وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 6

گوا میں 53 ویں  بھارتیہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا شاندار آغاز


میرا ویژن فلموں کی شوٹنگ اور پوسٹ – پروڈکشن کےلئے بھارت کو سب سے پسندیدہ مرکز بنانا ہے:جناب انوراگ ٹھاکر

چرنجیوی کو ملا‘انڈین فلم پرسنیلٹی آف دی ایئر ایوارڈ’

افی فن  اور فلم شعبہ میں حدود کو ختم کررہا ہے:وزیرمملکت ڈاکٹر ایل مروگن

گوا میں نیا عالمی سطح کا ملٹی پلیکس  اور کنوینشن  سینٹر جلد:وزیراعلی پرمود ساونت

پوری دنیا کی بہترین فلموں اور ان کے ہنرمند فلم سازوں کو ایک بار پھر ایک پلیٹ فارم پر لاکر بھارتیہ بین الاقوامی  فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) کے 53 ویں  ایڈیشن  کا افتتاح آج 20 نومبر کو گوا کے پنجی میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی  انڈور اسٹیڈیم میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ کیا گیا۔قومی فلم ڈولپمنٹ کارپوریشن اور انٹرٹینمنٹ  سوسائٹی آف گوا کے ذریعہ مشترکہ طورپر منعقد اس فلم فیئسٹا  کے اس ایڈیشن میں 79 ملکوں کی 280 بہترین فلمیں دکھائی  جائیں گی۔انڈین پنورما سیکشن  میں اندراجات کی ایک وسیع رینج کے تحت 25 فیچر اور 20 غیر فیچر فلمیں دکھائی جائیں گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/opening16KJ3.jpg

 

فلم ایکسیلنس کے اس نو روزہ فیسٹیول کے لیے شمع روشن کرتے ہوئے، اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ان کا وژن ہمارے ملک کے لوگوں کی صلاحیتوں اور ہماری صنعت کی شخصیات کی اختراع کے بل بوتے پر فلمیں بنانا ہے۔ شوٹنگ اور پوسٹ پروڈکشن کے لیے بھارت  کو سب سے پسندیدہ مرکز بنانے کے لیے انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، "آئی ایف ایف آئی کے لیے میرا وژن صرف ایک تقریب تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ بھی ہے کہ جب بھارت  امرت مہوتسو سے امرت کال میں داخل ہونے کے بعد اپنی آزادی کا جشن منائے گا تو آئی ایف ایف آئی  کیسا ہونا چاہیے۔ ہمارا مقصد علاقائی فلم فیسٹیول کے معیار کو بڑھا کر بھارت  کو مواد کی تخلیق، خاص طور پر علاقائی سنیما کا پاور ہاؤس بنانا ہے۔’’

جناب  ٹھاکر نے کہا، "آئی ایف ایف آئی نوجوان اور قائم فلم سازوں کے لیے نیٹ ورک، اپنے آئیڈیاز پیش کرنے، تعاون کرنے اور سنیما کی دنیا سے بہترین تجربہ کرنے کے لیے ایک منفرد موقع اور بے مثال صلاحیت پیش کر رہا ہے۔ سینما کسی ملک کی بھرپور ثقافت، ورثے، وراثت، امیدوں اور خوابوں، امنگوں، عزائم اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ تاریخ کے ایک خاص وقت میں اس کے لوگوں کے اجتماعی ضمیر کے سنگم کی نمائندگی کرتا ہے اور اسے تراشتا  ہے۔’’

ایشیا کے اس قدیم ترین فلم فیسٹیول کی یاد کو اجاگر کرتے ہوئے جناب  انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا کا تصور 'واسودھیوا کٹمبکم' کے موضوع سے جڑا ہوا ہے، جو پرامن بقائے باہمی کے جوہر کی علامت ہے، جس کے مطابق پوری دنیا ایک خاندان   مانی جاتی ہے۔انہوں نے کہا، "ہندوستان کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار اور جی 20  کی صدارت وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قابل قیادت میں 'ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل' کے اس موضوع پر مرکوز ہے۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/opening2JKUV.jpg

 

مرکزی وزیر نے کہا،‘‘پہلی بار افی میں بھارتیہ اور بین الاقوامی سنیما اور فودا سیریز کے چوتھے سیزن ،جس میں آج کی دنیا کے بڑے اسرائیلی ستاروں نے اداکاری کی ہے،سمیت او ٹی ٹی پر چلنے والی مختلف سیریز  کا پریمئر  ہوگا۔میں یہ بھی چاہوں گا کہ اس شو کا اگلا  سیزن بھی افی میں لانچ کیا جائے۔’’

فرانس  کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کا احترام کرنے کےلئے کنٹری آف فوکس

