وزارت اطلاعات ونشریات
افّی 53 کو زیادہ سہل بنایا گیا
افّی 53 خصوصی طور پرمعذور افراد(دیویانگ جن) کو بہتر تجربات فراہم کرے گا
گوا میں 20 سے 28 نومبر تک منعقد ہونے والے بھارتیہ بین الاقوامی فلمی میلے کے 53ویں شمارے میں قابل رسائی ایک نمایاں پہلو ہے۔ فلم میلے کے انعقاد کے مقام کو سہل بنانے کے لئے مختلف بنیادی سہولیات کے علاوہ افّی میں دیویانگ جن کا خصوصی زمرہ اور خصوصی تعلیمی اجلاس بھی منعقد کئے جارہے ہیں، تاکہ اس میلے کو، فلموں کے شوقین خصوصی معذور افراد (دیویانگ جن) کے لئے زیادہ جامع اور قابل رسائی بنایا جاسکے۔
افّی میں اس سال دیویانگ جن اسپیشل سیکشن سنیما کو سبھی کے لئے زیادہ جامع اور سہل بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس زمرے میں دیویانگ شائقین کے لئے خصوصی طور پر اسکریننگ کا اہتمام کیا جائے گااور فلم اسکریننگ اور انعقاد کے مقام کے بنیادی ڈھانچے اور انتظامات کے لحاظ سے ان کی رسائی کی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے گا۔
اس سیکشن کی فلموں میں ایمبیڈڈ سب ٹائٹلز کے ساتھ ہی آڈیو تفصیل بھی دستیاب کرائی جائے گی۔ آڈیو تفصیل خاص طور پر بنائے گئے آڈیو ٹریک ہیں، جن میں کسی بھی فلم کے سین سے متعلق معلومات کو بیان کیا گیا ہے۔ دیویانگ شائقین اسی کو سن سکتے ہیں، جو فلم کا مواد ناظرین تک پہنچیا جاتا ہے یا پھر جو بہ آسانی دیویانگ جنوں تک قابل رسائی نہیں ہے۔
اس کے علاوہ، رچرڈ اٹنبرو کی آسکر انعا یافتہ فلم گاندھی اور اننت نارائن مہا دیون کی ہدایتکاری میں بنے والی فلم دی اسٹوری ٹیلر جیسی فلمیں، جن کا پریمیر افّی میں ‘دیویانگ جن سیکشن’ میں ہوگا، وہ تمام ایمبیڈڈ آڈیو تفصیل اور سب ٹائٹلز سے لیس ہوں گی۔ اس سے فلموں کےخصوصی طور پر معذور شائقین تک رسائی کو آسان بنای جاسکے گا اور ان کی شمولیت کے جذبے کو فروغ دیا جاسکے گا۔

رچرڈ ایٹنبرو کی آسکر انعام یافہ فلم گاندھی

اننت مہادیون کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دی اسٹوری ٹیلر
اس امر کو یقینی بنانے کے مقصد سے کہ فلم بنانے کا عمل سبھی کے لئے آسان اور قابل رسائی ہو، بھارتیہ فلم اور ٹیلی ویژن انسٹٰ ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی) معذور افراد کے لئے دو مفت کورسز کا انعقاد کرے گا۔ ان میں آٹزم سے متاثرہ لوگوں کے لئے اسمارٹ فون فلم سازی کا ایک بنیادی کورس اور وہیل چئیر میں بیٹھے افراد کے لئے اسکرین ایکٹنگ کا بنیادی کورس بھی شامل ہے۔ یہ کورس 21 سے 28 نومبر 200 تک افّی کے 53ویں شمارے میں ایک حصے کے طور پر دستیاب کرائے جارہے ہیں۔
میلےکے مواد کے علاوہ دیویانگ جنوں کی مخصوص ضروریات کے لئے انعقاد کے مقام کے بنیادی ڈھانے کو بھی نئی شکل دی گئی ہے۔ ای ایس جی اور دیگر مقامات کے احاطوں میں، جہاں پر بھی فلم کی اسکریننگ کی جارہی ہے، انھیں ریمپ، ہینڈریل، دیویانگ جنوں کے لئے پکڑ کر چلنے کے لئے موافق راستے، پارکنگ کے مقام، ریٹو فیٹڈ بیت الخلاء، بریل میں سائن بورڈ وغیرہ سہولیات کے ساتھ آسان بنایا گیا ہے۔


برین رسم الخط میں سائن بورڈ


دیویانگ جنوں کو آسانی سے پہنچنے کے لئے سائن بورڈ کے ساتھ پارکنگ

دیویانگ جن کو آسانی سے فلموں کے مقامات تک پہنچنے کے لئے ٹیکٹائل راستے
پس منظر:
ایکسیسی بلیٹی انڈیا (سوگمیا بھارت) مہم تین عملی شعبوں کو کو حاصل کرنے کا عہد کرتی ہے۔ کام کاج کرنے کا ماحول، نقل و حمل کا ماحولیاتی نظام اور معلومات و مواصلات کا ایکوسسٹم۔
اس مہم کے تحت بھارت میں ٹرانسپورٹ، عوامی مقامات، سیاحتی مقامات، بین الاقوامی ہوائی اڈے، ریلوے اسٹیشن اور اطلاعات و نشریات ٹیکنالوجی کو مختلف طور پر قابل دوست بنانا شامل ہے۔
حوالا جات:
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1875884
https://www.un.org/development/desa/disabilities/about-us/sustainable-development-goals-sdgs-and-disability.html
https://www.ftii.ac.in/p/vtwa/basic-course-in-screen-acting-21st-to-28th-november-2022-for-individuals-on-wheelchair-in-goa
******
ش ح۔ ن ر (20.11.2021)
U NO:12725
(Release ID: 1877439)
Visitor Counter : 179