وزارت اطلاعات ونشریات

ہر کسی کو اور سبھی کو دعوت: #NotJustIFFIMemeContest کا افتتاح

Posted On: 21 NOV 2022 6:52PM by PIB Delhi

یہ کہا جاتا ہے کہ نہ تو آنکھ کو دیکھ کر سیرابی حاصل ہوتی ہے، نہ ہی کان سن کر مطمئن ہوتا ہے۔ جی ہاں، ہم آئی ایف ایف آئی کا جشن منا رہے ہیں، لیکن ہم جو دیکھ رہے ہیں، جو سن رہے ہیں محض اس سے ہی مطمئن نہیں ہیں۔ ہمارا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں اچھی، شاندار اور خوبصورت چیزیں سننے اور دیکھنے کو ملی ہیں، لیکن ہم اتنے سے ہی مطمئن نہیں ہیں۔ ہماری روح سیراب نہیں ہوئی ہے۔  بےشمار سنیمائی  مظاہر کی ہماری خواہش پوری نہیں ہوئی ہے۔

جی ہاں، یہ دل مانگے مور میم! زیادہ تخلیقی مواد۔ بڑی تعداد میں لوگ نہ صرف آئی ایف ایف آئی میں دکھائی جا رہی فلموں، بلکہ دیگر فلموں کی خوبصورتی کے بارے میں بھی باتیں کر رہے ہیں۔ ہم میں سے زیادہ تر لوگ آئی ایف ایف آئی کے 53ویں ایڈیشن میں اعزاز سے نوازے جا رہے فلم سازوں کے خوابوں، جدوجہد اور آرزوؤں سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔ ہم میں سے کئی لوگ حیرانی، جوشی، خوشی، انسائٹس اور ان سب سے بڑھ کر آئی ایف ایف آئی سے ملنے والے حوصلہ کو شیئر کر رہے ہیں۔ لیکن باتیں صرف آئی ایف ایف آئی تک ہی محدود نہیں ہیں۔

تو آئیے ہمارے ساتھ۔ پی آئی بی میں ہم – پی آئی بی آئی ایف ایف آئی کاسٹ اینڈ کرو – یہاں ایک میم مقابلہ شروع کر رہے ہیں جسے ہم نے #NotJustIFFIMemeContest کا نام دیا ہے۔

یہاں پیش صرف ضابطے تک نہیں ہیں:

  1. یہاں صرف ایک ضابطہ ہے: اپنی بے شمار تخلیقی صلاحیت کا استعمال کریں۔ ہر کوئی تخلیقی ہے اور ہو سکتا ہے۔ ایک بہترین میم یا بہترین میموں کی ایک سیریز یا بہترین میموں کے سلسلے کی ایک سیریز شائع کریں، جو لوگوں کو ہنسنے، کودنے، اچھلنے اور ایک دوسرے کو گلے لگانے، اپنی پریشانیوں کو بھولنے اور ان سب سے بڑھ کر فلموں اور زندگی سے ایک بار پھر سے پیار کرنے کو آمادہ کرے۔
  2. ہم ضابطہ 1 کو دہراتے ہیں۔ آپ کے میم لوگوں کو فلموں اور زندگی سے ایک بار پھر سے پیار کرنے کو آمادہ کریں۔
  3. اپنے میم کو سوشل میڈیا پر شائع کریں۔ صرف ہیش ٹیگ #NotJustIFFIMemes کا ہی استعمال کریں یعنی ہیش ٹیگ کا استعمال کریں، لیکن صرف ہیش ٹیگ کا استعمال بھر نہ کریں بلکہ اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرکے  اپنے بہترین اور حوصلہ افزا میم شیئر کریں۔
  4. ضروری نہیں کہ سبھی میم اچھے ہی ہوں۔ استعمال کرنا تخلیقیت کی کنجی ہے۔ ہنسنے سے ڈریئے مت (ہم آپ پر نہیں ہنسیں گے، بلکہ ہم آپ کے ساتھ ہنسیں گے، بھلے ہی کوئی ہم پر ہنسے!)
  5. اس مقابلہ کی کوئی آخری تاریخ نہیں ہے۔ ہم ان میم بنانے والے کو انعام سے نوازیں گے، جو ویسے میم کے ساتھ سامنے آئیں جو ہمیں نہ صرف شکریہ ادا کرنے بلکہ تعریف کرنے اور انعام سے نوازنے کے نقطہ نظر سے  واقعی حوصلہ افزا لگیں۔
  6. فاتحین کی کوئی مقررہ تعداد نہیں ہے۔ ہم اپنی استعداد کے مطابق ان لوگوں کو انعام سے نوازیں گے، جو شاندار میم کے ساتھ سامنے آتے ہیں اور جن کے میم ہمیں کافی اثردار لگیں۔
  7. انعامات کیا ہوں گے؟ ہم ویسے انعام دیں گے جو آپ کو فلموں اور زندگی سے پیار کرنے یا فلموں اور زندگی کے تئیں آپ کے پیار کو اور بڑھانے کا باعث بنے، تاکہ … آپ ایسے میم بناتے رہیں اور فلموں اور آئی ایف ایف آئی کے تئیں اپنے پیار کو شیئر کرتے رہیں، چاہے آپ اس مقابلہ کو جیتیں یا نہیں!

تو، اب مزید انتظار مت کیجئے۔ اب سوچنا شروع کیجئے! ہم آپ کے ذریعے بنائے جانے والے میم کو دیکھنے کے لیے اور زیادہ انتظار نہیں کر سکتے۔ شروع کیجئے۔ ابھی۔ فوراً۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/notjust5T63.jpg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 12779



(Release ID: 1877881) Visitor Counter : 128