بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کھادی کی عالمی سطح پر مقبولیت کے سبب آئی آئی ٹی ایف کا کھادی انڈیا پویلین غیر ملکی سفیروں کی دلچسپی کا مرکز


سفیروں نے کھادی کپڑے کے تنوع کو سراہا

Posted On: 18 NOV 2022 3:04PM by PIB Delhi

عالمی سطح پر کھادی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے تھائی لینڈ کی سفیر برائے ہندوستان محترمہ پیترت ہانگ ٹانگ اور ہندوستان میں عمان کے سفیر جناب عیسیٰ الشبانی کی توجہ بھی اس جانب مبذول کی ہے اور دونوں اکابرین نے جمعہ کو 41 ویں ہندوستانی بین الاقوامی تجارتی میلہ 2022 میں کھادی انڈیا پویلین کو اپنی موجودگی کا شرف بخشا۔ دونوں سفیروں نے کھادی کی عالمی مقبولیت کو سراہا اور مہاتما گاندھی اور جناب نریندر مودی کی تصویروں کے ساتھ سیلفی لیں۔ کھادی پویلین میں یہ سیلفی پوائنٹ بنایا گیا ہے۔ دونوں معزز ہستیوں کا خیر مقدم جناب سنجیو پوسوال نے کیا جو ڈائرکٹر (پبلسٹی ) کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز کمیشن ہیں۔ دونوں سفیروں نے کھادی انڈیا پویلین میں کھادی اور رنگار نگ اور متنوع استعمال کی تعریف کی اور کھادی کا ریگروں کی اعلیٰ فنکاری کو سراہا۔

 

دونوں سفیروں نے چرخے پر کتائی، مٹی سے برتن بنانے ، اگربتی بنانے اور ہاتھ سے بنے کاغذ کے کاریگروں کو اپنے سامنے یہ سب کام کرتے دیکھا۔ انھوں نے کئی دیگر اسٹالوں کو بھی دیکھا جہاں اعلیٰ قسم کی کھادی ، تیار کپڑے، ہاتھ سے بنے زیورات، صحت بخش جڑی بوٹیاں وغیرہ رکھی گئی تھیں۔ تھائی لینڈ کی سفیر نے کہا کہ میں کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز کمیشن کو آئی آئی ایف ٹی میں کھادی کا اتنا عالیشان پویلین تیار کرانے پر مبارکباد دیتی ہوں جہاں کھادی کے کاریگروں کو اپنا تیار کردہ سامان فروخت کرنے کا بہترین موقع حاصل ہواہے۔ انھوں نے کہا کہ کھادی ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان ایک ڈور ہے اور دونوں ممالک کھادی کو پوری دنیا میں مقبول بنانے کے لئے راستہ تلاش کریں گے۔

 

کھادی پویلین آنے والے رانچی کے رکن پارلیمنٹ جناب سنجے سیٹھ نے پویلین میں کھادی مصنوعات کو دیکھا اور سیلفی پوائنٹ پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ساتھ سیلفی لی۔

****

 

U.No:12682

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1877090) Visitor Counter : 114