امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

دھان کی خرید نے 231 لاکھ  میٹرک ٹن کے اعدادو شمار کو عبور کرلیا ہے، خریداری کے عمل سے تقریباً 13.50 لاکھ کسانوں کو فائدہ  ہوا  ہےجس کی ایم ایس پی قیمت 47644 کروڑ ہے

Posted On: 11 NOV 2022 6:34PM by PIB Delhi

خریف مارکیٹنگ سیزن 2022-23 (خریف فصل) کیلئے  کل 13 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دھان کی خریداری خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ پنجاب، چندی گڑھ، چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، بہار،اترپردیش، گجرات ،جموں وکشمیر،کیرالہ، تلنگانہ، ہریانہ اور تمل ناڈومیں خرید کا عمل جاری ہے۔ مورخہ 10 نومبر 2022 تک  231 ایل ایم ٹی دھان کی خرید کی جاچکی ہے۔  اس کے مقابلے میں پچھلے سال کی اسی مدت میں تقریبا 228 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی تھی۔  ایم ایس کی جاری سرگرمیوں کے ذریعے پہلے ہی 13.50 لاکھ سے زائد کسانوں کو 47644 کروڑ روپے کے ایم ایس پی کا فائدہ ہوا ہے۔

اس سال ملک میں بارش کے حالات ہموار ہونے کی وجہ سے دھان کی پیداوار معمول کے مطابق ہونے کی امید ہے۔ موجودہ کے ایم ایس 2022-23 میں 771 ایل ایم ٹی دھان (چاول کی شکل میں 518 ایل ایم ٹی) کی خریداری کی توقع ہے جبکہ گزشتہ سال کے ایم ایس 2021-22 (خریف کی فصل) میں 759 ایل ایم ٹی دھان( چاول کے معاملے  میں510 لاکھ میٹرک ٹن) کی خریداری کی گئی  تھی۔اس میں ربیع کی فصل کے دھان کو شامل کرنے  کے ساتھ پورے خریف مارکیٹنگ سیزن 23-2022 کے دوران کل 900 ایل ایم ٹی دھان کی خرید متوقع ہے۔ این ایف اے ایس اے/پی ایم جی کے اے وائی/ اوڈبلیوایس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مرکزی پول کے تحت وافر مقدار میں غذائی اناج دستیاب ہیں۔

جلد ہی دیگر ریاستوں میں بھی خریداری کا عمل  شروع ہو جائے گا۔ ان سرگرمیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

                                                                

***********

ش ح ۔ ع ح ۔

U. No.12637

 



(Release ID: 1876731) Visitor Counter : 73