وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے فولاد پر برآمداتی محصول ہٹایا

Posted On: 19 NOV 2022 12:54PM by PIB Delhi

 

مرکزی حکومت نے 22 مئی 2022 سے پہلے کی صورتحال کو بحال کردیا ہے اور 58 فیصد سے کم لوہے کی مقدار والے  خام لوہا لمپس اینڈ فائنس ، خام لوہا  پیلیٹس اور پگ آئرن سمیت مخصوص فولاد مصنوعات پرعائد ہونے والے برآمداتی محصول کو واپس لے لیا ہے۔ اینتھریسائٹ/پی سی آئی کوئلہ، کوکنگ کول، کوک اور سیمی کوک اور فیرونکیل پر درآمداتی محصول میں رعایتیں بھی واپس لے لی گئی ہیں۔

لہٰذا، 19 نومبر 2022 سے مندرجہ ذیل قواعد نافظ ہوں گے:

  • خام لوہا لمپس اینڈ فائنس >58 فیصد لوہے کی مقدار  کا برآمداتی محصول صفر ہوگا۔
  • خام لوہا لمپس اینڈ فائنس <58 فیصد لوہے کی مقدار کی برآمدات پر 30 فیصد کا کم برآمدتی محصول عائد ہوگا۔
  • خام لوہا پیلیٹس پر برآمداتی محصول صفر ہوگا۔
  • پگ آئرن اور ایچ ایس 7201، 7208، 7209، 7210، 7213، 7214، 7219، 7222 اور 7227 کے تحت زمرہ بند فولادی مصنوعات پر برآمداتی محصول صفر ہوگا۔
  • اینتھرے سائٹ / پی سی آئی اور کوکنگ کول اور فیرونکیل پر 2.5 فیصد کے بقدر درآمداتی محصول عائد ہوگا۔
  • کوک اور سیمی کوک پر 5 فیصد کے بقدر محصول عائد ہوگا۔

مئی 2022 میں، فولاد کی قیمتوںمیں تیز اور مسلسل اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اور تیار شدہ فولاد کے ساتھ فولاد تیاری کے لیے درکار خام مال یا متوسط اشیاء کی دستیابی میں اضافہ کے لیے، حکومت نے اس سال کے آغاز میں ٹیرف سے متعلق متعدد اقدامات کیے تھے۔22 مئی 2022 سے 58 فیصد سے زائد لوہے کی مقدار والے خام لوہا لمپس پر برآمداتی محصول  30 سے بڑھا کر 50 فیصد کر دیا گیا؛ 58 فیصد سے کم لوہے کی مقدار والے خام لوہے پر 50 فیصد کے بقدر برآمداتی محصول عائد کیا گیا؛ خام لوہا  پیلیٹس پر 45 فیصد کے بقدر برآمداتی محصول عائد کیا گیا؛ پگ آئرن (ایچ ایس 7201، 7208، 7209، 7210، 7213، 7214، 7219، 7222 اور 7227)سمیت مرکب اور غیر مرکب فولاد کی مختلف شکلوں پر قیمت کے مطابق 15 فیصد برآمداتی محصول عائد کیا گیا اور اینتھرے سائٹ/پی سی آئی کوئلہ، کوکنگ کول، کوک اور سیمی کوک اور فیرونیکل پر درآمداتی محصول میں رعایت دی گئی۔

موجودہ اقدامات سے گھریلو فولاد صنعت اور برآمدات کو تقویت حاصل ہوگی۔

 

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.12707


(Release ID: 1877285) Visitor Counter : 194