٹاک ملا ہے۔
رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک ایک اور گروپ کے معاملے میں، زمین کی خریداری، عمارتوں کی تعمیر اور اپارٹمنٹس کی فروخت میں بے حساب نقدی کے لین دین کے شواہد ملے ہیں جنہیں ضبط کر لیا گیا ہے۔ زمین کے ایک نامور دلال کے معاملے میں ضبط کیے گئے شواہد نے مذکورہ بالا بے حساب لین دین کی مزید تصدیق کی ہے۔ اس طرح کی بے حساب نقد لین دین کی مقدار 80 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ اس گروپ کے اہم افراد کے ذریعہ کمائی گئی بے حساب آمدنی کو زمین کے بڑے ٹکڑے سمیت کئی غیر منقولہ جائیدادوں کے حصول میں لگایا گیا ہے۔
تلاشی کی کارروائی کے دوران 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی بے حساب نقدی اور زیورات ضبط کیے گئے۔ مجموعی طور پر 14 بینک لاکرز پر روک لگا دی گئی ہے۔ اب تک، تلاشی کی کارروائی کے نتیجے میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی بے حساب لین دین کا پتہ چلا ہے۔
مزید تحقیقات جاری ہیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 12808
(Release ID: 1877971)
Visitor Counter : 151