کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

انڈین کیمیکل کونسل (آئی سی سی)پائیداری کانکلیو کے چوتھے ایڈیشن کا آج نئی دہلی میں افتتاح کیا گیا


کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل محکمے کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ سرکار صنعتوں کے ساتھ کام کررہی ہے ، فیڈ بیک اور مشوروں کے لیے ہمیشہ تیار ہے

Posted On: 17 NOV 2022 5:00PM by PIB Delhi

کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل محکمے کے سیکریٹری جناب ارون بروکا نے آج نئی دہلی میں ’بورڈ رومز ٹو کمیونٹی-ای ایس جی، کاربن نیوٹریلٹی ، آپریشنل سیفٹی،  گرینر سولیوشن‘موضوع پر انڈین کیمیکل کونسل (آئی سی سی)پائیداری کانکلیو کے چوتھے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔

دو روزہ انعقاد کیمیکل کے مکمل لائف سرکل کے انتظام میں استحکام کو بڑھاوا دیتا ہے۔ یہ کیمیکل اور کھاد کی وزارت اور ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی مناسب  حمایت کے ساتھ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی)اور انٹرنیشنل کاؤنسل آف کیمیکل ایسو سی ایشن (آئی سی سی اے)کے ساتھ مشترکہ طور سے منعقد کیا جارہا ہے۔

افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے جناب ارون بروکا نے یقین ظاہر کیا کہ کانکلیو میں پیش کئے گئے خیالات سے بہت کچھ حاصل کریں گے۔انہوں نے استحکام پر  اجلاس کے لئے آئی سی سی کی ستائش کی۔ جناب بروکا نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان نے پہلے ہی موسمیات اور استحکام کے ایشوز پر بات چیت کی ہے اور ہمیں باہر سے کسی تعاون کا انتظار کئے بغیر اہداف کے حصول کے لئے کام کرنا چاہئے۔

سیکریٹری موصوف نے پی ایل آئی اسکیموں ، صنعتوں کے ساتھ سرکار کے کام کرنے اور ’ایز آف ڈوئنگ بزنس‘کا ماحول بنانے جیسی سرکار کی پہلوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ سرکار جو کچھ بھی ممکن ہے، وہ کرنے کی کوشش کررہی ہے اور فیڈ بیک کا ہمیشہ استقبال ہے۔

تحفظ اور معیارات پر گفتگو کرتے ہوئے جناب بروکا نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لئے تحفظ کے چھوٹے چھوٹے قدم اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹا سا حادثہ انسانی زندگی ، صنعت اور ماحولیات کے لئے مسائل پیدا کرسکتا ہے، اس لئے تحفظ کے قدم اٹھائے جانے چاہئیں۔

یو این ای پی کی کیمیکلز اور صحت     شاخ کی  سبراہ  محترمہ جیکلین الواریز نے  کہا کہ بات صرف آلودگی  اور کیمیکلز کی نہیں ہے، بلکہ ہم یہاں زندگی،   سماجی ترقی اور پائیدار اقتصادی ترقی کی بات کررہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہم حوصلہ افزائی ، متبادل کے بارے میں بات نہ صرف  وراثت کی طور پر کررہے ہیں، بلکہ مستقبل کے بارے میں بھی بات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’اولوالعزم بنیں، عالمی سطح پر سوچیں اور مقامی سطح پر کام کریں‘۔

اجلاس میں مختلف مقررین نے موسمیات، پائیدار ترقی اور اس سمت میں کئے جاسکنے والے اقدامات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس اجلاس میں ایکسیل انڈسٹریز لمٹیڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب اشون سی شراف، ٹیری گورننگ کونسل کے سربراہ جناب نتن دیسائی اور ڈی ایم سی سی اسپیشلٹی کیمیکل لمٹیڈ کے ایم ڈی اور  سی ای او جناب بمل  ایل گوکل داس ، ہندوستانی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے سی ای او اور نمائندے ، کمپنیوں میں ای ایچ ایس محکمے  میں کام کرنے والے افراد، مرکز اور ریاستی سرکار کے نمائندے، آلودگی کنٹرول بورڈ ، بین الاقوامی  کثیر نوعیتی تنظیمیں، عالمی کیمیکلز صنعتی ادارے اور تعلیمی ماہرین و  سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔

************

 

                                                             

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.12650



(Release ID: 1876871) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi , Punjabi