وزارت اطلاعات ونشریات

مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے  آئی ایف ایف آئی 53 میں ہندوستانی پینورما سیکشن کا افتتاح کیا


غیر فیچر  سیکشن میں افتتاحی فلم ’دا شو مسٹ گو آن‘ پارسی تھیٹر کے بزرگ اداکاروں  اور ان کی لچک کو بیان کرتی ہے

آئی ایف ایف آئی 53 میں فیچر فلموں کا آغاز ’ہیدی نیلینتو‘ سے ہوا جو آج کے شہری نوجوانوں کو درپیش حساس مسائل  کو پیش کرتی ہے

Posted On: 21 NOV 2022 4:20PM by PIB Delhi

گوا میں منعقد ہونے والے 52 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کا ہندوستانی  پینورما سیکشن آج پورے ہندوستان سے جمع ہونے والی بڑی اسکرین کی کہانیوں کو زندہ کرنے کے وعدے کے ساتھ شروع ہوا۔

افتتاحی تقریب میں سامعین کو اس سال کے لیے ہندوستانی  پینورما 2022 کے زمرے کے تحت آئی ایف ایف آئی کی 25 فیچر اور 20 غیر فیچر فلموں کے آفیشیل انتخاب سے متعارف کرایا گیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے ان فلم سازوں کو مبارکباد دی جن کی فلمیں آئی ایف ایف آئی میں دکھائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے تمام جیوری ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان فلموں کو دیکھنے کے لیے وقت نکالا اور ان میں سے بہترین کو ہندوستانی  پینورما کے لیے منتخب کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب اپوروا چندر نے کہا، ’’ہندوستانی پینورما سیکشن کے تحت، ہم ملک کے چاروں کونوں سے بہترین فلموں کی نمائش کریں گے۔‘‘

مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے افتتاحی فلموں، ہیدی نیلینتو (فیچر) اور ’دا شو مسٹ گو آن‘ (غیر فیچر) کے فلم سازوں کو مبارکباد دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Ind-221X3.jpg

فلم ’دی شو مسٹ گو آن‘ کی ڈائرکٹر دویا کووسجی کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Ind-3BI22.jpg

فلم ’ہیدی نیلینتو‘ کے ڈائرکٹر، پرتھوی کونانور کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

غیر فیچر فلم کے زمرے کی افتتاحی فلم ’دی شو مسٹ گو آن‘ کی ڈائرکٹر دویا کووسجی نے نے کہا کہ ’’لاک ڈاؤن کے دوران جب میں اپنے بھائی، جو ایک فلم ساز بھی ہیں،  کے ساتھ گھر میں پھنس گئی تھی تب ہم نے پرانے پارسی تھیٹر کے اداکاروں کی ریہرسل کے دوران شوٹ کی گئی فلم کی فوٹیج کو ایڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پارسی تھیٹر کے وہ اداکار 30 سال سے زیادہ عرصے تک اسٹیج سے دور رہنے کے بعد ایک فائنل شو کے لیے اکٹھے ہو رہے تھے۔ مجھے پارسی تھیٹر کے عظیم لوگوں سے پیار ہو گیا جب ان کی ایک آخری پرفارمنس کے خام فوٹیج کو ایڈٹ کرتے ہوئے میں فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ یہ فلم ایڈیٹنگ کی میز پر پیدا ہوئی ہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Ind-48UG1.jpg

دی شو مسٹ گو آن

فیچر فلم کے زمرے کی ابتدائی فلم، ہیدی نیلینتو، ہدایت کار کی چوتھی فلم ہے اور اس کا پریمیئر بین الاقوامی فلم فیسٹیول بوسان 2022 میں بھی ہونے جا رہا ہے۔ فلم کے ڈائرکٹر پرتھوی کونانور نے فلم کی عزت افزائی اور پہچان کے لیے آئی ایف ایف آئی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فلم ہمارے دور کے شہری معاشرے میں نوجوانوں کو درپیش حساس مسائل کو پیش کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Ind-5GT8W.jpg

