وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ  نے کمبوڈیا کے سیم ریپ پہنچنے پر  وہاں کے  نائب وزیراعظم اور قومی دفاع کے وزیر کے ساتھ باہمی میٹنگ کی


دونوں لیڈروں نے باہمی تعلقات کو  مزید مستحکم کرنے کےلئے آپسی فائدے کے امور پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 21 NOV 2022 11:03PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ  پہلی بھارت۔ آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ کی مشترکہ صدارت اور آسیان دفاعی وزرا کی میٹنگ پلس (اے ڈی ایم ایم پلس) میں شرکت کے لئے کمبوڈیا کے شہر سیم ریپ پہنچ گئے ہیں۔ وہ 21 نومبر 2022 کو وہاں پہنچے تھے۔ اپنی آمد پر جناب راج ناتھ سنگھ نے کمبوڈیا کے نائب وزیراعظم اور  قومی دفاع کے وزیر جنرل  ٹی بان کے ساتھ باہمی میٹنگ کی۔ دونوں وزرا نے  پرجوش انداز میں ملاقات ی اور ہندوستان اور کمبوڈیا کے درمیان مشترکہ ثقافتی اور تاریخی  رشتوں کا ذکر کیا۔

میٹنگ کے دوران دونوں لیڈروں نے کمبوڈیا میں ایک قدیم مندر کمپلکس انگکور واٹ کو دونوں ملکوں کے درمیان طویل دیرپا تعلقات کی ایک علامت قرار دیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک اس سال اپنے سفارتی تعلقات کے 70 سال پورے ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے 2022 میں آسیان اور   اے ڈی ایم ایم پلس کی کامیاب صدارت پر کمبوڈیا کو مبارک باد دی۔ جناب راج ناتھ سنگھ اور جنرل ٹی بان نے دفاعی تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کےلئے آپسی مفاد کے امور پر بات چیت کی۔

ہندوستان ۔ آسیان تعلقات کے 30 سال پورے ہونے کی یاد میں ہندوستان اور کمبوڈیا 22 نومبر 2022 کو پہلی ہندوستان۔ آسیان وزرائے دفاع کی مشترکہ صدارت کریں گے، جس کی صدارت  وزیر دفاع  راج ناتھ سنگھ کریں گے۔ میٹنگ کے دوران ہندوستان۔ آسیان شراکت داری کو فروغ دینے کےلئے  مختلف اقدامات کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

تیئس نومبر 2022 کو کمبوڈیا   اے ڈی ایم ایم پلس میٹنگ کے صدر نشیں کی حیثیت سے  نویں سالانہ میٹنگ کی میزبانی کرے گا  اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اس فورم سے خطاب کریں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران کمبوڈیا کے وزیراعظم سے بھی ملیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2(7)AKDB.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1(9)WQ04.JPG

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ح ا ۔ ن ا۔

U- 12789


(Release ID: 1877890) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Marathi