بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی پی سی ٹیم نے 47ویں آئی سی کیو سی سی-  2022 میں گولڈ ایوارڈ جیتا

Posted On: 17 NOV 2022 3:48PM by PIB Delhi

 

  • آئی سی کیو سی سی-2022 کا تھیم ہے ’’بِلٹ بیک بیٹر تھرو کوالٹی ایفورٹس‘‘  ۔

•  این ٹی پی سی، کیو سی ٹیم نے ’’فریکوئنٹ چوکنگ آف کلیکٹنگ ٹینکس آف اے ایچ پی- IV‘‘حاصل کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UFEW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003APYX.jpg

این ٹی پی سی، کیو سی سی ابھیودیہ نے آئی سی کیو سی سی-2022  میں ’’گولڈ‘‘ ایوارڈ حاصل کیا

 

اونچاہار ابھیودیہ سے این ٹی پی سی کی کیو سی ٹیم نے کوالٹی کنٹرول سرکل (آئی سی کیو سی سی-2022) پر 47ویں بین الاقوامی کنونشن میں ’’گولڈ‘‘ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ یہ کنونشن 15 سے 18 نومبر تک جکارتہ میں منعقد ہو رہا ہے۔ آئی سی کیو سی سی-2022  کا تھیم ’’بِلٹ بیک بیٹر تھرو کوالٹی ایفرٹس‘‘ یعنی  معیاری کوششوں کے ذریعے بہتر واپسی تھا۔

این ٹی پی سی، کیو سی ٹیم کو ’’ فریکوئنٹ چوکنگ آف کلیکٹنگ ٹینکس آف  اے ایچ پی- IV‘‘پیش کیا گیا۔ کیو سی ٹیم کے اراکین – جناب ریاض احمد (سہولت کار)، جناب مہیش چندر، جناب وریندر کمار یادو اور جناب لکشمی کانت نے لگے ہاتھوں  موجود مسئلے کا منفرد، عملی اور معیاری حل فراہم کرنے کی انتھک کوشش کی۔

مارچ  2022 میں، این ٹی پی سی کو ورلڈ ایچ آر ڈی کانگریس کے 30 ویں اجلاس میں ’’ڈریم ایمپلائر آف دی ایئر‘‘ قرار دیا گیا تھا۔ مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت پیدا کرنے کے لیے این ٹی پی سی کی کوششوں کو اس وقت تسلیم کیا گیا جب این ٹی پی سی کو امریکہ کے ایسوسی ایشن فار ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ (اے ٹی ڈی) نے 2022  اے ٹی ڈی بیسٹ ایوارڈ یافتہ کے طور پر منتخب کیا تھا۔ ایوارڈ اور اعتراف اس بات کی گواہی ہیں کہ این ٹی پی سی میں برسرکار لوگ دنیا کی بہترین کمپنیوں کے مساوی ہیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 12447

 


(Release ID: 1876863) Visitor Counter : 136


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Punjabi