وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

‏جناب دھرمیندر پردھان نے آئی آئی ٹی دہلی میں نیشنل کریڈٹ فریم ورک (این سی آر ایف) کے مسودے پر مشاورت میں حصہ لیا‏


‏این سی آر ایف ہمیں علم اور مہارت کے اطلاقی پہلوؤں کو پہچاننے کا موقع فراہم کرے گا: جناب دھرمیندر پردھان‏

Posted On: 21 NOV 2022 4:16PM by PIB Delhi

‏نئی دہلی: تعلیم و ہنرمندی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج‏‏ ‏‏آئی آئی ٹی دہلی میں نیشنل کریڈٹ فریم ورک (این سی آر ایف) کے مسودے پر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت میں حصہ لیا۔‏‏ ‏‏این سی وی ای ٹی انڈیا کے چیئرپرسن ڈاکٹر این ایس کلسی، ڈائرکٹر آئی آئی ٹی دہلی پروفیسر رنگن بنرجی، جناب راکیش رنجن، ایڈیشنل سکریٹری، وزارت تعلیم، حکومت ہند‏‏، ماہرین تعلیم اور‏‏کئی دیگر معزز شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FCN7.jpg

‏اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پردھان‏‏نے کہا کہ این ای پی 2020 میں علم، مہارت اور روزگار کے درمیان حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کریڈٹ فریم ورک کی آفاقیت، سیکھنے اور ہنرمندی کے راستوں کے درمیان ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے ہر قسم کے سیکھنے کے لیے کریڈٹ جمع کرنے اور منتقلی کا نظام قائم کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔‏

‏انھوں نے مزید کہا کہ ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ حاصل کرنے کے لیے ہمیں سب کو یکساں مواقع اور یکساں مواقع فراہم کرنے ہوں گے۔ اس کا حصول صرف روایتی، غیر روایتی اور تجربتی علم کے ذخیرے کی تمام اقسام کو تسلیم کرکے، انھیں ضم کرکے اور رسمی بناکر ہی ہوسکتا ہے۔‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NT4K.jpg

‏وزیر موصوف نے کہا کہ این سی آر ایف ہمیں علم اور مہارت کے اطلاقی پہلوؤں کو پہچاننے کا موقع فراہم کرے گا۔ یہ زندگی بھر سیکھنے اور ہنر مندی کے لیے نئے امکانات بھی پیدا کرے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ این سی آر ایف فی کس پیداواری صلاحیت کو فروغ دے گا، سب کو بااختیار بنائے گا اور صدی کی قیادت کرنے کے لیے بھارت کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھے گا۔‏

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WJR7.jpg

 

‏جناب پردھان‏‏نے اس بات پر زور دیا کہ ‏‏نیشنل کریڈٹ فریم ورک تعلیم کی معاشی تبدیلی کو بڑھانے، ہماری آبادی کی ایک بڑی اکثریت کو رسمی تعلیم اور ہنرمندی کے دائرے میں لانے، جی ای آر اہداف کو حاصل کرنے اور 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کی سمت میں بھارت کے سفر کو تیز کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا۔‏

***

(ش ح -ع ا - ع ر)

U. No. 12774


(Release ID: 1877791) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Kannada