وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 3

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر گوا میں بھارت کے 53 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول میں شرکت کریں گے

اطلاعات  ونشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر ہندوستان کے 53 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول کی افتتاحی تقریب اور اِفّی 53 میں مختلف دیگر تقریبات میں شرکت کیلئے 20 نومبر اور 21 نومبر 2022 تک گوا کے دورے پر رہیں گے۔

20 نومبر کو وزیر موصوف جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر53 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول کی افتتاحی فلم الما اور آسکر کی شاندار استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے جس کی ہدایت کاری  آسٹریا کی فلم کے ڈائریکٹر ڈائٹر برنر کی جانب سے  کی گئی ہے۔بعد میں شام کو وہ ڈکاٹر شیامہ پرساد مکھرجی انڈور اسٹیڈیم کےل ئے روانہ وہو جائیں گے جہاں وہ اِفّی 53 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر موصوف سال 2022 کی ہندوستانی فلم شخصیت کے فاتح کا اعلان کریں گے اور اِفّی 53 کی افتتاحی تقریب میں ہسپانوی فلم ڈائریکٹر کارلوس کو ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ سے بھی نوازیں گے۔

اپنے دورے کے دوسرے دن وزیر موصوف اَفّی 53 کے  75 کریٹو مائنڈ آف ٹو مارو زمرے کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے جہاں وہ ہندوستان بھر کے 75 نوجوان باصلاحیت سنیما گرافی سے تعلق رکھنے والے ذہین اور باصلاحیت لوگوں کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔ بعد میں جناب ٹھاکر اِفّی 53 کے فلم بازار کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ فلم فیسٹول کے کنٹری فوکس (فرانس)  زمرے کی افتتاحی تقریب اور ہندوستانی پینورما سیکشن میں شرکت کریں گے۔

وزیر موصوف انوراگ سنگھ ٹھاکر پنجم کے ڈی بی روڈ کے فٹ بال گراؤنٹ میں ایف ٹی آئی آئی کی طرف سے فلم ٹیکنالوجی سے متعلق نمائش کے افتتاح کے ساتھ گوا کا اپنا دوروزہ دورہ ختم کردیں گے۔اس نمائش میں فلم آرٹ سنیما اور جمالیات سے متعلق عناصر اور ٹیکنالوجی کو نمایاں کےگی۔

 

*****

 

ش ح ۔   ح ا ۔ م ش

U. No.12760

iffi reel

(Release ID: 1877663) Visitor Counter : 153