یو پی ایس سی

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور نیول اکیڈمی امتحان (I)، 2022 کے حتمی نتائج

Posted On: 17 NOV 2022 7:10PM by PIB Delhi

دس (10)  اپریل 2022 کو یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ منعقدہ تحریری امتحان کے نتائج اور وزارت دفاع کے سروس کمیشن کے ذریعے بعد میں لئے گئے انٹرویوز کی بنیاد پر،     نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے 149ویں اور نیول اکیڈمی کے  111ویں انڈین نیول اکیڈمی کورس (آئی این اے سی) کی بری، بحری اور فضائی شاخوں میں داخلے کے لیے 519 امیدواروں کی میرٹ کے اعتبار سے فہرست درج ذیل ہے۔ مندرجہ بالا کورسز کے آغاز کی تاریخ سے متعلق تفصیلی معلومات کے لیے، براہ کرم وزارت دفاع کی ویب سائٹس، یعنی www.joinindianarmy.nic.in،  www.joinindiannavy.gov.in اور  www.careerindianairforce.cdac.in  دیکھیں۔

2.       ان فہرستوں کی تیاری میں طبی معائنے کے نتائج کو مدنظر نہیں رکھا گیا ہے۔

3 .      تمام امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے، اور اس بات سے مشروط ہے کہ وہ تاریخ پیدائش اور تعلیمی قابلیت وغیرہ کی حمایت میں مطلوبہ سرٹیفکیٹ جمع کرائیں، جس کا دعویٰ ان کے ذریعے براہ راست ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریکروٹنگ، ایڈجوٹینٹ جنرلز برانچ، انٹیگریٹیڈ ہیڈکوارٹر، وزارت دفاع (آرمی)، ویسٹ بلاک نمبر III، ونگ-I، آر کے پورم، نئی دہلی -110066 سے کیا گیا ہے، جہاں بھی یہ پہلے سے نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی یو پی ایس سی کے پاس ہے۔

4.       اگر پتے میں کوئی تبدیلی ہوتی ہے، امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر اوپر دیے گئے پتے پر براہ راست آرمی ہیڈ کوارٹر کو اس سے مطلع کریں۔

5.       نتیجہ یو پی ایس سی کی ویب سائٹ https://www.upsc.gov.in  پر بھی دستیاب ہے۔ تاہم امیدواروں کے نمبر حتمی نتائج کے اعلان کی تاریخ سے 15 دن بعد ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔

6.       مزید معلومات کے لیے، امیدوار کمیشن کے گیٹ ’سی‘ کے قریب فیسی لیٹیشن کاؤنٹر سے ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر 011-23385271/011-23381125/011-23098543 پر کسی بھی کام کے دن کے اوقات میں صبح 10:00 بجے سے 17:00 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔  اس کے علاوہ ایس ایس بی / انٹرویو سے متعلق معاملات کے لیے امیدوار ٹیلی فون نمبر 011-26175473 یا joinindianarmy.nic.in   پر پہلی پسند کے طور پر آرمی کے انتخاب کے لیے،  011-23010097/ یا ای میل: officer-navy[at]nic[dot]in یا   joinindiannavy.gov.in  پر بحریہ/ نیول اکیڈمی کے لئے پہلی پسند کے انتخاب کے لیے اور 011-23010231 Extn، 7645/7646/7610 یا  www.careerindianairforce.cdac.in پر پہلی پسند کے طور پر ایئر فورس کے انتخاب کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں۔

نتائج کے لیے یہاں کلک کریں:

Click here for results:

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 12652



(Release ID: 1876880) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil