وزارت اطلاعات ونشریات

میں کہانیاں لکھتا نہیں، چوری کرتا ہوں: افی-53 ماسٹر کلاس میں وی وجیندر پرساد


جو شخص اچھا جھوٹ بول سکتا ہے وہ ایک اچھا کہانی کا تخلیق کار ہوسکتا ہے

کہانی کے لیے سامعین کے اندر 'بھوک' پیدا کرنے کی جستجو آپ کی تخلیقی صلاحیتوں مہمیز کرتی ہے

Posted On: 21 NOV 2022 7:13PM by PIB Delhi

میں کہانیاں لکھتا نہیں ہوں، چوری کرتا ہوں۔ آپ کے ارد گرد کہانیاں موجود ہیں، چاہے وہ مہابھارت، رامائن جیسے رزمیے ہوں یا حقیقی زندگی کے واقعات، کہانیاں ہر جگہ موجود ہیں۔ باہوبلی، آر آر آر، بجرنگی بھائی جان اور مگدھیرا جیسی بلاک بسٹر فلموں کے مشہور اسکرین رائٹر وی وجیندر پرساد نے کہا کہ آپ کو اپنے منفرد انداز میں ان کو پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/VVPrasadVTME.jpg

"آپ کی کہانی کے لیے سامعین کے درمیان بھوک پیدا کرنے کی جستجو آپ کے اندر تخلیقی صلاحیتوں کو مہمیز کرتی ہے. میں ہمیشہ اپنی کہانی اور کرداروں کے لیے سامعین کے اندر بھوک پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور یہ مجھے کچھ انوکھا اور دلکش تخلیق کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے 'ماسٹرز رائٹنگ پروسیس' کے موضوع پر گوا میں آج بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا میں ماسٹر کلاس میں فلم کے شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اسکرین رائٹنگ کے اپنے اسلوب کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب پرساد نے کہا کہ وہ ہمیشہ وقفے میں موڑ کے بارے میں سوچتے ہیں اور اس کے مطابق کہانی کو منظم کرتے ہیں۔ "آپ کو 'کچھ بھی نہیں' سے 'کچھ' پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کو ایک جھوٹ پیش کرنا ہوتا ہے، جو سچ کی طرح لگتا ہو، جو شخص اچھا جھوٹ بول سکتا ہے وہ ایک اچھی کہانی کا تخلیق کار بن سکتا ہے۔

ایک ابھرتے ہوئے کہانی نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے، معروف کہانی کار نے کہا، لھنے والے کو اپنا ذہن کھولنا پڑتا ہے اور ہر چیز کو جذب کرنا پڑتا ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ "آپ کو اپنا سخت ترین نقاد بننے کی ضرورت ہے، تب ہی آپ کی بہترین کارکردگی سامنے آئے گی اور اسی سے آپ اپنے کام کو ناقابل یقین بلندیوں پر لے جا سکتے ہیں۔"

باہوبلی اور آر آر آر جیسی بلاک بسٹر فلموں کے لیے لکھنے کے اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے جناب پرساد نے کہا، "میں لکھتا نہیں ہوں، میں کہانیوں کو ڈکٹیٹ کرتا ہوں۔ میرے ذہن میں سب کچھ ہے۔ کہانی کا بہاؤ، کردار، موڑ"۔ انھوں نے کہا کہ ایک اچھے مصنف کو ہدایت کار، پروڈیوسر، بنیادی کردار اور سامعین کی ضروریات کو پورا کرنا چاہیے۔

اس سیشن کی نظامت فلم نقاد اور صحافی مینک شیکھر نے کی۔

***

(ش ح -ع ا - ع ر)

U. No. 12782



(Release ID: 1877876) Visitor Counter : 157