وزارت اطلاعات ونشریات

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر آئی ایف ایف آئی 53 میں ’ہندوستانی آزادی  کی تحریک اور سنیما‘پر ملٹی میڈیا نمائش کا افتتاح کریں گے


اطلاعات و نشریات کی وزارت کے تحت سی بی سی کی جانب سے نمائش کا مقصد مجاہدین آزادی کے تعاون کو عام لوگوں تک پہنچانا ہے

Posted On: 20 NOV 2022 5:31PM by PIB Delhi

 

’’قدم قدم بڑھائے جا......‘‘

کیا آپ آزاد ہند فوج کے ساتھ مارچ کرنا چاہتے ہیں، ہندوستان کی آزادی کی تحریک کے باوقار دنوں کو یاد کرنا چاہتے ہیں اور مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں؟’ہندوستان کی آزادی کی تحریک اور سنیما‘پر اِنٹر ایکٹیو الٹرا-ڈیجیٹل نمائش دیکھیں، جو حقیقت پر مبنی ورچوئل احساس فراہم کرتی ہے، جس میں آنے والے آزاد ہند فوج کے ساتھ ورچوئل طریقے سے مارچ کرسکتے ہیں۔

اطلاعات و نشریات نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکرکل  53ویں ہندبین الاقوامی فلم فیسٹول (آئی ایف ایف آئی)کے موقع پر منعقد نمائش کا افتتاح کریں گے۔اِس نمائش کا اہتمام اطلاعات ونشریات کی وزارت، حکومت ہند کے تحت گوا کے پنجی میں 21 سے 28نومبر2022 کے درمیان مواصلات کے مرکزی بیورو (سی بی سی)کے ذریعے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘منانے کے لئے کیا جارہا ہے۔

ہندوستانی آزادی کی تحریک کے نادر فوٹیج والی نمائش کا مقصد مجاہدین آزادی کے تعاون کو عوام تک پہنچانا اور نوجوان نسل کو متحرک کرنا ہے۔

نمائش میں جنگ آزادی کے مختلف ہیروز پر ایک فلپ-بک اور پینل کے توسط سے جنگ آزادی کے فنکارانہ سفر کو دکھایا گیا ہے اور انہیں دکھانے والی فلمیں بھی دکھائی گئی ہیں۔ مجاہدین آزادی کے تحریک دینے والی تقاریر کے آڈیو کے ساتھ ساتھ وہ اہم گیت جو تحریک کی آواز بنیں اور مجاہدین آزادی کو دکھانے والے یادگار مکالمے بھی اس نمائش کا حصہ ہیں۔اسی طرح ایک اِمرسیو تھیٹر روم بھی بنایا گیا ہے،  جس میں 1857 کے آزادی کی پہلی جنگ کا 360 ڈگری احساس بھی کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح نوجوان نسل کو تحریک دینے کے لئے پرم ویر چکر ایوارڈ فاتحین پر تعمیر ایک فلم کو نمائش میں شامل کیا گیا ہے۔ہندوستانی سنیما کی تاریخ پر بھی کئی نمائشیں ہیں، جو ملک کی  جنگ آزادی سے متاثر ہیں۔ جلیانوالا باغ پر ایک الگ سے تخلیقی نمائش اور ’آزادی کوئسٹ‘کھیل پر بھی ایک سیکشن ہے، جہاں آنے والے کھیل کھیل سکتے ہیں اور آزادی کی تحریک کے بارے میں اپنی  معلومات میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ڈسکوری چینل کے ذریعے ’جرنی آف انڈیا‘پر بنائی گئی فلموں کے ساتھ ساتھ نیٹ فلِکس کی اینی میشن سریز اور ڈی ڈی کے ذریعے حال ہی میں بنائی گئی سریز سوراج کی بھی نمائش ہوگی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 12736)



(Release ID: 1877550) Visitor Counter : 128