ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ہندوستانی پویلین نے مشن لائف کو عالمی حاضرین تک پہنچایا

Posted On: 19 NOV 2022 10:05AM by PIB Delhi

خصوصیات:

  • پویلین میں ہندوستان کی آب وہوا میں تبدیلی سے متعلق حصولیابیوں کی عکاسی
  • کلیدی دستاویزات۔ ایل ٹی۔ ایل ای ڈیز، لائف پریاس سے پر بھوؤ تک کا اجراء
  • پویلین میں 25000 سی او پی شرکاء پہنچے

ہندوستان نے شرم الشیخ میں سی او پی 27 میں چھ سے سترہ نومبر تک ایک پویلین کی میزبانی کی جس کا مرکزی موضوع تھا ’لائف ۔ لائف اسٹائل فار انوارنمنٹ‘۔ پویلین کو اس طرح سے تیار کیا گیا تھا کہ وہاں لائف کا پیغام عام کرنے کے لئے مختلف صوتی  وبصری، لوگو، تھری ڈی ماڈل اور ذیلی پروگرام پیش کئے گئے۔

سی او پی 27 کے پورے وقت کے دوران پویلین میں کئی ذیلی پروگرام منعقد کئے گئے۔ ان کا انعقاد مرکزی حکومت کی وزارتوں، ریاستی حکومتوں، پی ایس یوز، خودمختار اداروں، معاون تنظیموں، تھنک ٹینک اور اقوام متحدہ کی تنظیموں نے کیا تھا۔ 49 ذیلی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا جن میں سے سولہ پروگرام مرکزی حکومت نے اور دس کا اہتمام ریاستی سرکاروں نے کیا تھا۔ اس کے علاوہ 23 پروگرام پرائیویٹ سیکٹر کے زیر اہتمام ہوئے۔

پویلین کا افتتاح چھ نومبر کو ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر نے کیا۔ اس کے بعد یو این ڈی پی اور یونیسف کے زیر اہتمام سی او پی 27 ینگ اسکالر ایوارڈز کی تقسیم کا پروگرام ہوا۔ چودہ نومبر کو ہندوستانی پویلین میں LiFE سے متعلق پروگرام ہوئے۔

ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں مضر گیسوں کے کم اخراج کی حکمت عملی (ایل ٹی۔ ایل ای ڈی ایف) جاری کی۔ وزیر موصوف نے ہندوستانی پویلین سے لیڈ آئی ٹی سمٹ بیان بھی جاری کیا اور ’’پریاس سے پربھاؤ تک‘‘ پیش کیا۔ ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت میں سکریٹری محترمہ لینا نندن نے ہندوستانی پویلین کے ذیلی پروگراموں میں شرکت کی۔ ذیلی پروگراموں میں بارہ دن کے دوران تقریبا دو ہزار شرکاء تھے۔

پویلین میں سی او پی کے 25 کے قریب شرکاء آئے۔ پویلین میں مہمانوں کی دلچسپی کا مرکز آب وہوا میں تبدیلی سے نمنٹنے کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال کی عکاسی کے علاوہ ہندوستانی ثقافت ، پکوان اور کپڑے بھی تھے۔ بلاک پرنٹنگ میں خاص طور سے نوجوان شرکاء نے بے انتہا دلچسپی دکھائی۔ پویلین نے سرگرمیوں، اور لائف بیج تقسیم کرکے لائف کا پیغام عام کیا۔

 

 

 

*****

 

 

U.No:12705

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1877289) Visitor Counter : 130