افی میں کنٹری آف فوکس سیشن  پر روشنی ڈالتے ہوئے ،وزیر موصوف نے کہا کہ اس سال بھارت فرانس  تعلقات کے 75 سال مکمل ہورہے ہیں،جسے دونوں ملکوں کے رہنماؤں وزیراعظم نریندر مودی اور صدر امانوئل میکروں کے درمیان ایک میٹنگ کے ذریعہ نشاندہی کی گئی اور بھارت اس سال فیسٹیول ڈی کان میں کنٹری آف آنر تھا۔75 ویں  کان فلم فیسٹیول  تقریب میں مارش ڈی فلمز میں بھارت کے کنٹری آف آنر کے جذبہ کو جاری رکھتے ہوئے ،مجھے افی کے 53 ویں ایڈیشن میں کنٹری آف فوکس کے طورپر فرانس  کا خیر مقدم کرتے ہوئے  خوشی ہورہی ہے۔’’

آنے والے وقت میں اختراعی ذہنوں کی تعداد ہر سال بڑھتی جائے گی

اطلاعات و نشریات  کے مرکزی وزیر  نے سامعین  کو یہ بھی بتایا کہ اس کے دوسرے ایڈیشن میں ،ہدایت کاری ،ایڈیٹنگ،گلوکاری،اسکرپٹ رائٹنگ ،اینی میشن  اور اداکاری جیسے دس زمروں میں ایک نامور جوری نے  ایک سخت عمل کے بعد تقریباً 1000  انداراجات میں سے 75 ‘کریئٹو مائنڈس آف ٹومارو’  کا چناؤ کیا۔ ان میں لائف ٹائم ایوارڈی ،این اے ایف،گریمی اور  آسکر فاتحین شامل ہیں۔اطلاعات و نشریات کے وزیر نے کہا،‘‘یہ ریاستوں کی نمائندگی کرتے ہیں ،جیسے جینتیا ہلز (میگھالیہ) ،لکھیم پور(آسام)،کھوردا(اوڈیشہ) اور ان میں سب سے کم عمر 18 سال ہے۔’’

اطلاعات و نشریات کے وزیر نے اس سال ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ جیتنے کےلئے مشہور اسپینش فلم ساز کارلوس سورا کو مبارکباد دی۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ انڈین فلم جنوب بھارتیہ  اداکارہ چرنجیوی  کو پرسنیلٹی آف دی ایئر ایوارڈ سے سرفراز کیا جائےگا۔جناب انوراگ ٹھاکر  نے یہ بھی کہا کہ آئی ایف ایف آئی  کا یہ ایڈیشن  اہم منی پوری فیچر فلموں اور غیر فیچر فلمون کے خصوصی  طورپر تیار کئے گئے پیکج  کو پیش کرکے منی پوری سنیما کے 50 سال پورے ہونے کا جشن منائےگا۔

جناب انوراگ ٹھاکر نے فلم بازار کی اہمیت کی طرف بھی توجہ دلائی،جسے آئی ایف ایف آئی کے ساتھ ساتھ منعقد  کیا جارہا ہے۔اطلاعات و نشریات کے وزیر نے کہا،‘‘پہلی بار،آئی ایف ایف آئی نے کنٹری پویلین کا آغاز  کرکے فلم بازار کا دائرہ بڑھایا ہے۔میں آپ کو 40 سے زیادہ پویلینوں کو دریافت کرنے کی دعوت دیتا ہوں جو فلم بازار  کے 15ویں  ایڈیشن کو پیش کریں گے۔ پہلی بار آئی ایف ایف آئی میں سنیما کی دنیا سے جدید ترین اختراعات کو پیش کرنے کےلئے ایک ٹیکنولوجی مرکز ہوگا۔

جامع آئی ایف ایف آئی

جناب  ٹھاکر نے کہا کہ اس فلم فیسٹیول کو مزید جامع اور سب کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے دیویانگجن کی نمائش کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ "معذور افراد کی رسائی کی ضروریات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، اس سیکشن میں فلمیں آڈیو تفصیل اور سب ٹائٹلز سمیت سمعی و بصری سہولیات سے لیس ہوں گی۔ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی ) دیویانگجن کے لیے دو خصوصی کورسز کا انعقاد کرے گا - 'اسمارٹ فون فلم میکنگ' جو آٹسٹک افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے اور وہیل چیئر استعمال کرنے والوں کے لیے 'اسکرین ایکٹنگ' پر ایک بنیادی کورس۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/opening30QA2.jpg

آئی ایف ایف آئی  آرٹ  اور فلم کی دنیا کی سرحدوں کو مٹا دیتا ہے

 

