زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
پی ایم کسان، ایک بساط بدل دینے والی ڈی بی ٹی اسکیم
Posted On:
21 NOV 2022 6:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21نومبر، 2022/ پی ایم کسان اسکیم ایک مرکزی شعبے کی اسکیم ہے جو زمین کے مالک کسانوں کی ضروریات پوری کرتی ہے۔ سالانہ 6000 روپے کا مالی فائدہ کسان کنبوں کے بینک کھاتوں میں راست فائدہ منتقلی کے ذریعے بھیج دیا جاتا ہے۔ اعلیٰ اقتصادی حیثیت کے کچھ زمروں کو اس اسکیم سے خارج رکھا گیا ہے۔
یہ اسکیم جو وزیراعظم نے 24 فروری 2019 کو شروع کی تھی دنیا میں سب سے بڑی ڈی بی ٹی اسکیموں میں سے ایک ہے۔ اس اسکیم کی رسائی کروڑوں کسانوں تک ہوئی ہے اور بیچ میں کوئی بچولیہ نہیں ہے۔ مستفیدین کے اندراج اور تصدیق کے عمل میں مکمل شفافیت برقرار رکھتے ہوئے حکومت ہند فائدوں کی بڑے پیمانے پر منتقلی کے عمل کے طور پر وزیراعظم کے ہاتھوں محض ایک بٹن دبائے جانے کے چند منٹ کے اندر اندر فائدوں کی یہ منتقلی کر دیتی ہے۔
پی ایم کسان کے تحت کسی بھی قسط کی مدت کے لیے فائدوں کے جارے کیے جانے کی تعداد اب 10 کروڑ کسانوں سے تجاوز کر گئی ہے۔ پہلی قسط کی مدت کے لیے یہ تعداد 3.16 کروڑ تھی اور اب 3 سال کی مدت میں یہ تعداد بڑھ کر 3 گنا سے زیادہ ہو گئی ہے۔
پی ایم کسان کی وجہ سے 3 سال کی مدت میں دو لاکھ کروڑ سے زیادہ کسانوں کو کامیابی کے ساتھ مدد فراہم کرائی جا چکی ہے۔ اس رقم میں سے 1.6کروڑ روپے سے زیادہ کووڈ وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے اب تک منتقل کیے جا چکے ہیں۔
پی ایم کسان لگاتار ارتقا کی اسکیم ہے۔ یہ اسکیم ہر ایک کسان کے ذریعے اس کی خود کی گئی تصدیق کی بنیاد پر مقررہ کسانوں کی اہلیت کے ساتھ شروع کی گئی تھی۔ اس میں وقت گزرنے ے ساتھ ساتھ اس طرح بہتری لائی گئی کہ کسانوں کو ریاستوں نے اندراج کیا اور ان کی تصدیق کی۔
اس اسکیم کی کامیابی کسانوں کی تفصیلات کی تصدیق کے لیے وقتاً فوقتاً کی گئی بہتریوں میں ہے۔ اس اسکیم کے شروع کیے جانے کے وقت سے کچھ اصول مقرر کیے گئے تھے۔ جب اہل کسانوں کا ڈیٹا چیک کر لیا جاتا ہے اور ریاستیں اس کی تصدیق کر دیتی ہیں تو پی ایم کسان پورٹل پر اسے اپڈیٹ کر دیا جاتا ہے اور اس کو مالی تفصیلات کے جواز کے لیے پی ایف ایم ایس کو بھیج دیا جاتا ہے ؛ آدھار کے تصدیق کے لیے یو آئی ڈی اے آئی سرور ؛ انکم ٹیکس ادائیگی کی نوعیت کی جانچ کے لیے انکم ٹیکس سرور کو اور بینک کھاتوں سے آدھار کو جوڑنے کی تصدیق کے لیے ایم پی سی آئی کو بھیجا جاتا ہے۔ اس سے حکومت موجودہ اور نئے مستفیدین کے لگاتار جواز اور تصدیق کر سکتی ہے۔