ہیدی نیلینتو

ہندوستانی پینورما آئی ایف ایف آئی کا ایک اہم جزو ہے جس کے تحت فلمی آرٹ کے فروغ کے لیے دور حاضر کی بہترین ہندوستانی فلموں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اسے 1978 میں آئی ایف ایف آئی کے حصے کے طور پر ہندوستانی فلموں اور ہندوستان کی بھرپور ثقافت اور سنیمائی آرٹ کو فروغ دینے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

اس تقریب کے دوران مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر نے جیوری کے ارکان کو بھی اعزاز سے نوازا۔

ہندوستانی پینورما کا انتخاب ہندوستان بھر سے سنیما کی دنیا کی نامور شخصیات کے ذریعہ کیا جاتا ہے جس میں فیچر فلموں کے لئے کل 12 جیوری ممبران اور غیر فیچر فلموں کے لئے چھ جیوری ممبران متعلقہ چیئرپرسن کی سربراہی میں ہوتے ہیں۔ اپنی انفرادی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے، نامور جیوری پینل اس اتفاق رائے میں یکساں طور پر حصہ لیتے ہیں جو متعلقہ زمروں کی ہندوستانی پینورما فلموں کے انتخاب کا باعث بنتا ہے۔

فیچر فلم جیوری، جس میں بارہ ارکان شامل تھے، اس کی سربراہی معروف ڈائریکٹر اور ایڈیٹر، چیئرپرسن ونود گناترا کر رہے تھے۔ نان فیچر فلم جیوری، چھ ارکان پر مشتمل ہے، جس کی سربراہی معروف فلمساز، پروڈیوسر، مصنف اور نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ، اوینم ڈورین کر رہے تھے۔

ہندوستانی  پینورما سیکشن کے لیے منتخب فلمیں، جس کا مقصد فلم آرٹ کو فروغ دینا ہے، ہندوستان اور بیرون ملک بین الاقوامی فلم فیسٹیول، دو طرفہ ثقافتی تبادلے کے پروگراموں کے تحت منعقد ہونے والے ہندوستانی فلموں کے ہفتے اور ثقافتی تبادلے کے پروٹوکول کے باہر خصوصی ہندوستانی فلموں  کے فیسٹیول اور ہندوستان میں خصوصی ہندوستانی  پینورما فیسٹیول میں غیر منافع بخش نمائش کے لیے بھی دکھائی جائے گی۔

ہندوستانی پینورما میں ابتدائی فلموں کے بارے میں:

ہیدی نیلینتو:

بارہویں جماعت کے طلباء دیپا اور ہری، کالج کے اوقات کے بعد دیپا کے فون پر ہفتہ کی دوپہر کو کلاس روم میں اپنے مباشرت کے لمحات ریکارڈ کر تے ہیں۔ پیر کے روز انہیں پرنسپل نے طلب کیا اور ان سے کہا کہ ان کی ویڈیو اب انٹرنیٹ پر جا چکی ہے۔ ان کے خاندان کو بہت بڑا جھٹکا لگتا ہے۔ کالج انتظامیہ ان کی قسمت کا فیصلہ کرتی ہے جب کہ انہیں کالج سے نکال دیا جاتا ہے۔ لیکن جب ان کی ذات کا سوال سامنے آتا ہے تو معاملات قابو سے باہر ہونے لگتے ہیں۔

دی شو مسٹ گو آن:

کئی دہائیوں کی سستی کے بعد، پارسی تھیٹر کے بزرگ اداکار  ایک آخری شو کے لیے اسٹیج پر واپس آتے ہیں۔ ریہرسل میں ڈوبتے ہوئے، دستاویزی فلم اسٹیج پر ایک دھماکے کے ساتھ آخری بار باہر جانے کی ان کی لچک کو بیان کرتی ہے۔ مشقوں کی تخلیقی افراتفری ان کے بندھنوں، الگ الگ حساسیتوں، اور منفرد مزاح کی ایک گہری تصویر کو ظاہر کرتی ہے۔ لیکن فائنل شو سے پہلے ان اداکاروں کے ساتھ ایک بہت بڑا سانحہ پیش آتا ہے۔ کیا اس سے سب کچھ بدل جائے گا؟ یا شو چلے گا؟

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 12768



(Release ID: 1877767) Visitor Counter : 167