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے کہا کہ کووڈ کے بعد، افی  کا یہ 53 واں ایڈیشن اپنی متحرک شکل  میں  واپس آئے گا۔ انہوں نے کہا، "افی  آرٹ اور فلم کی دنیا میں سرحدوں کو مٹا رہا ہے اور مختلف فلمی ثقافتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جڑنے اور تعاون کرنے کے امکانات کو تلاش کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ ہمارے وزیر اعظم نے افی  کو ایک فلم فیسٹیول کے طور پر بیان کیا ہے جو سنیما کے ذریعے متحد ہو کر مختلف قوموں اور معاشروں کے نمائندوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ 53ویں افی  میں وہ سب کچھ ہے جو فلم سے محبت کرنے والے چاہ سکتے ہیں – 75 تخلیقی نوجوان ذہن، ماسٹر کلاسز، باکس آفس کے ذائقے، فلم بازار اور عالمی سنیما جیسی سبھی دلچسپ سرگرمیاں۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات و نشریات کے وزیر ہندوستان کو دنیا کے مواد کی پیداوار کے مرکز کے طور پر قائم کرنے میں اہم کردار اداکرنے کےلئے  مختلف اقدامات کے ذریعے آگے بڑھ رہے ہیں جیسے کہ شریک پروڈکشن کے معاہدوں کو فروغ دینا، فلموں پر سنگل ونڈو کی سہولت کو ہموار کرنا، اے وی جی سی (اینیمیشن، ویژوئل ایفیکٹس، گیمنگ اور کامک) کی وسیع صلاحیت کو بروئے کار لانا ۔ وزیر نے ہسپانوی ڈائریکٹر کارلوس سورا کو ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لیے منتخب کیے جانے پر بھی مبارکباد دی۔ ڈاکٹر ایل مروگن نے آنجہانی منوہر پاریکر کی قیادت میں اور اب وزیر اعلیٰ پرمود ساونت کی قیادت میں افی  کی کامیابی میں گوا کی نمایاں شراکت پر بھی روشنی ڈالی۔

گوا میں جلد ہی نیا عالمی معیار کا ملٹی پلیکس اور کنونشن سنٹر

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/opening4Y43B.jpg

 

ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی انڈور اسٹیڈیم میں مسحور سامعین سے خطاب کرتے ہوئے، گوا کے وزیر اعلیٰ، جناب پرمود ساونت نے کہا کہ گوا میں ایک عالمی معیار کے ملٹی پلیکس اور کنونشن سینٹر کی تعمیر آخری مراحل میں ہے اور امید ہے  کہ  ہم افی کو  2025 تک نئے اسٹیڈیم میں منتقل کرنے کے قابل ہوں گے۔ اس فیسٹیول میں مقامی رنگ  کو شامل کرنے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے، جناب  پرمود ساونت نے کہا کہ اس سال افی  میں، ریاستی حکومت نے گوا کی فلم برادری کے لیے خصوصی ماسٹر کلاسز منعقد کرنے کی پہل کی ہے، جس میں ہندی اور مراٹھی فلموں کی مشہور نمائشیں شامل ہوں گی اور مشہور  فلمی شخصیات شرکت کریں گی۔انہوں نے کہا کہ‘‘ اس سال خصوصی طورپر ایک  گوا بلاک کا بھی التزام کیا گیا ہے۔ انڈین پنورما  کے تین جیوری ممبران پر مشتمل ایک خصوصی جیوری نے چھ مختصر فلموں اور ایک دستاویزی فلم کا انتخاب کیا ہے۔ ہم فیسٹیول میل، انٹرٹینمنٹ زون اور ہیریٹیج پریڈ جیسی مختلف اشتراکی سرگرمیوں کے ذریعے سیاحوں اور گوا کے لوگوں کی توجہ مبذول کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ گوا بھر میں کارواں تعینات کیا جائے گا اور عام لوگوں کے لیے فلموں کی نمائش کے انتظامات کیے جائیں گے۔ گوا کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تقریب کو مزید جامع بنانے کے لیے دیویانگجن کے لیے بھی فلموں کی خصوصی نمائش ممکن بنائی گئی ہے۔ جناب  پرمود ساونت نے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی منوہر پاریکر کو بھی یاد کیا جن کی کوششوں سے گوا افی کا مستقل مقام بنا۔

تمام مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے، سکریٹری، اطلاعات و نشریات جناب اپوروا چندرا، نے کہا کہ افی  ہندوستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو اپنی بہترین تخلیقات کو دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے اور باقی دنیا سے سنیما کے بہترین طریقوں کو مدعو کرتا ہے۔ اطلاعات و نشریات کے سکریٹری نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ایک خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔ پیغام میں کہا گیا، "ہندوستان کے سب سے بڑے فلمی میلے کے طور پر، افی  مختلف ممالک کے نمائندوں اور سنیما کے ذریعے متحد معاشروں کے درمیان ایک پرجوش ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔"

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/opening52KBS.jpg

 

افتتاحی تقریب میں جناب پونیت کمار گوئل، چیف سکریٹری، حکومت گوا، جناب رویندر بھاکر، منیجنگ ڈائریکٹر، نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ مرونال ٹھاکر، ورون دھون، کیتھرین ٹریسا، سارہ علی خان، کارتک آرین اور امرتا خانولکر جیسی سنیما شخصیات نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

***************

 

ش ح ۔ا م۔

U:12754

 

iffi reel

(Release ID: 1877655) Visitor Counter : 3325