پی ایم کسان بھارت میں کسانوں کو دی جانے والی سرکاری مدد کی نوعیت میں ایک بڑی تبدیلی ہے اور یہ اچھی حکمرانی نیز شہریوں تک ڈیجیٹل سرکاری اشیا براہ راست پہنچانے کے لیے استعمال کی چند بہترین مثالوں میں سے ایک ہے۔ پی ایم کسان پر عمل درآمد میں ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے وسیع استعمال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت نے زراعت کے لیے ایک ڈیجیٹل نظام تعمیر کرنے کی غرض سے اقدامات کیے ہیں۔ یہ زرعی شعبے میں ایک اور ڈیجیٹل سرکاری چیز ہوگی، جس میں پی ایم کسان ڈیٹا کو ریاستوں کی طرف سے برقرار رکھنے کے لیے ایک وفاقی کسان ڈیٹا بیس کی بنیاد پر پی ایم کسان ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے زرعی شعبے میں ایک اور ڈیجیٹل پبلک گُڈ ہوگی، جس میں پی ایم کسان ڈیٹا کو یکجا کسانوں کے ڈیٹا بیس کی بنیاد کے طور پر ریاستیں بندوبست کریں گے۔
ایگری اسٹیک کی تعمیر حکومت کو تمام اہل کسانوں کے ساتھ پی ایم کسان اسکیم کو سیر کرنے اور اسکیم کے آپریشنل رہنما خطوط کے مطابق تمام موجودہ مستفیدین کی دوبارہ تصدیق کرنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔ اس طرح موجودہ استفادہ کنندگان کی زمین کی تفصیلات کو ریاستوں کے زمینی ریکارڈ کے مطابق ترتیب دیا جا رہا ہے، تاکہ مستقبل میں ریاستوں کے ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ کے ساتھ متحرک تعلق کو یقینی بنایا جا سکے۔ کسانوں کی ای- کے وائی سی اور آدھار پیمنٹ برج (اے پی بی) کا استعمال کرتے ہوئے ادائیگیوں کو بھی وزارت زراعت نے اس اسکیم میں مزید شفافیت لانے کے لیے شروع کیا ہے۔ اس مشق سے ان کسانوں کو ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی جو درمیان میں انتقال کر چکے ہیں اور اپنی زمین بیچ چکے ہیں، اور اس دوران وہ اسکیم کے تحت طے شدہ اخراج کے معیار میں داخل ہو سکتے ہیں۔
بہت سے مطالعات اور دریافتیں ہیں ، جن سے پتا چلتا ہے کہ پی ایم کسان اسکیم سے زرعی سرگرمیوں میں پیداواریت پر مبنی سرمایوں کی جانب کسانوں کو مدد ملی ہے۔ اس کے عیوض کئی گنا اثرات کے ذریعے زرعی شعبے کی مجموعی بہتری میں تعاون ملا ہے۔
مثال کے طور پر، آئی سی اے آر ، انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی ایف پی آر آئی) کے ساتھ مل کر کیے گئے تجرباتی مطالعہ میں، پتہ چلا کہ اس اسکیم نے کسانوں کی زرعی آدانوں کی خریداری کے لیے لیکویڈیٹی کی رکاوٹوں کو دور کرنے میں کافی حد تک مدد کی ہے۔ مزید برآں، چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے لیے، اس نے نہ صرف ان کی فارم کی معلومات کے لیے فنڈز کی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد کی ہے، بلکہ ان کے روزمرہ کے استعمال، تعلیم، صحت اور دیگر حادثاتی اخراجات کو بھی پورا کیا ہے۔
سچ یہ ہے کہ پی ایم کسان ملک میں کسانوں تک براہ راست رسائی کے لیے ہر چار ہینے میں کسانوں کی ضرورتوں کے مابق ایک بساط بدل دینے والی اسکیم ثابت ہوئی ہے۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U – 12776
(Release ID: 1877833)
Visitor Counter : 201