بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے لئے پبلک پروکیورمنٹ پالیسی پر سرکاری زمرے کی مرکزی صنعتوں کے  کنکلیو کی صدارت کی

Posted On: 19 NOV 2022 11:04AM by PIB Delhi

 

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت نے 18 نومبر 2022 کو وگیان بھون واقع نئی دہلی میں وزیر مملکت برائے بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما کی صدارت میں درجِ فہرست ذات و قبائل کے قومی مرکز کے تحت ایک سی پی ایس ای کنکلیو کا اہتمام کیا۔ اس کا مقصد مختلف سی پی ایس ایز اور ایم ایس ایز کے لئے پبلک پروکیورمنٹ پالیسی آرڈر کے تحت اہداف کو حاصل کرنے میں ان کے چیلنجوں کو سمجھنا ہے۔ کنکلیو میں  پبلک انٹرپرائزز  کے محکمے کے افسر اور مختلف سی پی ایس ایز کے افسران نے شرکت کی۔

بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں (ایم ایس ایز) کے لئے پبلک پروکیورمنٹ پالیسی کے مطابق ہر مرکزی حکومت کی وزارت محکمے اور سرکاری زمرے کت اداروں کو بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعت سے سامان یا خدمات کی اپنی کل سالانہ قیمت کا کم از کم 25 فیصد خریدنا ہوگا۔ اس کے علاوہ سامان اور خدمات کی کل خریداری کا 4 فی صد درج فہرست ذات و قبائل کےکاروباریوں کی ملکیت والے بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں سے اور 3 فی صد خواتین کاروباریوں سے کیا جائے گا۔

کنکلیو نے سرکاری زمرے کی مرکزی صنعتوں کو حساس بنانے، تسلیم کرنے اور انہیں مبارکباد دینے پر بھی توجہ مرکوز کی جنہوں نے درج فہرست ذات و قبائل اور خواتین لی بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں سے حصولی کے اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔

 جناب  بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے پبلک پروکیورمنٹ پالیسی کے مینڈیٹ کو پورا کرنے کے لیے سرکاری زمرے کی مرکزی صنعتوں کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی اور تمام سرکاری زمرے کی مرکزی صنعتوں پر زور دیا کہ وہ فعال طور پر درج فہرست ذات و قبائل/خواتین کاروباریوں تک پہنچیں اور انہیں عملاً مطلوبہ تعاون فراہم کریں۔

*****

U.No:12704

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1877265) Visitor Counter : 128